yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ملک کا 22 واں وزیراعظم کون؟ عمران اور شہباز میں مقابلہ

Web Editor August 17, 2018August 17, 2018 1 min read
Who is the 22th Prime Minister of the country? Contest in Imran and Shahbaz
Share this:

اسلام آباد: قومی اسمبلی آج پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کا انتخاب کرے گی، اس حوالے سے تحریک انصاف کو عددی برتری حاصل ہے، اس عددی برتری کے تحت عمران خان وزیر اعظم بن جائیں گے۔ نا مزد وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ ن لیگ کے شہباز شریف سے ہوگا۔ دونوں امیدواروں کے کاغذات منظور کیے جا چکے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔ قائد ایوان کا انتخاب ایوان کی ڈویژن کے ذریعے ہوگا، ہر امیدوار کیلئے قومی اسمبلی ہال سے ملحقہ ایک ایک لابی مختص ہوگی، جو رکن جس امیدوار کو ووٹ دینا چاہے گا اس لابی میں چلا جائے گا جس کے بعد اراکین کی گنتی کے بعد اکثریت حاصل کرنے والا وزیراعظم بن جائے گا۔

قومی اسمبلی میں ابھی تک 330 ارکان نے حلف اٹھایا ہے جن میں سے وزیر اعظم منتخب ہونے کیلئے 166 ووٹ درکار ہوں گے۔ ایوان زیریں میں موجودہ پارٹی پوزیشن کو دیکھا جائے تو 152 نشستیں تحریک انصاف کے پاس ہیں جبکہ اس کے اتحادیوں متحدہ قومی مومنٹ کی 7، بلوچستان عوامی پارٹی 5، بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ ق 3، جی ڈی اے 3، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ایوان میں 81 نشستیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کی 53 نشستیں، متحدہ مجلس عمل 15، اور عوامی نیشنل پارٹی کی ایک نشست ہے جبکہ 4 نشستیں آزاد امیدواروں کے پاس ہیں۔ قائد ایوان کے 2013 کے انتخاب کو دیکھا جائے تو اس وقت میاں نواز شریف نے دو تہائی سے زائد یعنی 244 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ مخدوم امین فہیم نے 42 ووٹ اور جاوید ہاشمی نے 31 ووٹ حاصل کیے تھے۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی 339 ووٹوں میں سے 221 ووٹ حاصل کر کے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔

حلف برداری کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹریٹ کی جانب سے صرف سو مہمانوں کی فہرست ایوان صدر بھجوائی گئی ہے۔ حلف برداری کی تقریب کل شام چار بجے ایوان صدر میں ہوگی، صدرمملکت ممنون حسین نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لیں گے، تقریب میں عمران خان کی اہلیہ کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو بھجوائی گئی فہرست میں آئندہ وزیر اعظم کے دیگر اہل خانہ، پارٹی کے کور گروپ کے اراکین اور دوست احباب، 92 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اراکین اور پی ٹی آئی کے بعض اہم عہدیدار شامل ہیں۔ تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹر نویجت سدھو بھی آج پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ادھر پیپلز پارٹی نے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ آ صف علی زرداری آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سید خورشید احمد شاہ، راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور شیری رحمن سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی آج وزیراعظم کے انتخابی عمل سے لاتعلق رہے گی،عمران اور شہباز شریف میں سے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیا جائیگا۔ پیپلز پارٹی نے ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کے الیکشن سے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سینئر رہنمائوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے (ن) لیگ کے رہنماؤں کو شہباز شریف کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار کو قائد ایوان لانے پر حمایت کا وعدہ کیا تھا لیکن (ن ) لیگ نے شہباز شریف کو ہی قائد ایوان کے لئے امیدوار بر قرار رکھا اس طرح (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان وزیراعظم کے امیدوار پر اتفاق نہ ہوسکا۔

پیپلزپارٹی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی وزارتِ عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی کے واحد رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی وزارتِ عظمیٰ کے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان وزیراعظم کے امیدوار کی نامزدگی پر اختلاف ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی جماعت کا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے سینیٹ میں موجود دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور جے یو آئی ( ف) سے رابطہ کر لیا ہے جس کا مقصد سینیٹ میں اپنا قائد حزب اختلاف لا نا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Imran Khan decided the Punjab Chief Minister, announced today
Previous Post عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کر لیا، اعلان آج متوقع
Next Post روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے ڈاکٹر سمیرا شمس کون ہے اور عمران خان نے انکو کیوں مخصوص نشست پر منتخب کیا
Can stop then stop it change comes which is Dr. Samira Shams why Imran Khan chose her on a special seat

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.