yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دنیا کب تباہ ہو گی؟ اور کس وجہ سے ہو گی؟ اسٹیفن ہاکنگ کی اہم پیش گوئیاں

Web Editor November 7, 2018 1 min read
WHEN, WORLD, WILL, BE, DESTROYED, AND, WHY, STEPHEN, HALKING, TELLING, THE, TRUTH
Share this:

لندن: کائنات کی گتھیاں سلجھانے والے ممتاز ماہرِ کونیات اور کیمبرج یونیورسٹی میں ریاضی کے پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ نے اپنے علم اور تجربے کی بنا پر زمین کی تباہی اور انسانیت کے خاتمے سے متعلق انتباہی پیش گوئیاں کی تھیں جن میں دنیا کو موجودہ طرز عمل ختم کرنے کی نصیحت کی گئی تھی۔

گلوبل وارمنگ دنیا کو تباہ کردے گی
اسٹیفن ہاکنگ نے واضح طور پر انسانیت کو خبردار کیا تھا کہ دنیا گلوبل وارمنگ کی وجہ سے مسلسل گرم ہورہی ہے اور یہ آئندہ 600 برس میں اس قدر گرم ہوجائے گی کہ یہاں صرف انسان ہی نہیں بلکہ زندگی کا کسی بھی صورت میں موجود رہنا تقریباً ناممکن ہوجائے گا۔

انسان رہائش کے لیے دوسرے سیارے ڈھونڈے گا
جب زمین پر رہنا ناممکن ہوجائے گا تو انسان سیارہ زمین کو چھوڑ کر نظام شمسی یا دیگر سیاروں کو بطور رہائش کھوجنا شروع کردے گا۔ انسانوں کو چاہیے کہ وہ سیارہ زمین کو چھوڑ کر کسی اور سیارے پر آباد ہونے کےلیے مستقل طور پر پروگرام ابھی سے شروع کردیں۔

اسٹیفن ہاکنگ نے ساتھ ہی دنیا کو تسلی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ اس وقت کو آنے میں ابھی کئی سو سال لگیں گے یا ہوسکتا ہے ہزار سال بھی لگ جائیں۔

دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے دنیا کا مستقبل تاریک
پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ کے مطابق انفرادی اور ملکی سطح پر دولت کی غیر ہموار تقسیم ہمارے عہد کا سب سے خوفناک مسئلہ ہے۔ دولت سے پیدا ہونے والی اجنبیت نے ہی برطانیہ کو یورپی یونین سے باہر کیا ہے۔

جس طرح امراض، غذائی قلت اور بڑھتی ہوئی آبادی ایک بڑا چیلنج ہے عین اسی طرح دولت کا چند ہاتھوں میں اکٹھا ہونا بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ دنیا دولت کو ہموار انداز میں تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ہاکنگ نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو میں انسان کے طویل مدتی مستقبل کے بارے میں کچھ زیادہ پُرامید نہیں۔

ٹیکنالوجی دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہوگی
دنیا کے کئی اہم سائنس دان اب اس حقیقت کو تسلیم کرنے لگے ہیں کہ سائنس کی تیز رفتار ترقی جہاں دنیا کو بدل رہی ہے، وہیں انسانیت کی تباہی میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔ اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا کہ انسان کی اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی ایجادات اسی کی بقا کےلیے خطرہ بن چکی ہیں اور اس کا وجود ختم ہوسکتا ہے۔

اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا کہ جوہری جنگ، عالمی درجہ حرارت میں اضافہ اور خود تخلیق کردہ وائرس انسانی بقا کےلیے خطرہ بن سکتے ہیں جب کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کچھ ایسے نئے دروازے کھول رہی ہے جو کسی بھی وقت غلط راستے پر جاسکتے ہیں۔ بالآخر دنیا کو زمین کے علاوہ کائنات کی دیگر دنیاؤں میں بھی آبادیاں بسانی پڑیں گی جو اس تباہی سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔

مصنوعی ذہانت، انسانیت کے خاتمے کا پیش خیمہ
ہاکنگ کی طرح دنیا کے دوسرے ماہرین بھی فکرمند ہیں کہ کیا انسانوں کی تخلیق کردہ مصنوعی ذہانت اگر مضبوط ہوگئی تو وہ انسانی ذہانت کو پیچھے چھوڑدے گی؟ اور شاید انسانوں کی جان کے درپے بھی ہوجائے؟ دسمبر 2014ء میں ہاکنگ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ مصنوعی ذہانت انسانیت کےلیے ہلاکت خیز ثابت ہوسکتی ہے۔

ہاکنگ کی اس بات کی گونج ہمیں ٹیسلا موٹرز کے مالک ایلون مسک کی باتوں میں بھی سنائی دیتی ہے۔ انہوں نے بھی مصنوعی ذہانت کو انسانیت کےلیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ ہاکنگ، ایلون مسک اور درجنوں ممتاز سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کے خطرات اور ممکنہ فوائد پر ایک کھلا خط بھی تحریر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے امکانات کی بدولت یہ ضروری ہے کہ اس کے فوائد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات کا بھی بھرپور جائزہ لیا جائے۔

خلائی مخلوق کو دعوت زمین پر قبضے کا آغاز
اسٹیفن ہاکنگ نے 2010ء میں کہا تھا کہ اگر کائنات کے کسی گوشے میں کوئی ذہین مخلوق موجود ہے تو انسان دوست نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خلائی مخلوق ہماری زمین پر آئی تو کرسٹوفر کولمبس جیسا ماجرا ہوگا

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Fight between Haroon ul Rasheed's sons
Previous Post ہارون الرشید کے بیٹوں کے درمیان ایک جھگڑا
Next Post پردہ بکارت، موٹر سائیکل اور جنسی تعلیم
VIRGINITY, AND, MOTORCYCLE, AND, SEX, EDUCATION

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.