yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاک فوج بھارت کو کب اور کیا سرپرائز دینے والی ہے

Web Editor February 27, 2019 1 min read
When and when the army is going to give India a patriot
Share this:

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مو لابخش چانڈیوں نے کہاہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایمان افروز بیان دیا ہے اور مجھے لگ رہاہے کہ کوئی سرپرائز دیکر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ اس وقت جس قسم کی فضا بن چکی ہے ، اس سے تقسیم کا تاثر نہیں جانا چاہئے ، وفاقی وزرا جو بیان دیتے ہیں ، نیب کی جانب سے ان پر عمل کیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایمان افروز بیان دیا ہے اور مجھے لگ رہاہے کہ فوج کوئی سرپرائز دے دے اور اس کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس طرح بات کی ہے کہ انتظار کریں تو اب انتظار شروع ہوگیاہے ، ہمیں اب اس کاجواب دینا چاہئے ۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد شروع ہونے والی لڑائی شدت اختیار کرگئی،بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کئی سیکٹرز پر بھاری گولہ باری، پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے کئی مورچے تباہ کر دیے گئے، درجنوں بھارتی فوجیوں کے جہنم واصل ہو جانے کی بھی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر کئی محاذوں پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں فضائی حملے کا جھوٹ بے نقاب ہونے کے بعد بھارتی فوج آپے سے باہر ہوگئی اور منگل کی شام کو لائن آف کنٹرول کے متعدد سیکٹرز پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا۔بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دیا۔ آخری اطلاعات تک لائن آف کنٹرول کے متعدد سیکٹرز پر جاری جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے اب تک کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ جبکہ درجنوں بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا ہے۔ اس حوالے سے دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے بھی تصدیق کی ہے۔پاکستانی فوج کی پہلی شہادت۔۔ پاک فوج کے جہانزیب نے بجوات سیالکوٹ میں جام شہادت نوش کر لیا۔ پاکستان آرمی کے 5 جوان زخمی ۔ جوابی حملہ میں پاکستان آرمی نے ٹینکوں سے حملہ کرتے ہوئے دشمن کے 10 مورچے تباہ کر دیے، 24 دشمن کے فوجی مارےزید حامد کے مطابق سرحدی علاقوں میں شدید جھڑپوں کے دوران پاکستانی فوج کی پہلی شہادت ہوئی ہے۔ پاک فوج کے جہانزیب نے بجوات سیالکوٹ میں جام شہادت نوش کر لیا ہے۔ جبکہ پاکستان آرمی کے 5 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ جوابی حملہ میں پاکستان آرمی نے ٹینکوںسے حملہ کرتے ہوئے دشمن کے 10 مورچے تباہ کر دیے۔اس جوابی حملے میں دشمن کے 24 فوجی مارے گئے اور 31 زخمی ہوئے۔ زید حامد کی جانب سے سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے:دوسری جانب پاکستانی حدود کی خلاف کے بعد بھارت پر پاکستانی فوج کا خوف طاری ہوگیا ہے، پاکستان کے جوابی حملے کے پیش نظر ایل اوسی کے قریبی گاؤں اور آبادی کو خالی کروانا شروع کردیا ہے، بھارت کے نزدیک پاکستانی ایئرفورس کسی بھی وقت جوابی کاروائی کرسکتی ہے۔یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاک فوج کے متوقع جوابی حملے سے بھارتی فوج پر خوف طاری ہوگیا ہے۔ سرحدی علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں سے کئی بھارتی فوجی خوفزدہ ہو کر اپنی چیک پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب سے خبریں آرہی ہیں کہ بھارت نے پاکستان سے ملحقہ ایل اوسی کے علاقوں کو خالی کروانا شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا نے بے بنیاد اور من گھڑت دعویٰ کیا کہ ہماری ایئرفورس نے پاکستان کی حدود میں گھس کربڑا نقصان کیا اور تین سے دو سو سے زائد لوگوں کو مارا ہے۔ ایک طرف بھارت کا پاکستان میں ایئرسٹرائیک اور متعدد بندے ہلاک کرنے کا دعویٰ تو دوسری خوف کا عالم طاری ہے کہ اب ان کا کیا بنے گا؟ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جوابی حملے کے پیش نظر ایل اوسی کے قریبی گاؤں اور آبادی کو خالی کروانا شروع کردیا ہے، بھارت کے نزدیک پاکستانی ایئرفورس کسی بھی وقت جوابی کاروائی کرسکتی ہے۔دوسری جانب وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشتگردی کیمپ کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا کیمپ میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے،پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب کرکے جوابی کاروائی کرے گا، وزیراعظم نے کل نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال پر واضح کیا کہ بتایا کہ پاکستانی ملٹری یا سیاسی لیڈرشپ کا کام ہے کہ ہندوستان کی کاروائی پر کب، کیسے اور کس نوعیت سے جواب دینا ہے؟ یہ لیڈر شپ کا ٹیسٹ ہے۔ ہمارا مقصد انتشار پھیلانا نہیں ہے، ہم نے پہلے بھی خطے میں امن کی بات کی ہے۔ لیکن قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔۔ ہمارا مقصد انتشار پھیلانا نہیں ہے، ہم نے پہلے بھی خطے میں امن کی بات کی ہے۔ لیکن قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Action Message of the Day
Previous Post دن کا دلچسپ پیغام
Next Post آئی لوّ یو نہیں بولا جاتا
I love you nahi bola jata

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.