yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انتخابات کی طرف جانا چاہتے تھے، اتحادیوں کے کہنے پر حکومت میں آئے، رانا ثنااللہ

MH Kazmi May 22, 2022May 22, 2022 1 min read
The deadline was maintained on the Chief Minister of Punjab. Rana Sanaullah revealed that the matter worsened
Share this:

اسلام آباد(رپورٹ: اصغر علی مبارک)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پہلے ہی انتخابات کی طرف جانا چاہتی تھی ہم متحدہ اپوزیشن کے کہنے پر حکومت میں آئے، انہوں نے دلیل دی تھی کہ نگراں حکومت آگئی کو لوگوں کو کھانے کو بھی نہیں ملے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم متحدہ اپوزیشن میں تھے اب اتحادی حکومت میں ہیں لیکن اب تک کسی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہوا ہے، انتخابی اتحاد، کہاں اور کس حد تک ہوتا ہے کہ بات ابھی قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدم اعتماد کی بھی اتنی حامی نہیں تھی لیکن جب اپوزیشن نے فیصلہ کیا تو ہمیں ساتھ چلنا پڑا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں یہ بات بھی کہوں تو غلط نہ ہوگا کہ ہم انتخابات کی طرف جانا چاہتے تھے، ہمیں ہماری اتحادی اس طرف لائے۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ وہ ہمیں کھینچ کر لے گئے ان کے پاس بھی دلیل تھی اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی معیشت کا بھٹا اس حد تک بیٹھ چکا ہے کہ اگر آپ نگراں کو بیٹھا دیں گے تو لوگوں کو کھانے کو کھانے کے لیے نوالہ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے کہا تھا کہ پہلے اس تباہی کو روکیں اور اس کے بعد الیکشن کی طرف بڑھیں، لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کا رجحان انتخابات کی طرف تھا، اور اب بھی اتحادی حکومت کی جو اکائیاں ہیں ان کا فیصلہ ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔شیری مزاریں کی ضمانت کے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب 70 کی دہائی میں زراعت کے قانون میں ترمیم ہوئی تھی تو شیری مزاری کے آباؤ اجداد کی کئی ایکڑ زمین غریبوں میں تقسیم ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شیری مزاری کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے خود ہوش سنبھالا اور انہیں حکومتی اثر رسوخ حاصل ہوا تو انہوں نے زمین اپنے نام کروالی ان سے خریدی بھی نہیں بلکہ جعل سازی تحصیل دار اور پٹواری سے زمین اپنے نام کروائی انہوں نے کہا کہ اس تحقیقات کا آغاز تب ہوا تھا جب ہماری حکومت نہیں بنی تھی، جس کے نتیجے میں مقدمہ درج ہوا، جس کے بعد عہدیداران نے عدالت سے وارنٹ حاصل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے کیس میں گرفتاری تفتیشی افسر کا کام ہے، وزیر اعلیٰ لوگوں کو گرفتار کرواتا نہیں پھرتا، یا وزیر داخلہ ہر کیس پر توجہ دے کر نہیں ہوتا کہ کون گرفتارہورہا ہے کون گرفتار نہیں ہورہا ہے، یہ ایک قانونی کارروائی ہے اس میں اگر کوئی کمی کوتاہی ہوئی ہے تواسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم قانونی کارروائی کروائیں گے جس میں کیس سے متعلق بات بھی سامنے آجائے گی اور کسی نے کوئی غیر قانونی قدم اٹھایا کہ وہ بھی سامنے آجائے گا۔پیٹرول کی قیمت بڑھانے سے متعلق ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ میں معاشی ماہر نہیں ہوں، معاشی ماہرین اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے سپرد کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا نالائق ٹولے نے ایسا معاہدہ کیا ہے کہ پاکستان ایسے راستے پر کھڑا ہے جہاں وہ معاہدے کو چھوڑ بھی سکتا اور معاہدے کے ساتھ چلتا ہے تو پھر بھی مشکلات ہیں، معاشی ماہرین حالات کا جائزہ لے رہے ہیں دعا ہے کہ آئندہ چند روز میں بہتر صورت سامنے آئی گی۔شیری مزاری اور رات گئے عدالتی کارروائی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کاش ایسا ہو کہ جیسے پی ٹی آئی کے لیے رات 12 بجے عدالت لگی ہے توہمارے لیے دن کے 12 بجے عدالت لگ جائے، ہمارے لیے تو کبھی دن 12 بجے بھی عدالت نہیں لگی۔انہوں نے کہا کہ جس وقت میرے خلاف مقدمہ بنایا گیا میڈیا ساری صورتحال بتا رہا تھا، ہمیں تو رات 12 بجے کیا دن 12 بجے بھی انصاف نہ مل سکا اور 6 ماہ جیل میں رہنے کے بعد ضمانت دی گئی۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر شیری مزاریں کو گرفتار کرنے کا طریقہ نا مناسب تھا تو مریم نواز بھی قوم کی بیٹی ہیں ان کے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا وہ طریقہ کار بھی نا مناسب تھا، لیکن ہمارے لیے عدالت نہیں لگائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود ہم عدالتوں کو احترام کرتے ہیں اور عدالت نے جو حکم دیا ہے اس کے اس پر عمل درآمد کیا جائے گا، لیکن یہ انصاف سب کے لیے ہونا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آج جو وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں انہیں 22 ماہ تک جیل میں رکھا ، شہباز شریف کے خلاف کرپشن کا کیس بنایا گیا اور عدالتوں میں نیب نے باقاعدہ بیان دیا کہ کرپشن کا تو کیس نہیں ہے، بعدازاں ایف آئی اے میں تحقیقات شروع کیے۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے اپنے من پسند پراسیکیوٹرز اور من پسند تحقیقاتی افسر لگائے، ہمارے لیے توکو نوٹس نہیں ملا، لیکن پھر بھی ہم یہ ہی کہیں گے کہ اب تک جتنا بھی ہمیں انصاف ملا ہے عدالتوں سے ہی ملا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس بات کا تجزیہ کیا جائے کہ اگر ایک شخص آپ کو تپھڑ مارتا ہے اور آپ بھی تھپڑ رسید کروں تودونوں میں فرق ہے میرا ماننا ہے کہ میڈیا، اور پڑھے لکھے طبقے کو اس فرق کو واضح کرنا چاہیے۔عمران خان کو مخاطب کیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ اس شخص نے واحیاتی، بے شرمی اور بے غیرتی کو عروج دیا ہے، یہ پوری قوم کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، یہ اپنے ووٹر اور سپورٹرز کو کہتا ہے کہ آپ نہیں جہاں بھی دیکھیں انہیں غدار کہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح عمران خان اپنے لوگوں کو گالیاں دینے کی ترغیب دیں تو صبر کرنے والوں میں سے کوئی ایک ایسا بھی ہوگا جو اس بات کا جواب دے گا، یہ لوگوں کو اکسا رہے ہیں، افراتفری پیدا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لگتا تو یہ ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک دشمن ایجنڈا ہے، 30 سال پہلے حکیم سعید نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ کوئی لابی اسے تیار کر رہی ہے اور یہ شخص اس ملک کو تباہ کرے گا۔عمران خان کی لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحادی حکومت کے سربراہوں کا فارم جو فیصلہ کرے گا اس کے مطابق اس معاملے کو دیکھا جائے گا، اگر انہوں نے کہا کہ انہیں آنے دینا ہے تو ’ یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں‘ انہیں گھروں سے نہیں نکلنے دیں گے۔سائبر کرائم وینگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم کا قانون بہت کمزور ہے اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، نائن سی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک انتظامی معاملہ ہے، جیسے ہی یہ معاملہ آگے بڑھتا ہے تو ہم یقینی بنائیں گے کہ غلط ایف آئی آر کا اندراج نہ ہو۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post عمران خان کا 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان
Next Post پاک ۔ چین تعلقات خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
Will, not, allow, anyone, to, spoil, Pak-China, relationship

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.