yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ٹوئٹر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامور رہنما کےخلاف کارووائی کرنے سے انکار کر دیا

MH Kazmi September 3, 2019 1 min read
Twitter refused to take action against a prominent leader of the Pakistan Peoples Party
Share this:

Twitter refused to take action against a prominent leader of the Pakistan Peoples Party

لاہور(ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ‘بھارت کی درخواست’ پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے سے انکار کردیا۔اس حوالے سے سینیٹر رحمٰن ملک کے ترجمان ریاض علی طوری نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے رحمٰن ملک کے ذاتی اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے شکایت کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر نے بھارتی شکایت کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور ویب سائٹ نے سینیٹر رحمٰن ملک کے خلاف شکایت کو رد کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ ٹوئٹر نے اپنی ای میل میں سینیٹر رحمٰن ملک کو مطلع کیا کہ بھارت کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، ہم نے شکایت کا بغور جائزہ لیا اور کسی قسم کی خلاف ورزی کو نہیں پایا۔خیال رہے ترجمان رحمٰن ملک کی جانب سے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں لکھا گیا تھا کہ ہمیں آپ کے ٹوئٹ سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔رحمٰن ملک کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ:سابق وزیر داخلہ کی جس ٹوئٹ پر ویب سائٹ کو شکایت موصول ہوئی وہ ٹوئٹ 13 اگست 2019 کو کیا گیا تھا۔اس ٹوئٹ کے ٹیکسٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ‘بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دیہاتوں پر حملوں کے لیے گن شپ ہیلی کاپٹرز استعمال کیا، کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے لیکن بہادر کشمیری ویڈیوز بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔ساتھ ہی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘اس حملے سے درجنوں، مرد، عورت اور بچے مارے گئے، اقوام متحدہ کا ایکشن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کہاں ہے؟’ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے جواب میں لکھا کہ ہم نے رپورٹ کیے گئے مواد کا جائزہ لیا اور ہم نے اسے ٹوئٹ کے حوالے سے ویب سائٹ کے قواعد یا قابل اطلاق قوانین کی خلاف ورزی نہیں پایا، لہٰذا اس وقت کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف موصول شکایت پر کارروائی سے انکار کردیا تھا۔وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر ہی ادارے کی جانب سے صدر عارف علوی کو موصول ہونے والی ای میل کا اسکرین شاٹ شائع کیا تھا۔جو اسکرین شاٹ وفاقی وزیر کی جانب سے جاری کیا گیا تھا اس کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کے ٹوئٹ پر اسے ایک شکایت موصول ہوئی ہے، تاہم ٹیم نے جائزہ لینے کے بعد اس کے خلاف کارروائی مسترد کردی۔جس ٹوئٹ پر ٹوئٹر کو شکایت موصول ہوئی تھی وہ صدر عارف علوی کی جانب سے 24 اگست کو شیئر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ فیصلے سے قبل ہی بھارتی حکومت نے یہاں کرفیو نافذ کردیا تھا جبکہ وہاں کئی لاکھ فورسز تعینات کردی تھیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Peshawar High Court verdicts verdict against Pashtun terrorist Mohsin Dawar and Ali Wazir
Previous Post پشتون دہشتگرد محسن داوڑ اور علی وزیر کے خلاف پشاور ہائیکورٹ نے دبنگ فیصلہ سنا دیا
Next Post ایک نامور عالم دین کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ اسلامی تاریخ کا ایک ورق ملاحظہ کیجیے

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.