counter easy hit

تنگی کچہری دھماکا ؛ حملہ آوروں کے 3 مشتبہ سہولت کار گرفتار

چار سدہ: پولیس نے گزشتہ روز تنگی تحصیل کچہری پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 3 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

TUNGI, CHARSADA, COURT, BLAST, THREE, SUSPECT, FACILITATORS, OF, TERORISTS, ARREST ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق پولیس نے گزشتہ روزتنگی تحصیل کچہری پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 3 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے، یہ گرفتاریاں تنگی سے ملحقہ علاقوں میں کی گئیں، مشتبہ سہولت کاروں کے عملی کردارکی تفتیش کی جا رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے کی جگہ کو مکمل طور پر صاف کردیا گیا ہے۔ تحصیل کچہری کے حملہ آوروں کے فنگرپرنٹس حاصل کرلیے گئے ہیں اورحملہ آوروں کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھی بھجوا دیئے گئے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: چارسدہ کی عدالت پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 افراد شہید

دوسری جانب چارسدہ کی تنگی تحصیل کچہری پردھماکے کے خلاف وکلا نے 7 روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے، جس کے باعث عدالتی امورٹھپ ہیں۔ اس کے علاوہ علاقے کے تمام بازار، سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ تنگی کچہری کے مرکزی دروازے پرواک تھرو گیٹ نصب کردیا گیا ہے، کچہری کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، اس کے علاوہ عدالت کے تباہ شدہ گیٹ کی جگہ نیا گیٹ نصب کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزتنگی کی تحصیل کچہری پردہشت گردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website