counter easy hit

وفاق نے پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری منظور کر لی

 اسلام آباد: پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے بھی پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

FEDERAL, GOVERNMENT, APPROVED, SUMMARY, OF, DEPLOYMENT, OF, RANGERS, IN PUNJABیس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز کو تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی منظور کردہ سمری کے مطابق رینجرز پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ کی ہدایت پر کارروائی کرے گی اور رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف رینجرز سے مدد لینے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کو 60 روز کے لئے اختیارات حاصل ہوں گے جب کہ رینجرز کو لاہور، راولپنڈی اور اٹک سمیت پنجاب کے 21 اضلاع میں کارروائی کا اختیار ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پنجاب میں رینجرزکے آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں

واضح رہے کہ سانحہ لاہور اور پھر سہون میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد پنجاب میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف رینجرز آپریشن کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس کی دو روز قبل پنجاب حکومت نے منظوری دی تھی اور گزشتہ روز پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی سمری پر گورنر سندھ محمد رفیق رجوانہ نے بھی دستخط کر دیئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website