yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔ پاکستانی فاسٹ فاؤلر محمد عامر کی والدہ انتقال کر گئیں

Web Editor March 5, 2019 1 min read
To Allah we belong and to Him we shall return... The Pakistani fast bowler Mohammad Amir's mother died
Share this:

ابو ظہبی:  کراچی کنگز کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی والد ہ انتقال کرگئی ہیں ۔ 26سالہ محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی والد ہ کے سخت بیمار ہونے کی خبر دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ” میری والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں اور وہ آئی سی یو میں ہے،ہمیں آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے“۔محمد عامر نے کراچی کنگز کے ابوظہبی میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا اور فوری طور وطن واپس آگئے تھے تاہم اب سے کچھ دیر قبل محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی والد ہ انتقال کی خبر دی ہے ۔محمد عامرنے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے7میچز میں22کی اوسط سے9وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے محمد عامر سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائےگی۔واضھ رہے کہ پی ایس ایل کے 24 ویں میچ میںکراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو5وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ملتان سلطانز کے119رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے لیے کولن منرو اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم منرو 11اور بابر12رنز بنا کرمحمد الیاس کا شکار بن گئے ،کولن انگرام اور لیام لیونگ سٹون کے درمیان46رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد انگرام31رنز بنا محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے،افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس کی دوسری وکٹ بنے،محمد رضوان اور لیونگ سٹون نے 30رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد رضوان10رنز بنا محمد الیاس کی تیسری وکٹ بنے،لیونگ سٹون نے 53رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی ۔اس سے قبل ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم عمر صدیق صرف5رنز بنا کر عثمان شنواری کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جونسن چارلس بھی صرف 7رنز بناکر عثمان شنواری کا دوسرا شکار بنے،جیمز ونس اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کے لیے 27رنز جوڑے جس کے بعد ونس 26رنز سکور کرکے پوویلین لوٹ گئے ،شعیب ملک اور حماد اعظم نے چوتھی وکٹ کے لیے31رنز جوڑے جس کے بعد شعیب ملک26رنز بنا کر عمر خان کا دوسرا شکار بن گئے،ڈینیئل کرسٹیان صرف 5رنز بنا کر عمر خان کی تیسری وکٹ بن گئے ،حماد اعظم کی مزاحمت29رنز تک محدود رہی ،وہ عثمان شنواری کا شکار بنے ، محمد عرفان بھی شنواری کی اگلی ہی گیند پر پوویلین لوٹ گئے ، گرین 18 اور محمد الیاس 3 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔کنگز کی جانب سے سب سے کامیاب بولرعثمان شنواری رہے جنہوں نے طوفانی باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عمر خان نے 3 شکار کیے۔کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں محمد عامر کی خدمات میسر نہیں ہیں،پیسر والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس آرہے ہیں۔ملتان سلطانزکی ٹیم آج کے میچ میں شکست کے ساتھ ہی پی ایس ایل کے کوالیفائرز سے باہر ہوگئی ہے ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
PTI got a lot of shock in difficult times.
Previous Post پی ٹی آئی کو مشکل وقت میں بڑا جھٹکا ۔۔
Next Post جہاز ٹیک آف کرتے ہی کریش ہو گیا
Desi vehicle overloaded

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.