counter easy hit

ٹی ایم اے گجرات میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے سنٹری انسپکٹرز نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے،فراست ڈار، مرزا شاہد

TMA center

TMA center

گجرات(نمائند خصوصی)ٹی ایم اے یونین کے سابق صدر فراست ڈار اور مرزا شاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے سنٹری انسپکٹرز نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے ان کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کیا جائے انہون نے کہا کہ مذکورہ سینٹری انسپکٹرز نہ تو کوئی کام کرتے ہیں اور نہ صفائی کی طرف توجہ دیتے ہیں اور مفت کی تنخواہ وصول کر کے ٹی ایم اے گجرات کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا اس سلسلہ میں ٹی ایم اے گجرات کے آفسران بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہر ماہ تیل کی مد میں بھی لاکھوں کی کرپشن کی جارہی ہے کو ئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے ڈی سی او صاحب فوری نوٹس لیں