counter easy hit

گجرات شہر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے، ماجد بن احمد

Majid bin Ahmad

Majid bin Ahmad

گجرات ( انور شیخ سے) ڈی سی او گجرات ماجد بن احمد نے کہا کہ گجرات شہر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ اور ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔مقدما ت درج کر کے انہیں جیل بھیجا جا رہا ہے ۔انہو ں نے کہا ہے کہ گجرات شہر میں مہنگے دامو ں اشیا ء فرو خت کر نے والوں کے لیے کو ئی جگہ نہیں ہے ۔ جو زخیرہ اندوز غریب عوا م کا خو ن چوسے گا اس کے ساتھ آئینی ہا تھوں سے نمٹا جا ئے گا ۔ ماجد بن احمد نے کہا کہ اب گجرات شہر میں گراں کے خلاف 40سے زائد مقدما ت درج کیے جا چکے ہیں اور ین کو 45ہزار روپے جرما نہ بھی کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری مہنگے داموں اشیا ء فروخت کرنے والوں کے خلاف براہ راست رابطہ کرے انشاء اﷲان کی مشکلات کا ازالہ ہو گا ۔انہونں نے کہا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی نگرانی میں گجرات شہر کے شہریوں کو ریلیف دینے میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔