yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایران کے نئے سپریم لیڈر کا اعلان کے فوری بعد پہلا میزائل حملہ، تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ
    • The Australian's Mind Games and Wine Industry Focusآسٹریلوی اخبار کے ‘دماغی کھیل’ اور شراب کی صنعت پر خصوصی نگاہ
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران کے نئے سپریم لیڈر کا اعلان کے فوری بعد پہلا میزائل حملہ، تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ
    • The Australian's Mind Games and Wine Industry Focusآسٹریلوی اخبار کے ‘دماغی کھیل’ اور شراب کی صنعت پر خصوصی نگاہ
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کبھی نہیں سوچا آپ نے؟

Yes 2 Webmaster January 9, 2015 1 min read
Quran
Quran
Quran

تحریر : ایم سرور صدیقی
آخری الہامی کتاب قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا فرمان (مفہوم) ہے چاند، ستارے اور سورج ایک ترتیب سے چل رہے ہیں رات سے پہلے دن نہیں آسکتا اور دن سے پہلے رات نہیں ہر کوئی اینی حد میں ہے اور اپنے مدار کے گرد گھوم رہاہے۔۔۔ آپ نے ٹریفک جام کے مناظرتو اکثر دیکھے ہوں گے، کبھی ایسی صورت ِحال سے سابقہ پڑ جائے تو براحال ہو جاتاہے جلدی نکلنے کی کوشش میں قطاریں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں نتیجةً گاڑیاں ایک دوسرے میں پھنس کر ٹریفک کو مزید الجھا دیتی ہیں موٹر سائیکل سواروں کو تھوڑی سی بھی جگہ مل جائے وہ اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش ضرور کرتے ہیں در اصل ترتیب کا اپنا ایک حسن ہوتاہے دلکش انداز، ترتیب ہر لحاظ سے بھلی لگتی ہے، ترتیب میں ہی خوبصورتی ہے کہتے ہیں اس کی وجہ سے کام آسان ہو جاتے ہیں ترتیب سلیقہ ہے۔۔۔

قرینہ ہے اور فطرت کا سبق بھی۔۔۔اس کے برعکس بے ترتیبی کو وحشت سے تعبیر کیا جا سکتا ہے بے ترتیبی جس عمل میں بھی شامل ہو جائے وہ الجھ جاتی ہے جیسے دھاگے کے پیچ وخم گنجھل ہونے سے ایک دوسرے میں ایسے گھل مل جاتے ہیں کہ ان کو جدا کرنا مشکل۔۔۔۔ہم پاکستانی بھی اسی بے ترتیبی کا شکارہیں بچپن سے بڑھاپے بلکہ لحدتک کسی قائدے،طریقے، سلیقے اور ترتیب سے بے نیاز۔۔۔بیشترکی کوشش اورخواہش یہی ہے کہ یہ وقت جیسے تیسے گذر جائے اور مزے کی بات یہ ہے کہ ہر حکومت انہی ”ڈنگ ٹپائو” پالیسیوں کے سہارے اپنی مدت گذاردیتی ہے یقینا اسی وجہ سے ملک مستقبل کی منصوبہ بندی سے سے محروم رہتاہے ہر حکمران کو فقط اپنا اقتدار عزیزہے وہ زیادہ تر اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کے بارے میں سوچتا رہتاہے شایدکوئی سردرد لیناہی نہیں چاہتا دنیا بھرکے زیادہ ترممالک میں قانون نافذکرنے والے اہلکاروںکے پاس جدید ترین وسائل موجودہیں وطن ِ عزیز میں وہی ڈانگ سوٹے۔۔۔پھر یہ کہا جائے دہشت گردی ختم نہیں ہوتی یاجرائم پھل پھول رہے ہیں تو یہ بات کتنی مضحکہ خیز لگتی ہے۔

سرکاری ملازمین کی روایتی بے حسی،ہڈ حرامی اور فرائض سے غفلت بھی بے ترتیبی کی بگڑی ہوئی شکل ہے یہاں تو ہر شخص اپنے اختیارات سے تجاوز بڑے دھڑلے سے کرتا پھررہاہے اور اس پر اِترانا گویا کمال ِ حسن ہے اسی لئے کارکردگی زیرو اور ایک شخص ہاتھ میں2کلاشنکوفیں پکڑکر پورے اسلام آبادکو کئی گھنٹے تماشا بنا سکتاہے یہ سب ہمارے ان اداروں کیلئے لمحہ ٔ فکریہ ہے جو شہریوںکی جان و مال کے محافظ ہیں لیکن کسی کو فکرنہیں در اصل ترتیب سے عاری لوگ ڈسپلن کے پابند نہیں ہوتے یہی خرابی کا آغازہے غورکیا جائے تو محسوس ہوگا کہ بے ترتیبی نااہلی کو جنم دیتی ہے حسن ِ اتفاق سے پاکستان کے ہر ادارے میں نااہل قطار اندر قطار موجود ہیں اور جب کوئی واقعہ یا سانحہ رونماہوتاہے تو سب کے ہاتھ پائوں پھول جاتے ہیں پاکستان کے قومی ادارے بھی اسی لئے تباہ ہورہے ہیں۔۔ چاند، ستارے اور سورج ایک ترتیب سے چل رہے ہیں اور سو چنے کی بات یہ ہے کہ ہم پاکستانیوںکی کوئی ترتیب ہی نہیں۔۔۔یہ ایسا المیہ ہے جس نے ہمیں تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اس کے برعکس جن اداروں میں ترتیب کو اہمیت دی جاتی ہے، ڈسپلن ہے ،نظم و ضبط ۔قائدہ اورقانون ہے ان کی کارکردگی مسلمہ ہے اس کی بڑی مثال” پاک فوج”کی دی جاسکتی ہے جس کا شمار دنیا کی بہترین جنگجوافواج میں کیا جاتا ہے۔۔

کئی سال پہلے جب ریسکیو1122کا آغازکیا گیا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ایسا ادارہ پاکستان میں بھی قائم کیا جا سکتاہے درحقیقت اس کے اجزائے ترکیبی میں ترتیب کا بڑا عمل دخل ہے۔۔کسی حادثہ کی اطلاع سے ایمبولینس کی آمد اور متاثرین کوفوری طبی امدادکی فراہمی سے ہسپتال تک رسائی۔۔ کوئیک سروس کی بہترین مثال ہے یہ سب کچھ ایک ترتیب سے ہی ممکن تھا۔۔۔جس کائنات میں ہم رہ رہے ہیں اس کا وجود،اس کاسسٹم ترتیب ہی کے مرہون ٍ منت ہے، دنیا کے تمام فارمولے،ادویات کی تیاری،لذیذ لذیذ کھانوںکی ریسیپی ترتیب کی ہی محتاج ہے کھانوں کوہی لے لیجئے کسی مصالحہ ، نمک یامرچ کی کمی یا زیادتی ذائقے کو متاثرکرتی ہے شاید آپ کو یاد ہو گذشتہ سال پنجاب کارڈیالوجی میں سینکڑوں اموات محض اس غفلت کی وجہ سے ہوگئیں کہ ایک دوا میں کوئی کیمیکل کی ڈبل مقدار شامل ہوگئی تھی یعنی ترتیب متاثرہوئی تو جان بچانے والی دوا جان کی دشمن بن گئی۔ماہرین ِ فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج جس ترتیب سے محوِسفرہے اگر اس کی ترتیب تھوڑی بہت بھی الٹی سیدھی ہوتی تو دنیا کا نظام ہی عجیب و غریب ہوجاتا کہیں اتنی گرمی ہوتی کہ زندہ رہنا مشکل ہوتا یا اتنی سردی کہ ہر چیز منجمندہو جاتی یا کہیں سارا سال شدید یارش اور آندھیاں آتیں مطلب یہ ہے کہ اس کی ترتیب انتہائی پرفیکٹ ہے یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا بہترین مظہر ہے۔

میں اکثراوقات سوچتاہوں ہم پاکستانی بھی عجب بے ترتیبی کا شکارہیں بچپن سے بڑھاپے بلکہ لحدتک کسی قائدے،طریقے، سلیقے اور ترتیب سے بے نیاز۔۔۔ اسی طرح ہمارے قبرستانوں میں بھی بے ترتیبی کا برملا اظہارہوتاہے ٹیڑھے میڑھے پگڈنڈی نما راستے،کچے اونچے نیچے دھول سے اٹے یاپھر خودروپودوں سے بھرے راستے ۔۔کہ جنازوںکا گذرنا بھی محال۔۔۔قبروں کے ساتھ جڑی قبریں ، اونچی ،نیچی دائیں بائیں چھوٹی بڑی قبروںکا عجیب حال، بے ترتیبی کی داستان در داستان۔۔قبروں پر بے ہنگم جھاڑیاں،خودروپودے اور درخت۔۔۔ وحشت ہی وحشت” کئی قبرستانوں میں لینڈ مافیا کے قبضہ ۔ کہیں گورکنوں کی سلطنت ، کہیں بااثر افراد کے احاطے ،مزار ،پختہ چبوترے کوئی قبر بے نام ونشاں ،ٹوٹی پھوٹی۔۔۔ ”مرکے بھی سکوں نہ پایا تو کدھر جائیں گے” کی عبرت ناک مثالیں۔۔۔

برصغیر میں مسلمانوں کے زیادہ تر قبرستان کسی بھی ترتیب سے محروم اور لوگ احساس سے عاری۔۔۔عملی زندگی میں ہم سب جس ڈسپلن اورنظم کے عادی نہیں اس کا برملا اظہار آخری آرام گاہوں سے نظر آتاہے اس کے برعکس وسیع و عریض عیسائی قبرستانوں کے پختہ راستے، ایک ترتیب سے قبریں اور ہر قبرپر کتبہ۔۔۔سبزہ ، ہریالی ۔ لگتاہے جیسے ہم کسی باغ میں آگئے ہوں یا پھرکوئی پکنک پوائنٹ ایسے قبرستان میں روایتی خوف بھی کم آتاہے ہمارے قبرستانوں میں رات کو ہوکا عالم،روشنی نہ ہونے کے برابر، ٹوٹی،پھوٹی اور و شکستہ چاردیواری ۔۔ جیتے جی اپنے پیاروں پر ہم جان قربان کرنے کے دعوے کررہے ہوتے ہیں مرنے کے بعد ان کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دینا کتنی بڑی ستم ظریفی ہے ۔۔۔ سوچتاہوں آخرکب تلک بے ترتیبی ہمارا مقدر بنی رہے گی ہم غورکیوںنہیں کرتے ترتیب فطرت کا حسن ہے اورہم فطرت کے خلاف اپنی عادتوںکو کیونکرراسخ کرتے چلے جائیں گے حالانکہ ترتیب سلیقہ ہے۔۔

۔ قرینہ ہے اورقدرت کا درس بھی ۔۔ادراک بھی۔اس کے برعکس بے ترتیبی کووحشت سے تعبیرکیا جا سکتاہے شاید اسی لئے ہم وحشیوںکو کہیں سکون نہیں۔۔ویسے ایک بات ہے جولوگ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں انہوںنے یقینا اچھی منصوبہ سازی کی ہوگی کوئی اچھی پلاننگ ترتیب کے بغیر کامیاب ہو ہی نہیں سکتی ترجیحات کا تعین،بڑے سے بڑا منصوبہ یا زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی ترتیب کی محتاج ہے یہ کتنی بدقتمتی ہے عام آدمی سے حکمرانوں تک بیشتر ترتیب کو اہمیت نہیں دیتے کوئی شخص بائیک پر کہیں جانا چاہتاہو ٹائروں میں ہوا کم ہویا گاڑی میں پٹرول ہی نہ ہو وہ سفر کرہی نہیں سکتا یعنی جو کام پہلے کرنے والاہو اسے پہلے ترجیحی بنیادوںپرکرنا ترتیب کہلاتی ہے کام ترتیب سے ہوں تو کام کرنے کا بھی مزا آتاہے اور ہم کب تک بے مزا زندگی گذارتے رہیں گے۔کبھی سوچا آپ نے ؟۔۔۔نہیں سوچا تو آج۔۔۔ بلکہ ابھی سے سوچنا شروع کر دیجئے ترتیب کو ملحوظ ِ خاطررکھئے منزل آسان ہوتی چلی جائے گی۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Media
Previous Post صحافت کے ستاروں کے سنگ
Next Post بجلی کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے : وزیر اعظم
Nawaz Sharif

Related Posts

ایران کے نئے سپریم لیڈر کا اعلان کے فوری بعد پہلا میزائل حملہ، تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

March 9, 2026
The Australian's Mind Games and Wine Industry Focus

آسٹریلوی اخبار کے ‘دماغی کھیل’ اور شراب کی صنعت پر خصوصی نگاہ

March 9, 2026

برطانیہ کا امریکہ پر واضح اعلان: “ہم اپنی خارجہ پالیسی آؤٹ سورس نہیں کریں گے”

March 8, 2026

ایران: خامنہ‌ای کے جانشین پر اجماع، خطہ مزید جنگ کی لپیٹ میں تباہی

March 8, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.