yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پہلے ٹیسٹ پر چھائے خوف کے سائے چھٹنے لگے

MH Kazmi November 15, 2016 1 min read
They dominated the first Test subsiding fear of shadows
Share this:
They dominated the first Test subsiding fear of shadows
They dominated the first Test subsiding fear of shadow

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ پر چھائے خوف کے سائے چھٹنے لگے، خوفناک زلزلے کے باوجود کرائسٹ چرچ ٹیسٹ شیڈول کے تحت جمعرات سے ہی شروع ہوگا، دونوں ٹیموں نے میزبان شہر میں ڈیرے ڈال دیے، منگل سے ٹریننگ کا آغاز ہوگا، آفٹر شاکس کی پیشگوئی بھی موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ترجمان رچرڈ بوک نے کہاکہ مقابلے کی تیاریاں جاری اورصورتحال کا بھی بدستور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ادھر پاکستان ٹیم کے منیجر وسیم باری نے کہاکہ میزبان بورڈ نے ہمیں ہوٹل اور گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی سلامتی کیلیے یقین دہانی کرا دی، کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی پاکستان میں سخت فکرمند تھے۔ کیوی ٹیم کے مقامی کھلاڑی میٹ ہینری نے کہاکہ یہ سب کچھ انتہائی خوفناک تھا مگر اس سے ٹیسٹ کوکوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں اتوار کی شب آنے والے خوفناک زلزلے کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان جمعرات سے شیڈول پہلے ٹیسٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا تھا، اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 7.5 تھی جس کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی،مگر اب خوف کے یہ سائے کم ہونے لگے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہیگلے اوول میں میچ کے اپنے وقت پر انعقاد کا پورا امکان ہے۔

زلزلے کے وقت پاکستان ٹیم نیلسن میں تھی مگر اب کرائسٹ چرچ میں ڈیرے ڈال چکی جبکہ پیر کو ہی نیوزی لینڈ کا اسکواڈ  بھی یہاں جمع ہوگیا، اب دونوں ٹیمیں منگل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔ نیوزی لینڈکرکٹ کے ترجمان رچرڈ بوک نے کہاکہ پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں زوروشور سے جاری مگر اس کے ساتھ ہم صورتحال پرنظر رکھتے ہوئے حکام کے ساتھ رابطے میں بھی ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ مسلسل پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں اورانھیں سلامتی کے حوالے سے ایک بار پھر یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

دوسری جانب ٹیم منیجر وسیم باری نے بھی تصدیق کی کہ میزبان بورڈ کی جانب سے انھیں ہوٹل اور اسٹیڈیمز میں کھلاڑیوں کی سلامتی کی مکمل ضمانت فراہم کردی گئی ہے، انھوں نے کہا کہ نیلسن میں کھلاڑیوں نے رات کا بیشتر حصہ جاگ کر گزارا، ہمارےلیے یہ صورتحال نئی قسم کی تھی کیونکہ پاکستان میںاتنے زلزلے نہیں آتے، اس کی تو شدت ہی بہت زیادہ تھی، کھلاڑیوںکی فیملیز بھی ملک میں کافی فکرمند ہیں۔

ادھرمیزبان ٹیم میں شامل کرائسٹ چرچ کے کھلاڑی میٹ ہینری نے کہاکہ اس زلزلے کا سامنا کرنا انتہائی خوفناک تھا، اس سے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے جس کی وجہ سے صورتحال جلد معمول پر آگئی، خوشی اس بات کی ہے کہ دونوں ٹیمیں شیڈول کے مطابق ہی ٹیسٹ کھیلیں گی جبکہ موسم بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران آفٹر شاکس کی پیشگوئی موجود ہے۔2011 میں خوفناک زلزلے میں کرائسٹ چرچ کے پرانے گراؤنڈ کو کافینقصان پہنچا جس کے بعد  ہیگلے اوول نے ٹیسٹ سینٹر کا اسٹیٹس حاصل کیا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Test Ranking Misbah out from top 10 batsmans
Previous Post ٹیسٹ رینکنگ، مصباح ٹاپ 10 بیٹسمینوں سے باہر
Next Post فکسر الویرو کی جگہ اپنی تصویر شائع ہونے پر کیون پیٹرسن ناخوش
Elvira fixer space Pietersen unhappy published his photo

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.