yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بلوچستان کی بگڑتی صورتحال اور ہماری ترجیحات

Web Editor November 21, 2017 1 min read
The worsening situation of Balochistan and our priorities
Share this:

‏15 معصوم پاکستانیوں کی شہادت کے بعد مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ بلوچ علیحدگی پسند صرف پاکستان دشمن ہی نہیں بلکہ انسان دشمن بھی ہیں۔ طالبان اور بلوچ علیحدگی پسندوں میں کوئی فرق نہیں۔ اس سے پہلے بھی سینکڑوں معصوم بشمول بے گناہ بلوچ بھی ان کی دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں دفترِ خارجہ نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چلنے والی بسوں  پر لگے “فری بلوچستان” کے اشتہار پر برطانیہ سے احتجاج کرتے ہوئے اسے ملکی سالمیت پر براہ راست حملے کے مترادف قرار دیا تھا۔ اس سے پہلے ستمبر میں جنیوا میں متعدد مقامات، بسوں اور دیگر گاڑیوں پر ایسے پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے جن پر بلوچستان کی آزادی اور پاکستان میں اقلیتوں سے مبینہ طور پر ناروا سلوک کے بارے میں نعرے درج تھے۔

پاکستان نے جنیوا میں چلائی جانے والی فری بلوچستان کی پوسٹر مہم پر سوئس حکومت سے دو بار احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس شر انگیز مہم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مجھے حیرت ہے کہ اتنا کچھ ہوجانے کے باوجود بھی حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتیں کیوں خاموش ہیں؟ اگر کوئی رہنما کسی دوسرے رہنما پر الزام لگا دے تو سیاسی رہنما شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنتے دکھائی دیتے ہیں مگر اس سنگین معاملے پر سیاسی رہنماؤں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

سیاسی رہنماؤں کو ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے بجائے بلوچستان میں پھیلتی ہوئی نفرت کی آگ کو ختم کرنے کےلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فوری طور پر بلوچستان کے مسئلے پر کوئٹہ میں آل پارٹیزکانفرنس طلب کرنی چاہئیے۔

اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ بلوچوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اور انہیں ان کے جائز حقوق سے بھی محروم رکھا گیا اور اب وقت آگیا ہے کہ ریاست بلوچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرے۔

سابق صدر آصف علی زرداری جب پاکستان کے صدر منتخب ہوئے تھے تو سب سے پہلے انہوں نے بلوچوں سے ہونے والی زیادتیوں پر بطور صدر پاکستان معافی مانگی تھی اور آغاز حقوق بلوچستان پیکج کا اعلان کیا تھا جو بہتری کی جانب پہلا اور مثبت قدم تھا مگر افسوس مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے ساتھ ساتھ سندھ اور خیبرپختونخواہ کو بھی نظر انداز کیا اور اپنی ساری توجہ صرف لاہور پر ہی مرکوز رکھی۔

یاد رکھیں کہ ہر تنقید کرنے والا دشمن نہیں ہوتا، تنقید وہی کرتا ہے جو محبت کرتا ہے۔ اس لئے ہر تنقید کرنے والوں کو سازشی یا غدار کہنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ میری نظر میں تنقید کرنے والے ملک کے خیر خواہ ہیں سوائے چند لوگوں کے جو ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ اب بھی وقت ہے سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ٹیبل پر بیٹھ کر روٹھے ہوئے لوگوں کو منانا چاہئے اور بلوچ بھائیوں کی ناراضگی دور کرنی چاہئے۔

جہاں یہ سچ ہے کہ بلوچوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں وہاں اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بلوچستان میں بھارت مداخلت کرتا رہا ہے اور اب بھی چند مٹھی بھر بھٹکے ہوئے علیحدگی پسند بلوچ بھارت کی شہ پر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اور ایک مخصوص طبقہ ان بھٹکے ہوئے لوگوں کی حمایت کی آڑ میں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے جو کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Filled an Fir against tennis star Maria Sharapova in India
Previous Post ٹینس سٹار ماریہ شراپوا کیخلاف بھارت میں ایف آئی آر درج
Next Post جیرے کا گروپ اور ہماری ملکی سیاست
Group of jeera and our domestic politics

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.