yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سندھ حکومت نے شہدا خاندانوں کیلئے 8500 ایکڑ اراضی فوج کو منتقل کر دی

Web Editor October 7, 2017 1 min read
The Sindh government transferred 8500 acres of land to the martyred families
Share this:

کراچی: زمین 2000ء میں پاک فوج کو دی گئی تھی لیکن 17برس بعد بھی ریونیو ریکارڈ میں اسے متعلقہ ادارے کے نام پر منتقل نہیں کیا گیا، اعلیٰ حکومتی حلقوں نے حکومت سندھ کا یہ اقدام سٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات بہتربنانے کی کوششوں کے حوالے سے اہم قرار دیدیا۔

The Sindh government transferred 8500 acres of land to the martyred familiesحکومت سندھ نے پاک فوج کے شہیدوں کے خاندانوں کیلئے مختص 8500 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ ریگولرائز کرنے کا 17 برس پرانا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی حلقے حکومت سندھ کے اس جذبہ خیر سگالی کو پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کے حوالے سے اہم قدم قرار دے رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے محکمہ ریونیو سندھ نے ضلع جامشورو کے تھانہ بولا خان کے علاقے کی 8500 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ ریگولرائز کرنے کا آرڈر جاری کردیا ہے ۔ کراچی حیدرآباد سپر ہائی وے سے صرف دو کلومیٹر اندر موجود یہ بارانی زرعی زمین سابق گورنر محمد میاں سومرو نے 25 نومبر 2000 کو پاک آرمی کے ادارے ملٹری فیملی ری سیٹلمنٹ آرگنائزیشن کو ایک سو روپے فی ایکڑ قیمت پر گرانٹ کی تھی۔

فوجی ادارے کو یہ زمین ضلع نوابشاہ میں پاک آرمی کے لئے مختص کردہ زرعی زمین کے چوٹیاریوں ڈیم منصوبے میں آجانے کے بدلے میں دی گئی تھی، لیکن 17 برس گزرنے کے باوجود ریونیو ریکارڈ میں زمین متعلقہ فوجی ادارے کے نام پر منتقل نہیں ہوسکی تھی۔ تقریباً ڈیڑھ برس پہلے فروری 2016 میں سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ بھی سابق آرمی چیف کی درخواست پر جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع شکارپور میں ساڑھے 9 ہزار ایکڑ سرکاری زمین فوجی شہداء کے لواحقین کے لئے مفت الاٹ کر چکے ہیں ۔ تازہ کیس کی تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کے ڈائریکٹر جنرل لینڈ میجر جنرل نوید صفدر کی جانب سے 20 ستمبر 2016 کو لکھے گئے خط پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 14 دسمبر 2016 کو محکمہ ریونیو کو یہ مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی تھی ، وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا تھا کہ فوجی ادارے کی جانب سے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود محکمہ ریونیو سندھ کی انتظامیہ نہ زمین کی طے کردہ قیمت وصول کر رہی ہے اور نہ زمین فوجی ادارے کے نام پر منتقل کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ فوجی ادارہ اپنے ریکارڈ میں زمین کا بڑا حصہ کئی فوجی مرحومین کے خاندانوں کے نام مختص کرچکا ہے ، لیکن زمین کا سرکاری کھاتہ منتقل نہ ہونے کے باعث زمین کو زیر استعمال نہیں لایا جاسکا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کی گئی کہ طے شدہ قیمت وصول کر کے زمین متعلقہ فوجی ادارے کے نام منتقل کی جائے۔

محکمہ ریونیو نے 13 جولائی 2017 کو وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردہ ایک سمری میں بتایا کہ سندھ لینڈ کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر جامشورو کی تازہ رپورٹ کی بنیاد پر مذکورہ زمین کی الاٹمنٹ 15000 روپے فی ایکڑ قیمت پر فوجی ادارے کے نام پر ریگولرائز کرنے کی منظوری دیدی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ لینڈ کمیٹی کے قیام کے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق لینڈ کمیٹی کو صرف رہائشی، صنعتی اور تجارتی مقاصد والی زمینوں کی منسوخ شدہ الاٹمنٹ بحال کرنے کا اختیار تھا ، زرعی زمین کے معاملات لینڈ کمیٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے ، لیکن کمیٹی نے اس زمین کی ریگولرائزیشن کی اسپیشل کیس کے طور پر منظوری دی ہے ، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے 11 ستمبر 2017 کو سمری منظور کر کے عملدر آمد کے لئے چیف سیکریٹری کو بھیج دی جبکہ محکمہ ریونیو نے زمین کی نئی طے کردہ قیمت وصول کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل لینڈ پاک آرمی کے نام 12 کروڑ 75 لاکھ روپے کا چالان جاری کر دیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
FIA's action, accused arrested to paper out of medical entry test
Previous Post ایف آئی اے کی کارروائی، میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنیوالا ملزم گرفتار
Next Post ‘نامعلوم افراد ٹو’ دوبارہ پنجاب فلم سنسر بورڈ میں پیش ہو گی
'Na maloom afraad 2' will again show in Punjab movie censor board

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.