yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انتہاپسندانہ قوتوں کوشکست دینے کے لئے قوم کومتحد ہونا ہوگا، وزیراعظم

MH Kazmi December 25, 2016 1 min read
The nation must be united to beat extremist forces, Prime Minister
Share this:
The nation must be united to beat extremist forces, Prime Minister
The nation must be united to beat extremist forces, Prime Minister

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے ہمیں اپنے اندر اتحاد پیدا کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی، پرامن بقائے باہمی اورجمہوری اصولوں پرعمل پیراہونا ہوگا۔

قائداعظم محمد علی جناح کی 140 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے دنیا کے نقشے پر ایک خودمختار ریاست کے قیام کے لئے اپنی جدوجہد میں بکھرے ہوئے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کیا۔ اپنے مثالی کردار اور قائدانہ صلاحیتوں کی بناء پر قائد اعظم محمد علی جناح آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیزقیادت نے مسلمانوں کواپنے مقاصد کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھنے پر قائل کیا اوراس عظیم مقصد کے لئے انہوں نے اپنی تمام مشکلات اوراختلافات بھلا دیئے۔ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں اتحاد، ایمان اورنظم و ضبط کی تعلیمات سے لے کر مسلمانوں نے اپنی اجتماعی منزل کے لئے گراں قدر قربانیاں دیں۔ قائداعظم کے عزم اور وقار کی وجہ سے پاکستان کی تخلیق کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ ان کے ہمنوا بنے۔ یہ قائداعظم محمد علی جناح کا بلند کردار اور ساخت تھی کہ ان کی رہنمائی اور قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا وہ قابل عزت تھے یہاں تک کے ان کے مخالفین بھی ان کی دیانت داری، شرافت، بلند مرتبہ اور ایمان اور یقین کا احترام کرتے تھے، وہ ایک بااصول انسان تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بطور قوم قائد اعظم کے اصولوں کو اپنانا چاہئے جوکہ ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا طریقہ ہے۔ہم قائداعظم محمد علی جناح کو حقیقی معنوں میں تب ہی یاد کرسکتے ہیں جب ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عزم کریں ۔ ہمیں انتہاپسندانہ قوتوں کو شکست دینے کیلئے اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور جمہوری اصولوں کو اختیار کرنا پرامن بقائے باہمی اور قانون کی حکمرانی کے راستہ پر گامزن ہونا پڑے گا۔ ہمیں قومی اتحاد، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا عہد کرنا ہوگا۔ قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو بطور قوم اپنے لئے رہنما اصول بنانا ہوگا۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معنوں میں قائداعظم کے خواب کے مطابق پاکستان کو حقیقی جمہوری ریاست بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Will talk on Grand Alliance of opposition with Asif Zardari, Choudhry Shujahat
Previous Post آصف زرداری سے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس پر بات کروں گا، چوہدری شجاعت
Next Post گورنر سندھ خرابی صحت کی بنا پر مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے
Governor Sindh could not presence on Quaid's Shrine due to health scourge

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.