yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیلئے خاتون کا نام زیر غور

Yesurdu April 27, 2016 1 min read
Share this:
The name of the woman
The name of the woman

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ کس خطے سے ہو گا؟ کچھ بڑی طاقتیں کسی خاتون کو اس اہم منصب پر فائز کرنے کے لیے سرگرم ہیں
نیویارک (یس اُردو) ایک رپورٹ کے مطابق 2016ء میں بہت سے ممالک تنہا یا گروپ کی شکل میں اور اُن کے ساتھ بڑی تعداد میں سول سوسائٹی تنظیمیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کو شفاف بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اسکے لیے وہ چاہتے ہیں کہ ممکنہ امیدواروں کے مکمل کوائف عوامی سطح پر سامنے لائے جائیں اور انکے انٹرویو زیادہ آزادانہ ماحول میں ہوں ۔
ستمبر 2015ء میں جنرل اسمبلی نے اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی جس میں سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی صدور کو کہا گیا کہ وہ تمام ممالک کو ایک خط لکھ کر وضاحت کریں کہ اس بار کیسے ایک نئے انداز میں اور شفاف انتخابات ہونگے ۔ یہ خط بالآخر 15 دسمبر 2015ء کو اقوام متحدہ کے 193 ممالک کو جاری کیا گیا اس میں اعلان کیا گیا کہ انتخاب کا عمل جولائی کے آخر میں شروع ہو گا اور اس خط میں رکن ممالک کو امیدواروں کو نامزد کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔جیسا کہ جنرل اسمبلی کے صدر موگنز لائی کٹیوف نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار اگلے سیکرٹری جنرل کی بحث میں رکنیت کے عمل کو بھی مکمل طور پر شامل کر لیا جائے ۔ یہ ایک طرح سے اس بات کا اظہار ہو گا کہ ہم بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں۔رالف بنچ انسٹیوٹ فار انٹرنیشنل سٹڈیز کے ڈائریکٹر اور نیویارک گریجویٹ سنٹر کی سٹی یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر تھامس جی ویس نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے رائے شاہد میری سوچ سے بھی زیادہ ہموار ہو چکی ہے ، میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ جنرل اسمبلی سے اس قسم کی قرار داد منظور ہو سکے گی لیکن ایسا ہو گیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پہلی بار سیکرٹری جنرل کے لیے ایک خاتون کو نامزد کرنے کی مہم زور پکڑ رہی ہے کیونکہ ابھی تک کوئی خاتون اس عہدے پر فائز نہیں ہو سکی اور جنرل اسمبلی کی طرف سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو لکھے گے خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نامزد کردہ امیدواروں میں خواتین امیدواروں کا نام بھی ضرور شامل کریں ۔انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں کے لیے کئی گروپ دنیا بھر میں اعلٰی سرکاری عہدوں پر تعینات خواتین عہدیداروں یا اقوام متحدہ کے نظام کے اندر خدمات انجام دینے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد میں سے ہی سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اہل خواتین کی فہرست مرتب کر رہے ہیں ۔اسٹیفن شلیسنگر کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت سے سفیروں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں اور ان ملاقاتوں کے بعد انہوں نے خاص طور پر یہ محسوس کیا ہے کہ بہت سے ممالک اس بار ایک عورت کو اقوام متحدہ کا اگلا سیکرٹری جنرل نامزد کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Danda
Previous Post ڈنڈا اور صرف ڈنڈا
Next Post لڑکی بن کر ہیڈ ماسٹر سے اظہار محبت کرنیوالا نوجوان گرفتار

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.