yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ڈنڈا اور صرف ڈنڈا

F A Farooqi April 27, 2016 1 min read
Danda
Share this:
Danda
Danda

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری
مشہور مقولہ ہے ” ڈنڈا پیر اے وگڑیاں تگڑیاں دا” یہ آج کے موجودہ پاکستانی حالات پر بالکل فٹ آتا ہے۔ اگر ہم نے کسی غلیظ دائو پیچ والی سیاست، بھونڈی مصلحت، روائیتی کمپرومائز کے ذریعے خدانخواستہ معاشرے کے کرپٹ ترین افراد خواہ وہ سود در سود نو دولتیے سرمایہ دار ہوں، کئی گنا زائد منافع کمانے والے صنعتکار، انگریزوں کی ناجائز اولاد جاگیردار وڈیرے یا ان کی اولادیں ہی کیوں نہ ہوں کو بغیر کسی جزا و سزا کے چھوڑ دیا تو پھرر ہتی دنیا تک ان پر ہاتھ ڈالنے اور اسے مروڑ نے والا کوئی بھی نہ ہو گا۔ اور یہ حرام کی کمائیوں پر پلنے والے مالدار اس طرح دندناتے ،دھاڑتے پھریں گے۔جیسے بھوکا بوڑھا شیر تازہ شکار کرکے اس کا گوشت کھانے کے بعد چنگھاڑتااور دھاڑیں مارتا ہے اس کے مردہ جسم میں دوبارہ زبردست طاقت اور توانائی آ جاتی ہے۔تو ہی وہ غرور و تمکنت کی وجہ سے ایسا عمل کرتا ہے۔

حرام کا مال کمائے ہوئے ایسے لوگ “سونی پڑی گلیاں (غریبوں کی )وچ مرزا یار(خزنے لوٹنے والا) پھرے کی طرح ہمیں ان کی جدید ترین کاروںکی دھول ہی نصیب ہو گی انکوائری و تحقیقاتی کمیشنوں کے جلدازجلد نتیجے یا پرانے “کُھنڈ” تھانیداروں کے ذریعے بیرون ممالک لے جا کرخزانوں اور عوام کے خون سے چوسا گیا سرمایہ دفن کرنے والوں،بنک کے قرضے معاف کرانے والوں کی موٹی گردنوں میں نوکیلے آہنی رسے فوراً نہیںکھینچ ڈالے جاتے تو پھر یہ ساری کہانی بھولی بسری ہو جائے گی اور ڈھیر سالوں بعد تو” جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا “والی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔کئی ممالک کے وزائے اعظم عوامی دبائو برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے پانامہ لیکس کی”بدولت” مستعفی ہوچکے ہیں مگر ادھر تو”زمیں جنبدآسمان جنبدنہ جنبدگل محمد( شریفین)” والی بات صادر نظر آتی ہے۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

وزیر اعظم کے مشیروں نے انھیں خود کو بچانے بالآخر سیاسی خود کشی کا ایسا فارمولا بتا دیا ہے کہ کئی درجن سالوں تک بھی ایسے تمام افراد کی لمبی لسٹ کی تفتیش مکمل ہونے کا نام نہیں لے گی اور اس وقت تک نواز شریف اور ان کے شہزاد گان زیر زمین آرام فرما رہے ہوں گے اگر کمیشن دو چار ہفتوں میں نواز اینڈ کو کا قصہ تمام کرڈالتا ہے اور باقی تحقیقات زرداری ،گیلانی،راجہ رینٹل ،سیف اللہ خاندان ،گجراتی چوہدری اور عمران خان کے دونوں اے ٹی ایم کارڈز( ترین اور علیم خان)و دیگر لٹیروںکی بھی اس کے بعد مکمل ہو جائیںتو فبہا۔(عمران خان جمع خاطر رکھیںاگر ان کے دو اے ٹی ایم کارڈز کمیشن کے نتائج میں گھس کر ناکارہ ہو جائیںیا پھر گم ہی ہو جائیں توان کے پیچھے کئی اے ٹی ایم کارڈز کی لمبی لائن ان کی خانہ پری کرڈالے گی)و گرنہ جن جن کانام بمعہ ان کے سہولت کاروں کے پانامہ لیکس میں آیا ہے انہیں کسی بھی دیہاتی تھانے کے حوالے کر ڈالا جائے وہاں باقاعدہ مقدمہ اندارج ہو مدعی خواہ مجھے ہی بنا لیا جائے جسے خدائے عز و جل کے آگے جھکنے کے علاوہ کوئی بڑے سے بڑا تمندار یا ناٹھو خان55سال سے نہیں جھکا سکا۔

سویلین و فوجی آمروںنے بہتیرے تشدد روارکھے مگر حزب اختلاف کا کردار بہ فضل خدا احسن طریقے سے ادا کرتا آرہا ہوںاور آج تک کبھی قدم نہیں ڈگمگائے۔اب بھی مصمم ارادہ اور قوم سے پکا وعدہ ہے۔کہ اگر مجھے مدعی بنا یا گیا تو جب تک ان لٹیروں سے سارا مال بر آمد ہو کر سرکاری خزانہ میں جمع نہیں ہو جاتا پیچھے نہیں ہٹوں گا۔دیہاتی تھانیداروں کی تفتیش چونکہ انتہائی مؤثرہوتی ہے کہ وہی ڈانگ پھیرنے ،مرغا بنا کر اوپر گھڑا رکھنے،الٹا لٹکانے،منہ پر گو بر باندھنے ،لتر پریڈ کرنے (آجا بالما تیرا انتظار ہے)منجی(چارپائی) لگانے،تلوے سینکنے چھت سے بال باندھنے ،کتوں کی طرح بھونکوانے،جانوروں کی چال چلوانے،پسی سرخ مرچوں سے تر بتر ڈنڈا”وہاں”گھسیڑنے،جگرتوں، مُنج سے جسم اور ٹانگوںکو باندھ کر پانی کے نیچے کھڑ ا کرنا یا ڈبکیاں لگواناجیسے حربوںاور”کارناموں “کے ماہر مانے جاتے ہیں۔

غریب چور روزان سزائوں کا مزا چکھتے ہیں مگر اب بڑے چوروں ،ڈاکوئوں اور لٹیروں کو بھی ذرا ذرا ان کا مزا چکھنے دو۔تھانوں کے با ہر عوام کا جم غفیر خوشیوں سے ڈھول پیٹتا اور عمرانی جلسوں کی طرح گیت مالائیں گاتا اور رنگ رنگیلیاں منا رہا ہوگا۔اگر واقعی لوٹا ہوا مال بر آمد کرنا مقصود ہے تو پھر دیہاتی تھانہ کے ایس ایچ او کو ہی کافی سمجھیں کہ”ہینگ لگے نہ پھٹکڑی رنگ چو کھا آوے”کی طرح سارا دفن کردہ حرام مال پورے کا پورا برآمد سمجھیں ویسے ہی لوگوں کو شغل میلہ دکھانا مقصود ہے اور ٹی وی اینکرز کی ریٹنگ بڑھانا ہے اور چسکہ پروگرام چلا کر لعنت ملامت کرناہے تو پھر حزب اختلاف والوں کی اپنی مرضی ہے۔

ہمارے نام نہاد کمیشنوں کی رپورٹس آج تک شائع نہیں ہوسکیں صرف 29مئی 1974کوربوہ (حال چناب نگر) کے ریلوے اسٹیشن پر قادیانیوں کی طرف سے نشتر میڈیکل کالج ملتان کے170طلباء کو زخمی کرنے پرقائم کردہ انکوائری کمیشن جس کی سربراہی جسٹس صمدانی کر رہے تھے کی رپورٹ10ہفتوں میں ہی منظر عام پر آگئی تھی جس کی صرف اور صرف وجہ یہ تھی کہ اس کے پیچھے تحفظ ختم نبوت کی تحریک چل رہی تھی اور ملک بھر کے عوام اس تحریک کے پشتیبان تھے۔

Zulfiqar Ali Bhutto
Zulfiqar Ali Bhutto

کسی میں بشمول اس وقت کے وزیر اعظم بھٹو کو بھی جرآت نہ تھی کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیے جانے کے علاوہ کوئی کلمہ بھی منہ سے نکال سکیں ۔کہ ملک بھر میں ختم نبوت زندہ باد کے نعروں کی گونج تھی۔بہر صورت یہ واضح ہے کہ اگر حزب اقتدار و حزب اختلاف و دیگر سیاسی جماعتیں نواز اینڈ کو کو عام معافی دے بھی ڈالیں تو اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔کہ بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے اب تو اللہ اکبر ،اللہ اکبر اور رسالت مأب ۖ کے نعرے لگاتے ہوئے غریب عوام اور پسے ہوئی طبقات کے مزدور ،محنت کش اور کسان و ہاری ایک تحریک کی صورت میں نکلیں گے اور کرپٹ مافیا کو زندہ درگور کرکے چھوڑیں گے۔ جو افراد بھوک پیاس ،ننگ افلاس اور مہنگائی کے سانپ کے ڈسے ہوئے خودکشیاں ،خود سوزیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کے لواحقین اورا ن کی دیکھا دیکھی دیگر عوام کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے کہ وہ تو دوائی و خوراک نہ ملنے پر موت کی وادیوں میں جھول گئے۔اور ادھر طبقہ ظالمان سارا مال لوٹ کر بیرون ملک پلازے بنائے عیاشیوں میں مصروف ہے۔اب تو غریب عوام ان سب کو چوکوں میں الٹا لٹکا ہوا دیکھیں گے تو ہی ان کی آرزو پوری ہو گی۔

اڑھائی سو ارب ڈالر باہر دفنا دیے گئے ہیں۔ وہ سب ڈنڈے اور صرف ڈنڈے کے زور پر واپس آجائیں تو اسی عرب ڈالر کا قرضہ بھی اتر جائے گا۔اور ملک باقی رقوم سے خوشحال ہو کر ترقی پذیر ہو سکے گا۔نتیجہ خیز زوردارتحریک بھی کرپشن کے خلاف چلتی رہے اور انکوائریاں بھی ہوتی رہیںہفتہ میں دو مجرموں کولازمی نشان عبرت بنایا جاتا رہے سیاسی لوگوںکو سمجھ لینا چاہیے کہ

نشہ پلا کے گرانا توسبھی کو آتا ہے
مزا تو تب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی۔

Dr Mian Ihsan Bari
Dr Mian Ihsan Bari

تحریر : ڈاکٹر میاں احسان باری

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
Next Post اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیلئے خاتون کا نام زیر غور

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.