yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مرحوم اشفاق احمد اور احمد ندیم قاسمی کس معجزہ نما واقعہ کے اکٹھے عینی شاہد تھے ،

Web Editor March 6, 2019 1 min read
The late Ashfaq Ahmed and Ahmed Nadim Qasimi, who were the witnesses of the incident,
Share this:

لاہور: اشفاق احمد اوراحمد ندیم قاسمی اکٹھے کسی جنازے پر قبرستان میں موجودتھے۔ انہوں نے دیکھا ایک قبر کا ایک حصہ گراہواتھا اور کفن کا کپڑا باہر جھانک رہا تھا۔ گورکن کو بلایا گیا تو اس نے قبر کو درست کرنے کی کوشش کی، کچھ اور لوگ بھی اکٹھے ہوگئے۔ میت بالکل ٹھیک تھی۔نامور کالم نگار ڈاکٹر اختر شمار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔چہرے پر خشخسی داڑھی تھی۔ یوں لگتا تھا کہ کچھ گھنٹے قبل ہی میت دفن کی گئی ہے۔ گورکن نے قبرمرمت کردی۔ اشفاق صاحب نے گورکن سے اس قبر میں دفن شخصیت کے بارے میں پوچھا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کرنے کے بعد انہیں اپنے بوڑھے والد (گورکن) سے ملوایا۔ اس نے بتایا کہ مرحوم سبزی منڈی کا ایک مزدورتھا۔ اشفاق صاحب اگلے روز منڈی جاپہنچے دن بھر کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ مزدور بہت نیک سیرت تھا۔ عمر بھر اس نے شادی نہیں کی اور دن بھر جو کماتا اپنی روٹی کے پیسے رکھ کر باقی غریب مسکین لوگوں میں بانٹ دیا کرتا تھا۔ یہ بھی پتہ چلا کہ اس مزدور کو قرآن پڑھنے کا بہت شوق تھا مگر توتلا ہونے کی بناپر مسجد کے مولوی نے اس کی حوصلہ افزائی نہ کی۔ مزدور انگلی پھیر کر قرآن کی ہر آیت پر یہ جملہ کہتا تھا : اللہ میاں توں سچا ایں ( اللہ میاں تو سچا ہے) یہ واقعہ اگلے روز ایف سی کالج یونیورسٹی کے رجسٹرار ہمارے بہت مشفق ومہربان ڈاکٹر حامد سعید صاحب نے اس وقت سنایا جب ہم ان کے بہن بہنوئی کی وفات پر تعزیت کرنے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اشفاق احمد کی زبانی یہ واقعہ انہوں نے سن رکھا ہے۔ حامد سعید صاحب بہت لائق استاد ہونے کے ساتھ اچھے ایڈمنسٹریٹربھی ہیں۔ میں نے 2003ءمیں ایف سی کالج جوائن کیا تو اس وقت حامد سعید ایف سی کالج ہی میں تھے ۔ اس دور سے اب تک ، ایف سی یونیورسٹی کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے بہنوئی کی وفات کا حیرت انگیز قصہ بھی سنایا۔ کہا :میری چھوٹی بہن کی وفات کے ٹھیک پانچ روز بعد ہمارے بہنوئی بھی اللہ کو پیارے ہوگئے۔ وہ بھلے چنگے تھے ۔ مگر غمزدہ بہت تھے مرنے سے چند گھنٹے قبل انہوں نے بیٹی سے کہا مجھے وضو کرادیں تاکہ میں نماز فجر ادا کرسکوں۔ بیٹی نے کہا ابھی تو رات کے 9بجے ہیں۔ بہت وقت ہے جب انہوں نے بہت اصرار کیا تو حکم کی تعمیل کی گئی پھر انہی کے بیڈ روم میں لٹا دیا گیا۔ لیٹ کر وہ درود شریف پڑھنے لگے اسی دوران بیٹی سے کہا : دروازہ بند کردیں اور اب ڈسٹرب نہ کیجئے گا۔ دوتین گھنٹے بعد بیٹی نے آہستہ سے دروازہ کھولا کہ انہیں کسی چیز کی ضرورت نہ ہو۔ کیونکہ ایک دو روز سے وہ خاصے نڈھال تھے۔ دیکھتی کیا ہے کہ ہوش میں نہیں۔ جلدی سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹر نے بتایا انہیں وفات پائے دوگھنٹے گزرچکے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ زندگی بس یہی کچھ تو ہے۔ بقول احمد راہی:کیہ دم دا بھروسا یار دم آوے نہ آوے۔۔ نیک لوگوں کی موت کا پتہ ہی نہیں چلتا ۔ چلتے پھرتے اللہ رب العزت کسی کا محتاج کیے بغیر انہیں اپنے پاس بلا لیتا ہے۔ سب کو علم ہونے کے باوجود بھی کہ ہم نے یہاں ہمیشہ نہیں رہنا۔ ہم دنیا کی حرص سے دامن نہیں بچا سکتے۔ دنیا کمانے کے لیے رات دن بھاگتے پھرتے ہیں۔ حالانکہ ۔۔ سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں ۔۔ خوداشفاق احمد، احمد ندیم قاسمی، احمد راہی، منیر نیازی ، سیف الدین سیف جیسی شخصیات بھی آج ہم میں نہیں بہت سے دیگر ادبی ستارے بھی ماند پڑ چکے ہیں۔ سب کو ایک روز رخصت ہونا ہے۔ یہ دنیا اور اس کی رونقیں، چکا چوند ، لذتیں، یہیں رہ جانی ہیں۔ جو لوگ آپ کے آس پاس ہیں۔ ان کی قدرکی جائے۔ کم تر، مسکین اور کمزور افراد کی دلجوئی ضروری ہے اور اب آخر میں سقراط کے کچھ افکار قارئین کی نذر : ”اعلیٰ درجے کی زندگی مرنے سے قبل موت کی ایک کوشش ہوتی ہے۔ جذبات اور مادی خواہشات سے بچ کر عقل خالص اور خیر محض کی طرف جانا جسمانی موت اور روحانی حیات ہے۔ دانا انسان اس قسم کی موت کی کوشش جسمانی زندگی کے اندر رہتے ہوئے شروع کردیتا ہے۔“ ٭سچا آدمی موت سے نہیں بلکہ بداعمالی اورتخریب روح سے گھبراتا ہے۔٭نیکی کے ساتھ ذوقِ فقر یعنی سادہ ترین زندگی کی خواہش ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر نیکی قائم نہیں رہ سکتی۔٭بدی کرنے کے بعد سزا پانا بہ نسبت بچ کر نکل جانے کے، بدرجہا بہتر ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
A brave dog chases away a lion that encroaches on a village in Gujarat, India.
Previous Post ایک بہادر کتا
Next Post چھپی ہوئی سٹوریج بینچ میں ایک پرانے کتابچے کو تبدیل کریں!

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.