yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دانتوں کو تباہ کر دینے والی عادات

Web Editor November 1, 2018 1 min read
The habits of dental destruction
Share this:

دلکش اور صحت مند دانت آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں جس سے آپ کا اعتماد بڑھ جاتا ہے جبکہ آپ کی مسکراہٹ جگمگانے لگتی ہے۔ یقیناً روزانہ دو بار دانتوں کی صفائی انہیں صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے مگر ہماری کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے دانتوں کو تباہ کر کے رکھ دیتی ہیں یا اس کی جانب سفر تیز کردیتی ہیں۔ ڈان نیوز کی رپورٹ میں شائع کردہ ان مضر عادات سے آگاہی آپ کو اپنی شخصیت کی اس نمایاں خوبی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی اور آپ انہیں خوبصورت اور صحت مند رکھ سکیں گے۔

تمباکو نوشی
دانتوں کے بیشتر مسائل تمباکو نوشی کا نتیجہ ہوتے ہیں اور سگریٹ نوشی کو معمول بنالینے کے محض چند ہفتوں بعد ہی آپ دانتوں پر منفی اثرات کا نوٹس لے سکتے ہیں، تمباکو دانتوں کو زرد کردیتا ہے اور ان کو دیکھنا ناخوشگوار محسوس ہونے لگتا ہے، جبکہ سگریٹ پینے کے دوران خون بھی کم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں مسوڑوں میں بیکٹریا کی شرح افزائش میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔

دانتوں کی مضبوطی کا بہت زیادہ استعمال
متعدد افراد دانتوں کو اوزار کے طور پر استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر کسی سافٹ ڈرنک کے کین، چپس کے پیکٹ کو کھولنے یا کسی جگہ پھنسی چیز کو نکالنے کے لیے دانتوں کا استعمال کیا جاتا ہے، اس طرح کی چیزیں دانتوں پر بہت زیادہ دباﺅ بڑھا دیتی ہیں جس کے نتیجے میں ان کی ساخت اور صحت متاثر ہوتی ہے۔

ناخن چبانا
یہ ایک اور مضر مگر عام عادت ہے بچوں کے ساتھ ساتھ متعدد بالغ افراد بھی اس میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ناخنوں کو چبانے سے دانتوں کی بیرونی تہہ اتر جاتی ہے اور ہر دانت کے کونے پر کریکس بن جاتے ہیں جو کہ دیکھنے میں بدنما ہونے کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی کمزور بنا دیتے ہیں، جبکہ کھانے پینے میں بھی مسائل کا سامنا ہونے لگتا ہے۔

انرجی ڈرنکس کا استعمال
سوڈے کی طرح انرجی ڈرنکس میں بہت زیادہ تیزابیت اور چینی ہوتی ہے جو کہ دانتوں کی تباہی کی رفتار کو بڑھا دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں انرجی ڈرنکس دانتوں پر داغ بھی ڈال دیتے ہیں اور ان کے زیادہ استعمال سے دانت گرم یا ٹھنڈے مشروبات کے لیے بہت زیادہ حساس بھی ہوجاتے ہیں، ایسا نہیں کہ انرجی ڈرنکس کا استعمال چھوڑ دیا جائے مگر یہ کوشش کریں کہ اسٹرا لازمی طور پر استعمال کرے تاکہ دانتوں اور اس مشروب کے درمیان براہ راست تعلق کم سے کم ہوجائے۔

لکڑی کی ٹوتھ پکس کا استعمال
کھانے کے بعد دانتوں میں پھنس جانے والے ذرات کو نکالنے کے لیے بیشتر افراد ٹوتھ پکس کا استعمال کرتے ہیں مگر اس سے دانتوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس عمل کے دوران مسوڑوں کے متاثر ہونے یا ان سے خون نکلنے کا امکان بڑھ جاتا ہے تو بہتر ہے کہ کھانے کے بعد اگر ضرورت ہو تو ٹوتھ پکس کی جگہ دھاگے کا استعمال کیا جائے جو زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

سخت کھانے کو چبانا
کچھ لوگوں کو کرکری میٹھی اشیاء اور نٹس وغیرہ کو کھانا بہت پسند ہوتا ہے جبکہ متعدد افراد ایسے بھی ہیں جو سخت اشیاء جیسے پلاسٹک یا لکڑی چبا کر خوشی محسوس کرتے ہیں، یہ عادت دانتوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس سے دانتوں کے ٹوٹنے یا ان میں کمزوری کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

غلط طریقے سے برش کرنا
کچھ افراد میں یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ دانتوں پر برش کرتے ہوئے بہت زیادہ دباﺅ ڈالتے ہیں یا صفائی کے اس عمل کے لیے سخت ٹوتھ برش کا استعمال کرتے ہیں، جب آپ اپنے دانتوں پر زیادہ دباﺅ ڈالتے ہیں یا سخت برش استعمال کرتے ہیں تو مسوڑوں پر زخم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو کہ کئی امراض کا باعث بنتا ہے، اس لیے ہمیشہ نرم برش کا استعمال کریں اور اسے دائرے کی شکل میں گھما کر صفائی کریں۔

دانتوں کی بہت زیادہ پالش
دانتوں کو چمکانے کے لیے ان کی پالش یا وائٹننگ کا عمل آج کل بہت عام ہے مگر یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایسا بہت زیادہ کرنا دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچاتا ہے ، جس کے نتیجے میں ٹھنڈے یا گرم مشروبات کے لیے دانت بہت حساس ہوجاتے ہیں اور ان کا استعمال کافی تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔

کم خوراکی
بہت کم کھانا جسم کو اہم منرلز سے محروم کردیتا ہے جو کہ صحت مند دانتوں اور مسوڑوں کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں، جبکہ اس عادت کے نتیجے میں منہ میں لعاب دہن کی مقدار بھی کم ہوجاتی ہے جو کہ منہ میں تیزابیت کو معمول پر رکھتی ہے جس کے نتیجے میں دانتوں کے گرنے یا فرسودگی کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔

انگوٹھا چوسنا
یہ بچوں میں بہت عام عادت ہے مگر بدقسمتی سے یہ دانتوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور مجموعی طور پر اوپری دانتوں کو متاثر کرتے ہوئے انہیں باہر کی جانب جبکہ نچلے دانتوں کو پیچھے کی طرف دھکیل دیتی ہے، جس کے نتیجے میں یہ بچے بالغ ہونے کے بعد دانتوں کی خراب یا بدنما ترتیب کا شکار ہوجاتے ہیں، والدین کو اپنے بچوں میں اس عادت کی حوصلہ شکنی کرنا چاہئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Successful treatment of raising
Previous Post اٹھرا کا کامیاب علاج
Next Post جانیے مِٹھے کے قیمتی فوائد
Precious benefits of donkeys

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.