yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’’نبی کریمؐ کی حیرت انگیز رفتار جس کو سائنس ماپنے سے قاصر ہے‘‘‎

Web Editor January 19, 2019 1 min read
Share this:

واقعہ معراج نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ کا وہ واقعہ ہے جس سے ان کی ساری کائنات پربرتری روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی۔ ثاقب رضا مصطفائی اپنے ایک بیان میں واقعہ معراج میں براق،حضرت موسیٰؑ ، نور کی سیڑھی، فرشتوں کی رفتار،جبرائیل امینؑ کی رفتار کے بعد حضور اکرم ؐ کی رفتار مبارک کا بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک ہزار کلومیٹر کی رفتار سے چلنےوالے جہاز کی پشت پر بیٹھ جائے اور جہاز اس کو لے کر اڑےتو اول تو وہ ہوا کے تھپیڑوں کو ہی برداشت نہیں کر سکے اور دوسرا وہ اسرفتار کی تاب ہی نہ لا سکتا اور ہوا کی رگڑ سے جل جائے گا مگر آپ دیکھئے کہ نبی کریمﷺ کس طرح براق کی ننگی پشت پر سوار ہو کر اس کی ایک ہی چھلانگ میں مسجد اقصیٰ میں جا پہنچے ۔ ثاقب رضا مصطفائی کا کہنا تھا کہ اس رفتار سے اگر کوئی شخص گزرے تو اسے گزرنے والے چیزیں صحیح طریقے سے نظر نہیں آتیں اور وہ ان کو نہ صحیح طریقے سے دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی پھر یاد رکھ سکتا ہے مگر حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ مسجد اقصیٰ تک کے سفر کے دوران میں نے حضرت موسیٰ ؑ کو ان کی قبر میں نماز پڑھتے دیکھا ، پھر فرمایا کہ وہ مجھ سے پہلے مسجد اقصیٰ میں موجود تھے۔ ثاقب رضا مصطفائی کہتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ حضرت موسیٰؑ نبی کریمﷺ سے پہلے مسجد اقصیٰ پہنچ جائے تو اس کا جواب یہ ہے کہ نبی کریمﷺ اپنی رفتار سے جا ہی نہیں رہے تھے وہ تو براق کی رفتار سے سفر کر رہے تھے جبکہ حضرت موسیٰؑ مسجد اقصیٰ میں نبوت کی رفتار سے پہنچے۔ مسجد اقصیٰ سے آگے نبی کریم ﷺ نور کی ایک سیڑھی کے ذریعے پہلے آسمان پر پہنچے اور اور پھر وہاں سے فرشتوں کے پروں پر ساتویں آسمان پر اور پھر وہاں سے سدرۃ المنتہا جبرائیل امینؑ کے پروں پر اور وہاںپہنچ کر جبرائیل امینؑ نے فرمایا کہ حضور ﷺ اس سے آگے جائوں گا جل جائوں گا۔ ثاقب رضا مصطفائی کہتے ہیں کہ ابھی حضورﷺ کی رفتار شروع ہی نہیں ہوئی تھی آپ اندازہ کیجئے کہ براق ، پھر حضرت موسیٰؑ اور پھر نور کی سیڑھی، فرشتوں کی رفتار، فرشتوں کے سردار جبرائیل امین ؑ کی رفتار کا کیا عالم تھا۔ آپ آگے بتاتے ہیں کہ سدرۃ المنتہا پر جب حضورﷺ پہنچے تو وہاں پھرایک سبز نوری تخت لایا گیا جسے رف رف کہا جاتا ہےوہ پھر اس رفتار سے گیا جو سابق ذکر کردہ چاروں صورتوں سے زیادہ رفتار تھی، رف رف کی جب منتہائے پرواز ہوئی تو میں اعلیٰ حضرت کی روح سے فیض لے کر کہتا ہوں کہ پھر رف رف کی بھی بس بس ہو گئی، اب پانچ مراحل اپنی انتہا کو پہنچ چکے تھے، یہ حضورﷺ کی ذاتی رفتار نہیں تھی، ذاتی رفتار اس کے بعد شروع ہونے والی تھی،وہاں پھر حضورﷺ کو آواز آئی پیارے ! رک کیوں گئے ہو آگے آئو، ثاقب رضا مصطفائی کہتے کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلویؒ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ پھر ڈرتے جھجکتے آگے بڑھے جس کی وجہ یہ تھی کہ حضورﷺ کو جلال و ہیبت کا سامنا تھا، جمال و رحمت ابھارتے تھے، حضورﷺ عبد تھے معبود کے سامنے حاضر ہو رہے تھے تو جلال و ہیبت کا سامنا تھا،آواز آئی کہ محبوب آگے بڑھئے، حضورﷺ نے ایک قدم اٹھایا، اب فاصلہ کتنا طے ہوا ایک قدم کاذرا اندازہ کیجئے مسجد حرام سے لیکر مسجد اقصیٰ تک براق نے جتنا فاصلہ طے کیا، مسجد اقصیٰ سے لیکر پہلے آسمان تک، نور کی سیڑھی نے جتنا فاصلہ طے کیا اور پہلے آسمان سے ساتویں آسمان تک اور پھر وہاں سے سدرۃ المنتہا تک جبرائیل امینؑ اور فرشتوں نے جتنا فاصلہ طے کیا،اور پھر اس کے بعد سبز نوری تخت رف رف جہاں تک گیا، ٹوٹل ان پانچ مراحل میں جتنے فاصلے طے ہوئے، حضورﷺ کے ایک قدم اٹھنے سے اتنے فاصلے طے ہو گئے، اب یہ رفتار تھی حضور اکرم ﷺ کی، پھر ہر قدم میں اتنا فاصلہ طے ہوتا، جتنا پیچھے قدموں سمیت فاصلہ طے ہو چکا ہوتا، اب کوئی حساب کر کے تو دکھائے، اللہ اکبر!اور پھر آواز آتی گئی ، بڑھ اے محمدؐ، قریب ہومحمدؐ، قریب آ سرورمحمدؐ، نثار جائیے وہ کیا ندا تھی، کیا سماں تھا، وہ کیا مزے تھے، وہ آواز 70ہزار مرتبہ آئی، اور حضور اکرمﷺ کے قدم اٹھتے گئے اٹھتے گئے، پھر کہاں تک پہنچے ، کوئی حد ہے ان کے عروج کی، ثاقب رضا مصطفائی فرماتے ہیں کہ اس کو میرے رب نے سفر نہیں کہا، کہا کہ یہ ابھی میرے نبیؐ کی سیر ہے۔ تم لوگوں کیا سمجھو گے میرے رسولؐ کو اس کی سیر اتنی صریح ہے کہ تمہاری عقلیں تھک گئی ہیں اور اگر وہ سفر کرنے پہ آئے تو پھر عالم کیا ہو گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Why both the piles pigeons are red
Previous Post کبوتر کے دونوں پائوں سرخ کیوں ہوتے ہیں
Next Post وائٹ سمندر میں ڈائیونگ. روس
Diving in White Sea. Russia

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.