yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر کوئی مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ

Web Editor June 12, 2018 1 min read
Tax Amnesty Scheme will not intervene, Supreme Court
Share this:

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر عدلیہ کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس، Tax Amnesty Scheme will not intervene, Supreme Courtاثاثوں اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے جتنے بھی غیر قانونی اکاونٹس اور اثاثے ہیں، وہ واپس لے کر آئیں۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم پر سپریم کورٹ کوئی مداخلت نہیں کرے گی، ایمنسٹی اسکیم حکومت کی وجہ سے فیل ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قرضے لے کر ہم نے آنے والی پانچ نسلوں کا رزق کھا لیا، ہم آئندہ نسل کو کو کیا دے کر جا رہے ہیں، اسمگلنگ کی کھلی چھوٹ دے دی گئی، ملکی صنعتوں کو اٹھنے ہی نہیں دیا گیا، قرضوں پر قرضہ لے کر سود دیا جا رہا ہے، ہیسے واپس کس نے کرنے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، دس ہزار ڈالرز سے زائد رقم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اسٹیٹ بنک، فارن کرنسی پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے، کیا اسٹیٹ بینک کی پالیسی ہمارے کلچر سے مطابقت رکھتی ہے، آپ ایسا قانون مت بنائیں جس سے آپ کو شرمندگی ہو، آپ کے قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا پھر آپ کہتے ہیں کہ ادارہ کام نہیں کررہا۔

چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا نے کہا کہ بنک اکاؤنٹس اور جائیداد کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے 103 ممالک کے ساتھ معاہدہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہو جائے گا، سوئٹزرلینڈ کے ساتھ الگ معاہدہ کررہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں یہ معاہدے کیوں نہیں کیے گئے، حکومت نے فارن اکاؤنٹس کو چیک کیوں نہیں کیا، افسران پاکستان کے مالک تھے، بڑے بڑے عہدوں پر فائز افسران نے کیوں کوئی کام نہیں کیا۔

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ صرف دبئی میں پاکستانیوں کی 4ہزار دو سو 40 ارب روپے کی جائیداد موجود ہے، دبئی میں 635 افراد نے جائیداد خرید رکھی ہیں، ان جائیدادوں کی خریداری کے لیے تمام رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوائی گئی، دبئی میں جائیداد خریدنے والے 100 افراد کی لسٹ ایف بی آر کو بھجوائی ہے۔ سیکریٹری خزانہ عارف خان نے کہا کہ پاکستان پر 24.3 ٹریلین روپے قرضہ ہے، گزشتہ پانچ سال میں 38 بلین ڈالرز قرضہ لیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی اور فوجی حکومتوں نے ملکی قرضوں کی بارے میں کچھ بھی نہیں کیا، خدا کا واسطہ ہے کہ قوم کو ان قوانین کی گنجلک سے نکالیں، نہ ہماری انڈسٹری ہے، ہم نے ساری آس سی پیک سے لگا رکھی ہے، آپ قرضہ لیکر قرضہ لوٹا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اپریل کو حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن پاکستانی شہریوں کے اثاثے ملک سے باہر ہیں وہ دو فیصد جرمانہ ادا کرکے ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ اٹھاسکیں گے، جب کہ ملک میں اثاثے چھپانے والے افراد پانچ فیصد جرمانہ دے کر ٹیکس نیٹ کا حصہ بن سکیں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور اثاثوں کے کیس کے ساتھ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا جائزہ لیا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Hashmi Sir! I do not contest election, to protect the constitution; Chief Justice remarks in Asghar Khan case
Previous Post ہاشمی صاحب! میں نے الیکشن نہیں لڑنا، آئین کا تحفظ کرنا ہے، چیف جسٹس کے اصغر خان کیس میں ریمارکس
Next Post سیتا وائٹ کون تھی؟
Who was seeta white?

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.