yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سرزمینِ مقدس میں تاش ٹورنامنٹ

Web Editor April 21, 2018April 21, 2018 1 min read
Tashkent in the land sacred
Share this:

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں سرزمینِ عرب میں ایک تاش ٹورنامنٹ کا میچ دکھایا جا رہا ہے۔ ان تصاویر اور ویڈیوز میں خاص بات یہ ہے کہ وہاں سابق امامِ کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی بھی موجود ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز سے قبل سعودی شہزادے محمد بن سلمان بن عبد العزیز کا یورپی میڈیا کو دیا گیا ایک متنازعہ انٹرویو بھی موضوعِ بحث بنا رہا جس کے بارے میں بعض یورپی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس انٹرویو میں انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ ہم نے امریکیوں کے کہنے پر دنیا بھر میں وہابیت کے نظریے کو فروغ دیا ہے۔

ماضی قریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں سعودی بادشاہ کی جانب سے امریکی صدر کےلیے بے شمار تحائف دیئے گئے اور اس کے عوض مختلف 23قسم کے ہتھیاروں اور دیگر سہولیات کی امر یکی صدر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی۔

حالیہ تاش ٹورنامنٹ کی تصاویر کو کچھ لوگ “جوا خانہ” کے عنوان سے آگے پھیلا رہے ہیں اور کچھ لوگ اس بات پر شدید غصے میں ہیں کہ اِنہیں جوا خانہ کیوں کہا جا رہا ہے، حقیقت بتائی جائے اور تاش کا ٹورنامنٹ کہا جائے۔ اس بات کی بھی وضاحت پیش کی جا رہی ہے کہ جس معزز ہستی کی موجودگی ایسی تصاویر اور ویڈیوز میں دکھائی گئی ہے وہ مستقل امامِ کعبہ نہیں تھے بلکہ وہ وہاں صرف تراویح کی امامت کیا کرتے تھے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شیخ عادل الکلبانی کی حیثیت ایسی ہے جیسے پاکستان میں مفتی عبد القوی۔

کچھ لوگ اس واقعے کو ایک معمولی نوعیت کی سرگرمی سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ وہاں عام کھیلا جانے والا ایک کھیل ہے جسے “بلوت” کہا جاتا ہے۔ آج ہی سعودی عرب میں ایک سینما گھر کا بھی افتتاح ہوا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر اس واقعے کا عوام الناس اور علماء کے طبقے کی جانب سے کیسا ردّ عمل دیکھنے کو ملے گا۔ کیا سینما کے جواز کے دلائل پیش کیے جائیں گے یا پھر لوگ جذبات میں آکر فتوے دینا شروع کر دیں گے۔

فرض کریں کہ ایسا کوئی ٹورنامنٹ یا کلب پاکستان میں کھولا جاتا جہاں کسی بڑی مسجد کے سابق امام اور مفتی بھی موجود ہوتے، کیا تب بھی اس کا ایسا ہی ردعمل ظاہر ہوتا جیسا کہ سعودی عرب کے حوالے سے دیکھنے کو ملا ہے؟ یا پھر اس سے کچھ مختلف اور الگ قسم کا رد عمل ہوتا۔

لوگوں کے ایک طبقے کی رائے یہ بھی ہے کہ یہ واقعہ سعودی حکومت میں ہوا ہے اور سعودی عرب کے حکومتی علماء نے ایسے ٹورنامنٹ کے خلاف کوئی فتویٰ نہیں دیا، اگر یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہوتا تو سعودی علماء اور مفتی حضرات اس واقعے کی تردید اور مذمت ضرور کرتے، بلکہ اسے ختم کرنے کے احکامات جاری کرتے، حالانکہ ایسا نہیں کیا گیا۔ اس لیے یہ ناجائز نہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔

علماء کے ایک اور طبقے کی یہ رائے بھی ہے کہ ایسے کام لہوولعب میں شمار ہوتے ہیں اور مقدس سرزمین پر اس طرح کی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ اس طبقے کے حاملین سعودی عرب کے نامور علماء کرام کی ایک آن لائن فتویٰ کمیٹی کے فتویٰ کو بھی بطور حوالہ پیش کرتے ہیں جس کے مطابق اگر تاش کھیلنا نماز میں سستی اور رکاوٹ پیدا نہ کرے، اور اس پر رقم بھی نہ لگائی گئی ہو تب بھی یہ جائز نہیں ہے۔ اس فتویٰ کمیٹی کی سربراہی الشیخ محمد صالح المنجد کرتے ہیں۔

یہ نکتہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر شیخ عادل الکلبانی ایک متنازعہ شخصیت کے حامل تھے جیسا کہ کچھ تحاریر میں بتایا جا رہا ہے تو ایسے کردار کے حامل کو امامِ کعبہ جیسا مقدس فریضہ سرانجام نہیں دینا چاہئے تھا۔

پاکستان میں اگر کوئی اس طرح کے کاموں میں ملوث ہو تویہاں جذباتی لوگ فوراً ان پر مشرک اور بدعتی جیسے فتوے لگا دیتے ہیں، لیکن سعودی عرب کے معاملے کو کچھ اور طرح سے دیکھا جارہا ہے۔ اور شاید ایسا کرنا بھی چاہئے کیونکہ سعودی عرب کی کسی بھی سرگرمی کا براہِ راست اثر تمام مسلمان ممالک پر ہوتا ہے۔

تاش کلب یا ٹورنامنٹ کے جواز اور حق میں کی جانے والی تمام گفتگو اور مباحث کو ہر تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ عین ممکن ہے کہ ہماری تاویلات کو بنیاد بنا کر مستقبل میں جاہل لوگ بطور گواہی پیش کریں کہ اگر سعودی عرب میں یہ کام درست ہیں تو یہاں کیوں نہیں ہیں؟

تمام مسلمانوں کےلیے متبرک سمجھی جانے والی سرزمین میں اگر تاش کلب ہے، اس میں تاش کے میچ بھی منعقد ہوتے ہیں اور اس میں شیخ عادل الکلبانی جیسی معزز ہستی بھی شریک ہوتی ہے، اللہ نہ کرے مستقبل میں یہ جوئے خانے میں بدل جائے اور پھر اس کی تاویلیں بھی پیش کی جانے لگیں کیونکہ شیطان انسان کو بتدریج اور مرحلہ وار گمراہ کرتا ہے۔ ایسا خدشہ اس وجہ سے بھی ہے کیونکہ حدیث پاک کے مفہوم کے مطابق قیامت کے قریب سرزمینِ عرب میں دوبارہ بت پرستی شروع ہو جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
No one will comment on any of the Supreme Court's sayings, Saad Rafique
Previous Post کوئی جو مرضی کہتا رہے سپریم کورٹ کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا، سعد رفیق
Next Post قومی کرکٹرز کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت
Participating in the flag of national cricketers to flag the flag on Wagah border

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.