yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سرخرو

Yes 1 Webmaster August 19, 2015 1 min read
Shuja Khanzada
Share this:
Shuja Khanzada
Shuja Khanzada

تحریر: ممتاز امیر رانجھا
گزشتہ روز وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اٹک میں اپنے گاؤں شادی خان میں اپنے گھر سے متصل ڈیرے پر روایتی انداز سے علاقہ مکینوں کے مسائل سن رہے تھے کہ ایک کم بخت خود کش حملہ آور نے خود کو ان کے ڈیرے پر پہنچ کر اڑا دیا جس کے نتیجے میں پوری عمارت زمیں بوس ہو گئی۔ عمارت کے زمین بوس ہونے کئی قیمتی جانیں جام شہادت نوش کر گئیں اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔اس کے بعد سے کئی واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ اٹک سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ بھاری مشینری نہ ہونے کے سبب امدادی کارروائیوں میں دشواری درپیش آتی رہی۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ ”شجاع خانزادہ کی شہادت سے ملک سچے پاکستانی سے محروم ہو گیا، شجاع خانزادہ کی شہادت کے صدمے کو اپنے الفاظ میں بیان سے قاصر ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی”۔

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شجاع خانزادہ کی شہادت کو ملک و قوم کے لئے بڑا المیہ قرار دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شجاع خانزادہ تحریک انصاف کے بانی ارکان میں شامل تھے۔

Shahadat
Shahadat

واضح رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ جنوبی پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سرگرمیوں میں پیش پیش تھے اور حساس اداروں نے بھی اپنی رپورٹس میں پانچ بار ان پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تھا لیکن یہ بہادر فوجی افسر کسی سے ڈرنے والے نہیں تھے شجاع خانزادہ کے نصیب میں شہادت کا عظیم تمغہ لکھا تھا سو یہ اعزاز لیکر وہ اس دنیا فانی سے چلے گئے۔اس سے پہلے آرمی میں بطور افسر بھی انہوں نے بہت اعلیٰ دور گزارا ہے۔ نہایت ایماندار اور جفاکش انسان تھے ۔آرمی نے انہیں کئی تمغات سے نواز ا ہے۔ شجاع خانزادہ شہادت موت مر کے امر ہو گئے اور دہشت گردی کرنے والے اپنے لئے جنہم کو واجب کر گئے۔ یاد رہے کہ شجاع جانزادہ کے ساتھ ڈی ایس حضرو شوکت شاہ بھی شہیدہو گئے ۔موصوف پندرہ کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

اسی ہفتہ ایک بہت بڑی شخصیت نے اس دنیا سے کنارہ کشی کر لی۔ 15 اگست 2015 کو جنرل حمید گل ریٹائرڈسابقہ ڈائرکٹر جنرل آئی ایس آئی اپنے اہل خانہ کے ساتھ مری گئے تھے، وہاںان طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور وہاں ہسپتال میں کچھ دیر کے بعد78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔موصوف ہائی بلڈپریشر کے مریض تھے ،ان کی وفات کی وجہ دماغ کی شریان بتایا جاتا ہے۔ان کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد کی شرکت ان کے ساتھ والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔حمید گل کے خاندان کا تعلق سوات سے ہے، آپ معروف قبیلے یوسفزئی سے تعلق رکھتے ہیں۔آپ کے دادا فیض خان جمعیت المجاہدین کے رکن تھے

شاہ اسماعیل شہید جب سوات سے گزرے تو ان کے ساتھ مل گئے اور پھر شاہ اسماعیل کی شہادت کے بعد لاہور آگئے،کچھ سال کے بعد پھر سرگودھا میں زمین ملی اور وہاں آباد ہوگئے۔آپ کی پیدائش 20 نومبر 1936 سرگودھا ہوئی۔ آپ نے 1957 سے 1992 تک آرمی میں اپنی بے مثال خدمات سر انجام دیں۔مرحوم جنرل حمید گل نے پاک بھارت 1965ء اور1971ء کی جنگوں میں حصہ لیا۔اس کے علاوہ افغانستان میں 1989ء کی جنگ میں اہم کردار اد ا کیا۔انہیں آرمی کی طرف سے ستارہ بسالت اور ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔حمید گل معروف ہائی رینکنگ پاکستانی فوجی آفیسر میں شامل ہیں۔

Hamid Gul
Hamid Gul

اس دنیا میں ہر انسان کا دوسرے انسان سے نظریاتی اختلاف رہا ہے اگرچہ مرحوم جنرل حمیدگل سے احقر کی طرح کئی لوگوں کو بعض نکات پر اختلافات رہے ہیں لیکن ہم سب کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ مرحوم محب وطن، ذہین، قابل اور انسانیت سے محبت کرنیوالے انسان تھے۔ پاکستانی عوام اور پاکستان کے لئے انہوں نے ناقابلِ فراموش خدمات سرانجام دیں۔

احقر جب کالم کمپائل کر رہا تھا تو اسی دوران کراچی میں جنا ب رشیدگوڈیل پر قاتلانہ حملہ ہوا۔بات پھر وہی آتی ہے کہ دہشت گرد چاہے کوئی بھی ہو۔اس کو حکومت اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے سزا ضرور ملے گی انشاء اللہ۔ہم سب کو چاہیئے کہ ہم سب مل کر اس وطن کے دفاع کے لئے من تن دھن تک لگا دیںچاہے اپنی جان تک کیوں نہ چلی جائے۔ہم سب کو ایک دن شجا ع خانزاہ شہید اور مرحوم جنرل حمید گل کی طرح اس دن فانی سے چلے جانا ہے اور زندگی کا مزہ یہی ہے کہ ہم اس دنیا اور اگلی دنیا میں سرخرو ہو کر جائیں۔اللہ تعالیٰ سب کو سرخرو کرے۔آمین

Mumtaz Ameer Ranjha
Mumtaz Ameer Ranjha

تحریر: ممتاز امیر رانجھا

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Atiq Muzaffar Puri
Previous Post نامور صحافی عتیق مظفر پوری بھی داغ مفارقت دے گئے
Next Post سو فیصد پرامید ہوں کہ ایم کیو ایم کے استعفے واپس لے لئے جائیں گے، فضل الرحمن
Fazal Ur Rehman

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.