yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سری لنکن ٹیم رسوائی کی سونامی میں غرق

MH Kazmi August 28, 2017 1 min read
Sri Lankan team drowsiness in rust tsunami
Share this:

پالے کیلی: آئی لینڈرز رسوائی کی سونامی میں غرق ہوگئے، ناکامیوں کا آسیب سری لنکن ٹیم سے چمٹ کر رہ گیا۔

Sri Lankan team drowsiness in rust tsunami
Sri Lankan team drowsiness in rust tsunami

بھارت نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی سری لنکا کو شکست سے دوچار کردیا ہے، مہمان سائیڈ نے تیسرا ون ڈے 6 وکٹ سے جیتا، اگرچہ ابھی سیریز میں دو ون ڈے باقی ہیں تاہم بھارتی ٹیم کی جانب سے 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہونے کے بعد باقی مقابلے صرف رسمی کارروائی ہی ثابت ہوں گے۔ اس سے قبل ویرات کوہلی الیون نے تینوں ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا، ان میں سے دو ٹیسٹ میچز تو بھارت نے ایک ایک اننگز کے مارجن سے جیتے تھے۔

تیسرے میچ میں فتح کیلیے 218 رنز کے تعاقب میں جانے ولی بھارتی ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹیں 19 جبکہ 61 کے مجموعے تک 4 وکٹیں گرچکی تھیں، شیکھر دھون کو لسیتھ مالنگا نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پربولڈ کیا، انھوں نے صرف 5 رنز بنائے، ویرات کوہلی مسلسل دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے، اگرچہ اس بار وہ دوبارہ اپنی ون ڈاؤن پوزیشن پر ہی بیٹنگ کے لیے آئے تاہم  3 کے انفرادی اسکور پر انھوں نے فرنانڈو کی گیند کو غلط ٹائمنگ کی وجہ سے ہوا میں اچھال دیا، لانگ لیگ پر موجود چمیرا نے خوبصورتی سے آگے کی جانب ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ کو اپنے ہاتھوں میں محفوظ کیا۔

لوکیش راہول نے اس بار سنبھل کر کھیلنے کی کوشش کی اور اس دوران اپنا انفرادی اسکور ڈبل فیگر میں پہنچاتے ہوئے 17 رنز ہی بنائے تھے کہ اکیلا دھنن جایا نے انھیں پویلین واپس رخصت کردیا، ڈیپ مڈ وکٹ پر موجود لاہیرو تھریمانے نے کیچ تھاما۔ ایک اوور بعد دھنن جایا نے کیدر جادھیو کو بھی واپسی کا پروانہ تھما دیا، انھیں کھاتہ کھولنے کا موقع ہی میسر نہیں ایا، جادھیو نے سیدھی آتی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش کی اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ دوسرے اینڈ سے ساتھی کھلاڑیوں کی رخصتی کا نظارہ دیکھنے والے روہت شرما کو اب مہندرا سنگھ دھونی کا وکٹ پر ساتھ میسرآیا، دونوں نے پہلے احتیاط اور پھر اطمینان سے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1 میں ہی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا، دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 157 رنز کی شراکت ہوئی۔

روہت شرما نے 145 بالز پر 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 124 رنز بنائے، دھونی کے 67  رنز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے، یہ مسلسل دوسرا میچ تھا جس میں دھونی نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی سری لنکن ٹیم نے 9 وکٹ پر 217 رنز بنائے، لاہیرو تھریمانے نے سب سے زیادہ 80 رنز بنائے، جس میں ایک چھکا اور 5 چوکے شامل تھے، دنیش چندیمل 36 اور سری وردانا 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکن ٹیم کو سب سے زیادہ نقصان جسپریت بمرا نے پہنچایا جنھوں نے کیریئر بیسٹ 27 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو رخصت کیا، اس شاندار پرفارمنس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The color of the Global League just before the start seemed like weird
Previous Post گلوبل لیگ کا رنگ آغاز سے قبل ہی پھیکا پڑنے لگا
Next Post افغان صوبے ہلمند میں خود کش دھماکے میں 13 افراد ہلاک
Suicide blast killed 13 people in Afghan province Helmand

Related Posts

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.