yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کچھ ماہ بعد نظر آنے والی تبدیلی چند ہفتوں میں آ سکتی ہے ، چوہدری برادران کا نواز شریف کے لیے جذبۂ ہمدردی چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ ۔۔۔۔۔ سہیل وڑائچ نے پاکستان کے سیاسی مستقبل قریب کا نقشہ کھینچ دیا ، جناب کپتان کے کام کی خبر

MH Kazmi November 21, 2019 1 min read
Sohail warraich, column, on, differences, between, Imran Khan, and, Chaudhry brothers, pervez ilahi, and, ch shujaat hussain
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) کوئی مانے یا نہ مانے، طلسم ہوش ربا کے جادوئی کھیل اب بھی جاری ہیں، اب ایک طرف سیاست کے جن ہیں تو دوسری طرف طاقت کے جن۔ نجومی کہہ رہے ہیں کہ اگلے دس دن میں اگلے دو سال کی سیاست کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ فسانہ عجائب کا ہیرو جان عالم،

آج کا سب سے بڑا انکشاف۔۔۔!!! آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی ’ ظہیر الاسلام ‘ نے پاکستان کی کس خاتون سیاستدان سے5 سالوں سے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟ تصاویر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ دیو مالائی داستانوں کی طرح کاحسین تھا، جان عالم اور ملکہ انجمن آرا کے حسن کے آج بھی چرچے ہیں۔آج بھی جن اور بھوت ان کے اشارۂ ابرو کے منتظر رہتے ہیں، اُن کو عالم غیب کی باتیں بتا دیتے ہیں اور تو اور حساس ترین موضوعات پر بھی انہیں اندر کی کہانی کی خبر دیتے ہیں۔ طاقت کا جن بھی جادو سے بے خبر نہیں، اسے بھی جادو کے منحوس اثرات کا علم ہے۔ دونوں جن ایک دوسرے کا طلسم توڑنے کے ماہر ہیں،ایک مرد جن، طلسماتی لوح کے ذریعے دوسرے کے چراغ کو گل کرنا چاہتا ہے جبکہ دوسری خاتون جن، طاقت کے دیوتا کے زیر اثر ہے۔ جب آج کا کوئی رجب علی بیگ سرور ’’نیا فسانہ عجائب‘‘ لکھے گا تو ان دو جنوں کی چپقلش کی کہانی ضرور لکھے گا۔ طلسم ہوش ربا کے اندر کئی تہہ در تہہ داستانیں ہیں۔ پہلے سیاست اور طاقت کے جن ایک ہی صفحہ پر تھے، اب یوں لگتا ہے کہ ورق الٹا جا رہا ہے، سیاست انگڑائی لے رہی ہے۔مولانا کے دھرنے نے فی الحال وقتی طور پر سیاست اور میڈیا کے اسٹیٹس کو کو توڑ دیا ہے۔ گزشتہ 15ماہ سے سیاسی شطرنج کے مہرے ایک ہی خانے میں جمے بیٹھے تھے، اب وہ متحرک ہو گئے ہیں، شطرنج کے بادشاہ کو نواز شریف کے باہر جانے کے ایشو پر پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔ شاہ مات کا وقت تو اگلے سال مارچ، اپریل میں آنا تھا مگر پیادوں نے ایسی کھلبلی مچائی ہے کہ سیاسی اتار چڑھائو صاف نظر آنے لگا ہے۔قاف لیگ اور نون لیگ ابتدائے آفرینش سے ایک دوسرے کا توڑ کر رہی ہیں مگر قاف لیگ کا نواز شریف کے لئے جذبۂ ہمدردی گرینڈ مسلم لیگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگلے دس دن میں بازی گر کیا فسوں کاری دکھاتا ہے۔ اگر تو جان عالم کے جن نے کام دکھا دیا تو پھر اگلے دو تین سال جانِ عالم کی گرد کو چھونا مشکل ہوگا لیکن اگر جان عالم کے جن کا توڑ کر لیا گیا تو ہما کسی اور سر پر بیٹھنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ طلسماتی دنیا کی کہانیاں عجیب و غریب ہیں، نواز شریف کی بیماری کے بعد انہیں باہر لے جانے کا معاملہ زیر بحث آیا تو جانِ عالم اور شہزادی انجمن آرا کے سائے زلف پجاری نے کھل کھلا کر ضمانتی بانڈ لینے کی حمایت کی بلکہ اس حمایت کی تشہیر کا بندوبست بھی کیا یوں شہزادی انجمن آرا کی بساط پر پیادوں کی چال کا اندازہ ہو گیا،قیافہ شناسوں نے یہ بھی بوجھ لیا کہ اب انجمنِ آرا کے جن کے مقابلے میں بھی نسوانی جن ہے، اب لڑائی یکطرفہ نہیں دو طرفہ ہے۔ بزکشی کے ماہر، پنجاب کے دُلہا کسی سے کم نہیں ہیں، دُلہا نے دو شادیاں کیںیا تین؟ اس کے دامن پر کوئی داغ ہے یا نہیں؟ اس کے بھائی کتنے ایماندار ہیں؟ یہ سب سازشی تھیوریاں ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ اسے بد دستور جانِ عالم اور انجمن آرا کی حمایت حاصل ہے۔ حد تو یہ ہے کہ یہ سرائیکی دُلہا حد سے بڑھ کر اپنے مخالفوں پر توپ کے گولے بھی برسا رہا ہے۔کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ دُلہا بھائی کی توپ اُدھر بھی چل گئی ہے جہاں بارود ہی بارود ہے اور وہاں آگ بھڑکنے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ اگر دس دن میں کچھ نہ ہوا تو اس کی وجہ مفاہمت ہوگی اور مفاہمت میں وٹو، فیصل صالح فارمولا اپنایا جا سکتا ہے یعنی بزدار برقرار رہیں اور ان کے ساتھ طاقتور مشیر لگا دیا جائے جو ڈیلیور کر سکے اور دُلہا بھائی اسی طرح رنگ رلیاں مناتے رہیں۔اس فارمولے پر غور و فکر جاری ہے مگر نہ یہ پہلے کامیاب ہوا تھا نہ اب کامیاب ہوگا۔ اندازے یہی تھے کہ دھرنے سے کچھ ہو نہ ہو، پنجاب میں تبدیلی کے لئے دبائو بڑھے گا اور توقع ہے کہ اگلے دو ماہ میں یہ دبائو کوئی نہ کوئی نتیجہ نکالنے میں کامیاب ہوگا۔طلسم ہوش ربا کا سب سے کمزور کردار عوام ہیں، مہنگائی اور معاشی بدحالی نے ان کو پریشان کر رکھا ہے۔ ریلیف کا دور دور تک نام و نشان نہیں ہے، معاشی بابو خسارے میں کمی کے اعداد و شمار بتاکر خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر یہ سب طلسماتی دنیا کے کردار ہیں۔مشیر خزانہ کو ٹماٹر کا نرخ تک پتا نہیں، کابینہ میں اکثر کو آٹے دال کا بھائو بھی معلوم نہیں ہوگا، ایسے میں کیا توقع کی جائے کہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟ لگ یوں رہا ہے کہ انقلاب فرانس کے موقع پر ڈبل روٹی مانگنے والوں کو جس طرح کیک کھانے کا مشورہ دیا گیا تھا، وہی صورتحال یہاں پیدا ہو رہی ہے۔ بظاہر تاجروں کو ٹیکس میں ریلیف مل گیا،ہڑتالیں ختم ہو گئیں لیکن کیا معاشی پہیہ چل سکا ہے؟ بظاہر ایسا نہیں اور اس کی وجہ 2بی کی ناراضی ہے، بزنس مین اور بیورو کریٹس عدم تعاون کی راہ پر گامزن ہیں، وہ نہ جارحیت کر رہے ہیں نہ مزاحمت، بس خاموشی سے عدم تعاون کرتے جا رہے ہیں۔ کیونکہ اُنہیں علم ہے کہ پہیہ اُن کے بغیر نہیں چلے گا۔

Sohail warraich, column, on, differences, between, Imran Khan, and, Chaudhry brothers, pervez ilahi, and, ch shujaat hussain

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
babar awan, advocate, reaction, on, Cheif Justice, Asif Khosa, statement, against, PM, Imran Khan
Previous Post چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بیان پر بابر اعوان کا ایسا رد عمل سامنے آگیا جسکی کسی کو توقع نہ تھی
Next Post بریکنگ نیوز: فوج کے حوالے سے قانون سازی ۔۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے ایک اور بیان نے پورے ملک میں تہلکہ مچا دیا
Chief Justice, announced, law, making, to, deal, with, Armed, forces

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.