yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریکنگ نیوز: فوج کے حوالے سے قانون سازی ۔۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے ایک اور بیان نے پورے ملک میں تہلکہ مچا دیا

MH Kazmi November 21, 2019 1 min read
Chief Justice, announced, law, making, to, deal, with, Armed, forces
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے وفاق کے زیر انتظام سابق قبائلی علاقے (فاٹا) اور صوبوں کے زیر انتظام قبائلی علاقے (پاٹا) ایکٹ اور آرڈیننس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کے حوالے سے قانون سازی صوبوں کا نہیں وفاق کا اختیار ہے۔

آج کا سب سے بڑا انکشاف۔۔۔!!! آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی ’ ظہیر الاسلام ‘ نے پاکستان کی کس خاتون سیاستدان سے5 سالوں سے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟ تصاویر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

عدالت عظمیٰ میں5 رکنی لارجر بنچ نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں فاٹا، پاٹا ایکٹ اور ایکشن ان ایڈ آف سول پاور آرڈیننس سے ‏متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل انور منصور خان نےبتایا کہ انہوں آج شدید بخار ہے، اس وجہ سے وہ دلائل نہیں دے سکتے، انہوں نے کہا کہ پچھلی سماعت پر ان سے 3 سوالات پوچھے گئےتھے، وہ اپنے دلائل میں عدالتی سوالات کے جواب دیں گے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ اہم اور حساس نوعیت کا کیس ہے اس لیے التوا کی درخواست نہیں کر رہا، آج عدالت دوسرے فریق کو سن لیں تاکہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی نہ ہو۔ دوران سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کا کام بیرونی خطرات اور جارحیت سے نمٹنا ہے اور آرٹیکل 245 کا دوسرا حصہ طلب کرنے پر فوج کا سول انتظامیہ کی مدد کرنا ہے۔ جسٹس آصف سعید خان نے بتایا کہ آئین کے مطابق سول انتظامیہ کی مدد قانون کے مطابق ہوگی اور فوج کے حوالے سے قانون سازی صوبوں کا نہیں وفاق کا اختیار ہے۔ چیف جسٹس نےیہ بھی بتایا کہ 25ویں ترمیم میں پہلے سے رائج قوانین کو تحفظ نہیں دیا گیا، وفاق نے 25 ویں ترمیم کے بعد کوئی قانون سازی بھی نہیں کی ہے ۔ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ وفاق اور صوبے دونوں کو قانون سازی کا اختیار ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فوج سے متعلق قانون سازی صوبے نہیں کر سکتے۔ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کسی کو حراست میں لینے کا اختیار آج بھی صوبوں کے پاس ہے ۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ پہلے حراستی مراکز کی آئینی حیثیت کا تعین کریں گے پھر اگلی بات ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ قانونی سازی آئین کے خلاف ہوئی تو آرٹیکل 245 کا تحفظ نہیں ملے گا، آرٹیکل 245 کا تحفظ نہ ہو تو عدالت عالیہ قانون کا جائزہ لے سکتی ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سول انتظامیہ کی مدد کے حوالے سے قانون صوبے بنا سکتے ہیں اور تفصیلی موقف صحت یاب ہوکر اپنے دلائل میں دوں گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جواب دیا کہ آپ دلائل نہیں دے سکتے تو آئے کیوں ہیں؟ اٹارنی جنرل نے نا راضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے جارحانہ ہونا ہے تو میں دلائل نہیں دے سکتا۔ دوران سماعت خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک اختیار فوجی آپریشن دوسرا گرفتار افراد کے ٹرائل کا ہے، ٹرائل اور گرفتار افراد کے حوالے سے قانون صوبے ہی بنا سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) اور صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقے (پاٹا) قوانین کے حوالے سے عدالت کو مطمئن کریں، آپ (اٹارنی جنرل) کب تک عدالت کو مطمئن کریں گے۔ یہ انتہائی اہم، سنجیدہ اور قانون کی تاریخ کا معاملہ ہے، یہ کئی ہزار خاندانوں اور لاکھوں لوگوں کا معاملہ ہے اس اہم کیس کے لیے سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ترین ججز مل کر بیٹھے ہیں، وزارت قانون جا کر کھنگالیں، چیک کریں قوانین کیسے بنے؟ جسٹس کھوسہ ریمارکس دیے کہ 2019 میں ایک نیا قانون بنا دیا گیا جیسے پہلے کسی قانون کا وجود ہی نہیں، انہوں نے استفسار کیا کہ 2019 سے پہلے بھی قوانین موجود تھے پھر ایسا کیوں ہوا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ حراستی مرکز میں حراست میں رکھنے کا قانون بنانے سے پہلے کوئی سمری بنائی گئی تھی یا ایسے ہی قانون بنایا گیا؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نےجوابا بتایا کہ اس قانون کی باقائدہ سمری بنائی گئی تھی۔ خیبرپختونخوا حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہمیں پیر (25 نومبر) تک کا وقت دیں کیونکہ ایڈووکیٹ جنرل پیر کو آئیں گے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کو پیر اور منگل تک کا وقت دیتے ہیں تیاری کرکے آئیں ورنہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا اور ساتھ ہی کہا کہ اس کیس میں صوبائی بار بھی معاونت کے لیے تیار رہے اور اس کیس کو سنجیدگی سے لیں۔ یہ بھی ریمارکس دیے کہ فاٹا اور پاٹا کی زمینی حدود صوبے کے حوالے کی گئیں لیکن ان کے انتظامی امور کیسے چلائے جائیں گے؟ یہ سوچا نہیں گیا۔ مزید ریمارکس میں کہا کہ آئین کے تحت کسی بھی گرفتار شخص کو مختصر عرصے تک حراست میں رکھا جاتا لیکن اس قانون کے تحت لا محدود مدت تک کے لیے حراست میں رکھا جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 1973 کے آئین میں شہری کو اس کی عزت اور توقیر کا حق دیا گیا ہے، ایک عدالتی فیصلے میں ہے کہ کوئی شخص بڑا مجرم ہو تو بھی اس کو آئین کے مطابق اس کو عزت اور توقیر حاصل ہے۔ جسٹس آصف سعید کھسوہ نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل کیس کی مکمل تیاری کے ساتھ آئیں ورنہ ازخود فیصلہ کریں گے اور کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

Chief Justice, announced, law, making, to, deal, with, Armed, forces

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sohail warraich, column, on, differences, between, Imran Khan, and, Chaudhry brothers, pervez ilahi, and, ch shujaat hussain
Previous Post کچھ ماہ بعد نظر آنے والی تبدیلی چند ہفتوں میں آ سکتی ہے ، چوہدری برادران کا نواز شریف کے لیے جذبۂ ہمدردی چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ ۔۔۔۔۔ سہیل وڑائچ نے پاکستان کے سیاسی مستقبل قریب کا نقشہ کھینچ دیا ، جناب کپتان کے کام کی خبر
Next Post چوہدری برادران اور عمران خان ایک پیج پر نہ رہے ، جلد کیا کچھ ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ عارف نظامی نے قوم کو اصل صورتحال سے آگاہ کر دیا ، بہت بڑی خبر
Chaudhry brothers, differences, with, ImranKhan, famous, journalist, revealed, the, truth

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.