yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سانپ رکھنے کا کیس: عدالت نے رابی پیرزادہ کے خلاف فیصلہ سنا دیا

MH Kazmi September 27, 2019 1 min read
SNAKE, CASE, RABI PIRZADAR, VERDICT, DICISION, ANNOUNCED
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کے سانپ اور اژدھے رکھنے کے کیس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اداکارہ و گلوکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ 5 سال سے غیر قانونی طور پر گھر میں سانپ، اژدھوں اور مگر مچھوں کو رکھا ہے اور ان کےخلاف جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزی کے تحت عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی گئی ہے۔پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف نے رواں برس 17 ستمبر کو لاہور کی عدالت میں گلوکارہ کے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے عدالت سے ان کے خلاف کارروائی کی اجازت طلب کی تھی۔محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے رابی پیرزادہ کے خلاف پیش عدالتی چالان میں عدالت کو بتایا تھا کہ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اعتراف کیا کہ ان کے پاس ’سانپ، اژدھوں اور مگر مچھ‘ گزشتہ پانچ سال سے ہیں۔چالان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’سانپ، اژدھوں اور مگر مچھ‘ کو گھر میں رکھنا جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، یہ خطرناک عمل بھی ہے اور ایسا قدم اٹھانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔چالان پیش کیے جانے کے بعد عدالت نے محکمہ جنگلی حیات کو رابی پیرزادہ کے گھر کی تلاشی لینے کی اجازت دینے سمیت گلوکارہ کو 27 ستمبر کو طلب کیا تھا۔عدالت کی طلبی پر رابی پیرزادہ کی جانب سے ان کے وکیل عابد سیال ماڈل ٹاؤن کی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اپنا وکالت نامہ پیش کیا۔جوڈیشل میجسٹریٹ حارث صدیقی نے کیس کی سماعت کی، جس دوران محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔دوران سماعت محکمہ وائلڈ لائف کے وکیل عبدالسمیع وڑائچ اور فلک شیر رانجھا نے عدالت سے ملزمہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔جج حارث صدیقی نے اداکارہ کے وکیل سے کہا کہ یہ فوجداری کیس ہے، اس میں ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا جائے، جس پر گلوکارہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ جنگلات نے ان کی مؤکلہ کے خلاف سرچ رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی، اس وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔رابی پیرزادہ کے وکیل کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے گلوکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔اب آئندہ سماعت پر رابی پیرزادہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے تحت عدالت میں خود پیش ہوں گی، انہیں پولیس گرفتار کرکے پیش نہیں کر سکتی۔اگر ان پر الزام ثابت ہوگیا تو انہیں جرمانے اور قید کی سزا ہوگی۔اپنے خلاف محکمہ جنگلات کی جانب سے کیس بنائے جانے کے بعد رابی پیرزادہ نے رواں ماہ 18 ستمبر کو دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز میں دکھائی دینے والے سانپ و اژدھے ان کے اپنے نہیں بلکہ ایک دوست کے ہیں۔اس دعوے سے قبل گلوکارہ کی سوشل میڈیا پر ہونے والی ویڈیوز میں انہیں یہ دعویٰ کرتے دیکھا گیا تھا کہ وہ سانپ، اژدھے و مگر مچھ ان کے اپنے ہیں اور گزشتہ پانچ سال سے ان کے پاس ہیں۔

SNAKE, CASE, RABI PIRZADAR, VERDICT, DICISION, ANNOUNCED

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
OLD, CASE, AGAINST, IMRAN KHAN, REOPENED, SHAUKAT KHANUM, AND, PTI, FUNDS, CASE
Previous Post عمران خان کے خلاف کئی سالوں سے بند کیس دوبارہ کھول دیا گیا، یہ کیس کیا ہے اور اس وقت کیوں اور کس کے کہنے پر کھولا گیا ہے؟ کھلاڑیوں کے ہوش اڑ ادینے والی بریکنگ نیوز
Next Post تقریباً 9؛لاکھ سے زائد ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ، ان میں آپ کی پسندیدہ کون کون سی ویب سائٹس ہیں؟ جانیے
ALMOST, 9, MILLION, WEB, SITES, BLOCKED, IN, ONE, DAY

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.