yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرارپاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار
    • نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردارنئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار
    بین الاقوامی خبریں
    • خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشافخلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف
    • فرانس کے سابق میئر جوکیم پیوئیو پر نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی کے تازہ الزامات، دو نئے گواہ سامنے آئےفرانس کے سابق میئر جوکیم پیوئیو پر نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی کے تازہ الزامات، دو نئے گواہ سامنے آئے
    شوبز
    • معروف گلوکار نثار ویناڈ 44 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے، پرفارمنس سے چند گھنٹے قبل دم توڑا##معروف گلوکار نثار ویناڈ 44 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے، پرفارمنس سے چند گھنٹے قبل دم توڑا ##
    • مومینہ اقبال اور ساقب چدھڑ تنازع: ایم پی اے نے بہنوں پر سنگین الزامات عائد کر دیےمومینہ اقبال اور ساقب چدھڑ تنازع: ایم پی اے نے بہنوں پر سنگین الزامات عائد کر دیے
    مقامی خبریں
    • پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرارپاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار
    • نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردارنئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

شاہین ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کا عزم آنکھوں میں سجائے آج ورلڈ کپ کیلئے روانہ ہوں گے

Yes 2 Webmaster January 20, 2015 1 min read
Cricket Team
Share this:
Cricket Team
Cricket Team

لاہور (یس ڈیسک) ایک بار پھر 1992ء کی تاریخ رقم کرنے کا عزم آنکھوں میں سجائے شاہین آج ورلڈکپ کیلیے پرواز کریں گے۔

مختصر کیمپ میں ادھوری تیاریوں کے بعد کیویز کے خلاف سیریز اور وارم اپ میچز میں ہی متوازن کمبی نیشن تشکیل دینے کا چیلنج درپیش ہو گا، محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے پر مینجمنٹ کی مشکل آسان ہو سکے گی، اسکواڈ میں شامل صرف 5 کرکٹرز کو آسٹریلیا اور7 کو نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہے، کپتان مصباح الحق نے بھی کینگروز کے دیس میں کوئی ون ڈے نہیں کھیلا۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کو ڈی ویلیئرز اور کوہلی جیسے سپر اسٹارز کی خدمات حاصل نہیں، مگر کھلاڑیوں میں کچھ کر دکھانے کا جذبہ موجود ہے، ٹیم اسپرٹ ساری کمی پوری کرسکتی ہے، پلیئرز کو انعامات دینے کا فیصلہ کارکردگی دیکھ کر کیا جائیگا۔

مختصر تیاری کے بعد قومی کرکٹ ٹیم منگل کی شب لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی،کھلاڑیوں کو نیشنل اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں چند روز ہی ٹریننگ کا موقع مل سکا، منتخب کرکٹرز اور آفیشلز منگل کی شام تک این سی اے میں اکٹھے ہونے کے بعد رات 8 بجے کی پرواز پکڑنے کیلیے علامہ اقبال ایئر پورٹ روانہ ہوں گے،گرین شرٹس کا پہلا پڑاؤ نیوزی لینڈ میں ہوگا جہاں میزبان کیخلاف سیریز کا پہلا ون ڈے 31 جنوری کو ویلنگٹن اور دوسرا 3 فروری کو نیپیئر میں شیڈول ہے۔

اس سے قبل مہمان کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے پریکٹس سیشنز میں شریک ہوں گے، سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں ڈیرے ڈالے گی جہاں سڈنی میں 2وارم اپ میچز ہونگے، پہلا مقابلہ 9 فروری کو بنگلہ دیش اور دوسرا 11 کو انگلینڈ سے شیڈول ہے۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم پہلے ہی معرکے میں 15 فروری کو ایڈیلیڈ میں روایتی حریف بھارت کے مقابل ہوگی۔ گرین شرٹس کی قیادت مصباح الحق کر رہے ہیں جنھوں نے میگا ایونٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کرلیا ہے،آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی ورلڈکپ کے بعد صرف ٹوئنٹی 20 میچز تک محدود ہو جائینگے۔ اسکواڈ میں شامل صرف 5 کھلاڑی محمد حفیظ، یونس خان، شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور عمراکمل ہی اس سے قبل آسٹریلیا میں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ کپتان مصباح نے بھی کینگروز کے دیس میں اب تک صرف 2 ٹیسٹ ہی کھیلے اورکسی ایک روزہ میچ میں شرکت کا موقع نہیں مل سکا ہے۔

احمد شہزاد، صہیب مقصود، حارث سہیل، محمد عرفان، جنید خان، یاسر شاہ، احسان عادل، وہاب ریاض اور سہیل خان پہلی بار آسٹریلیا میں ون ڈے کھیلیں گے، قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی اس سے قبل نیوزی لینڈ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ لے چکے ہیں، پاکستان کو ورلڈکپ کے دوران اپنے 3 میچز آسٹریلیا اور اتنے ہی نیوزی لینڈ میں کھیلنا ہیں، بیشتر ٹیمیں اپنا کمبی نیشن تشکیل دے چکیں جبکہ گرین شرٹس کا ابھی تک بیٹنگ آرڈر بھی حتمی نہیں ہے، دوسری جانب 4 ریگولر اور ایک پارٹ ٹائم بولر کے ساتھ میدان میں اترنے کی پالیسی سے بھی سابق کرکٹرز کی بڑی تعداد متفق نہیں، اگر محمد حفیظ کا ایکشن کلیئر نہ ہوسکا تو پلیئنگ الیون سے کسی ایک بیٹسمین یا بولر کی کمی کرنا پڑ سکتی ہے۔

حتمی فیصلوں کیلیے کیویز کے خلاف 2 اور اتنے ہی وارم اپ میچز میں ہی تجربات کا موقع ملے گا۔ دریں اثنا پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں اے بی ڈی ویلیئرز اور کوہلی جیسے کھلاڑی تو نہیں لیکن جذبہ بہت زیادہ ہے، لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے کے جذبے سے سرشار ہے، اسی ٹیم اسپرٹ کی بدولت پاکستان ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔

انھوں نے کہا گرین شرٹس میں دیگر تمام ٹیموں سے زیادہ اتحاد ہے، یہی چیز انھیں دیگر ٹیموں سے منفرد کرے گی، ہار جیت کھیل کا حصہ مگر مجھے پوری امید ہے کہ ہمارے کرکٹرز اچھا کھیل کر ملک کیلیے اعزاز حاصل کرینگے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ملکی سیاسی حالات کاکھلاڑیوں پر کوئی اثر نہیں، وہ صرف ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلیے پرعزم ہیں، شہریارخان نے کہا کہ فی الحال سینٹرل کنٹریکٹ ہی عمدہ کارکردگی کا محرک ہیں، پلیئرز کو انعامات دینے کا فیصلہ کارکردگی دیکھ کر کیا جائیگا۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Ishaq Dar
Previous Post پی ٹی آئی کی حکومت کو آرڈیننس لانے کیلئے 7 دن کی مہلت
Next Post خان عبدالغفار خان کی 27 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
Khan Abdul Ghaffar Khan

Related Posts

پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار

پاکستان کا بھارت کے کشمیر سے متعلق دعوے مسترد، اقوام متحدہ کے نقشے ہی واحد مستند حیثیت قرار

September 8, 2026
نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار

نئے صوبے کے قیام کی متنازع قانون سازی پر پی ٹی آئی کی شدید مخالفت، فیڈریشن کے استحکام کو لاحق خطرات سے خبردار

September 8, 2026
عمران خان کی بہنوں عالیہ اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

عمران خان کی بہنوں عالیہ اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

September 8, 2026
خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف

خلیجی سلامتی کے لیے امریکی اتحاد ناکافی، خود کفالت ناگزیر: قطری ترجمان کا اہم انکشاف

September 7, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.