yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے
    • روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے
    بین الاقوامی خبریں
    • پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے
    • روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نیشنل پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل کی کامیاب انتخابی مہم, مختلف میڈیا گروپس مکمل حمایت کا اعلان
    • اڑان پاکستان میں خواتین کی شرکت ترقی کی بنیاد، منصوبے کے بنیادی اہداف برآمدات، ای۔پاکستان، مساوات، خوراک، پانی اور توانائی سمیت اہم اقتصادی مسائل کا حل
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

شاہ عبداللہ کی وفات پرامت مسلمہ مغموم

Yes 2 Webmaster January 25, 2015 1 min read
Shah Abdullah bin Abdul Aziz
Shah Abdullah bin Abdul Aziz
Shah Abdullah bin Abdul Aziz

تحریر: محمد شاہد محمود
سعودی فرما نرواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز طویل علالت کے بعد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ،شاہ عبداللہ پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث سانس کی تکلیف میں مبتلاء اورکئی ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔شاہ عبداللہ کے انتقال پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ،وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ہے شاہ عبد اللہ کے انتقال سے پاکستان ایک اچھے اور بہترین دوست سے محروم ہو گیا ہے خادم الحرمین الشریفین کی حیثیت سے شاہ عبد اللہ کا پاکستانی عوام کے دلوں میں خاص مقام تھا دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم سعودی شاہی خاندان کیساتھ ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ،وزیر اعظم نے گذشتہ ہفتے عمرے کی ادائیگی کے دوران شاہ عبد اللہ کی عیادت بھی کی تھی ، صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے انتقال سے عالم اسلام درد مندر رہنما سے محروم ہو گیا ، شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز کے انتقال سے پیدا ہونیوالا خلا پورا نہیں ہو سکے گا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی شاہ عبداللہ کے انتقال پر شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔شاہ عبداللہ کے انتقال پر سعودی عرب کے شاہی خاندان کو دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قومی سطح پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی عالم اسلام میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ان کی نماز جنازہ سعودی دارالحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں جمعہ کو بعد نماز عصر ادا کی گئی۔

عبداللہ بن عبدالعزیز کو آبائی قبرستان میں والد عبدالعزیز بن السعود کی قبر کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں نئے فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز، نئے ولی عہد مقرن بن عبدالعزیز، شاہی خاندان کے دیگر افراد، وزیر اعظم محمد نواز شریف، پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، یمن، ایران اور خلیجی ممالک کے سربراہان مملکت اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ مقرن اورنائب ولی عہدمحمد بن نائف بن عبدالعزیز کی بیعت کی تقریب شاہی محل میں منعقد ہوئی۔ مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ نے بیعت لی۔ سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز بن سعود کی 22 بیویاں تھیں، ان میں سے 17 بیویوں کے ہاں 45 بیٹے پیدا ہوئے، اب السعود کے شاہی خاندان کے شہزادوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہے۔عبدالعزیز بن سعود نے 1932ء میں آج کے سعودی عرب کی بنیاد رکھتے ہوئے خود کو بادشاہ قرار دیا۔ آل سعود ہی نے تیل کی دولت سے مالا مال اس خلیجی ملک کو سعودی عرب کا نام دیا۔ سعودی عرب کے حکمران خاندان کے شہزادوں اور شہزادیوں کے پاس دولت کی کمی نہیں۔

وفات پا جانے والے شاہ عبداللہ کا تعلق بھی السعود خاندان سے تھا۔ السعود خاندان کا تعلق 18 ویں صدی میں جزیرہ نما عرب کے ایک مقامی شیخ سعود بن محمد سے ملتا ہے۔سعودی عرب دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کا نام دو صدیاں پہلے پیدا ہونے والے مقامی حکمران پر رکھا گیا ہے۔ شیخ سعود کے بیٹے محمد نے 1744ء میں مذہبی عالم محمد بن عبدالوہاب سے اتحاد کر لیا۔ محمد بن عبدالوہاب ہی نے ”خالص اسلام کی واپسی” کا نعرہ لگایا۔ بعدازاں سعود بن محمد کی نسل کو 1818ء میں عثمانی افواج (ترکی) کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن اس کے 6 برس بعد ہی سعود خاندان نے صحرائی طاقت کے مرکز ریاض پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔ 1902ء میں عبدالعزیز بن سعود نے ریاض سے اپنے حریف راشدی قبیلے کو بے دخل کرتے ہوئے اپنی طاقت کو مزید مستحکم بنا لیا۔اس کے بعد عبدالعزیز نے مختلف قبیلوں سے لڑائی جاری رکھی اور انہیں شکست دیتے ہوئے بہت سے علاقوں کو متحد کر دیا۔ یہ سلسلہ جاری رہا اور 1913ء میں خلیجی ساحل کا کنڑول حاصل کر لیا۔

دوسری جانب 1918ء میں سلطنت عثمانیہ کو سعودی عرب میں شکست ہوئی اور سلطنت عثمانیہ کے خلاف لڑنے والے حسین بن علی آخری شریفِ مکہ قرار پائے۔ شریفِ مکہ کا منصب فاطمینِ مصر کے دور میں 967ء میں قائم کیا گیا تھا۔ شریف مکہ کا منصب رکھنے والی شخصیت کی بنیادی ذمہ داری مکہ اور مدینہ میں عازمین حج و عمرہ کا انتظام و انصرام ہوتا تھا۔ حسین بن علی کے شریف مکہ بننے کے بعد 1924ء میں عبدالعزیز بن سعود نے اپنے حملے تیز کر دیئے اور آخر کار 1925ء حسین بن علی کو بھی اقتدار سے بے دخل کر دیا۔ عبدالعزیز بن سعود نے 1932ء میں آج کے سعودی عرب کی بنیاد رکھتے ہوئے خود کو بادشاہ قرار دیا۔ اس کے بعد عبدالعزیز بن سعود کی طاقت میں اس طرح بھی اضافہ ہوا کہ انہوں نے بہت سے قبائلی سرداروں کی بیٹیوں سے شادیاں کیں۔شاہ عبداللہ نے 2005ء میں شاہ فہد کے انتقال پر عہدہ سنبھالا تھا جبکہ وہ 1962ء میں سعودی نیشنل گارڈ کے کمانڈز منتخب ہوئے تھے۔وہ 1961ء میں مکہ کے میئر رہے ہیں جبکہ 1975ء میں شاہ خالد نے نائب وزیراعظم مقرر کردیاتھا۔انہیں دنیا کا آٹھوں طاقتور ترین شخص سمجھا جاتاتھا۔شاہ عبداللہ کو خواتین کے حقوق کے سلسلے میں بہترسربراہ مملکت تصور کیاجاتاہے ، انہوں نے خواتین کو ووٹ ڈالنے اور اولمپکس کھیلنے کا حق دیاتھا جبکہ امریکہ و برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے اور اربوں ڈالر کے دفاعی سازوسامان کی خریداری سمیت مختلف معاہدے کیے۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی خدمات مملکت کی تاریخ کا نمایاں حصہ ہیں۔ مرحوم کا شمار ان اہم عالمی قائدین میں ہوتا ہے دہشت گردی کے خلاف جن کا موقف واضح، سخت اور دو ٹوک تھا۔ دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے کبھی حیل وحجت سے کام نہیں لیا۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2005 میں زمام حکومت سنبھالنے کے بعد دہشت گردی کے خلاف اندرون اور بیرون ملک میں انہوں نے موثر کردار ادا کیا اس مقصد کے لئے مرحوم نے انسداددہشت گردی کا عالمی مرکز قائم کیا اور ریاض میں دہشت گردی کے خلاف عالمی کانفرنس کی میزبانی کی۔ شاہ عبداللہ نے دہشت گردوں کو نہایت سخت الفاظ میں مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مجرم، سفاک اور ہر قسم کی انسانی اخلاقیات سے عاری لوگ ہیں۔ سعودی عرب اور دنیا کے دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے شاہ عبداللہ نے دہشت گردی کو بین الاقومی جرم قرار دینے کے لیے قابل قدر خدمات انجام دیں۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کی صفوں میں اتحاد پیدا کیا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے سنہ دو ہزار پانچ میں دہشت گردی کے خلاف ریاض میں عالمی کانفرنس بلائی اور خود اس کی میزبانی کی۔

ریاض میں انسداد دہشت گردی مرکز کا قیام بھی انہی کے ذہن رسا کا نتیجہ تھا۔ انسداد دہشت گردی مرکز کو عالمی سطح پر رابطے اور معلومات کے تبادلے کا ایک ذریعہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دہشت گردی کے خلاف عالمی معاہدے پر دستخط کرنے میں شاہ عبداللہ پیش پیش رہے۔ اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد اور پنجاب کے شہر فیصل آباد کا نام سعودی شاہ فیصل کے نام پر ہی رکھا گیا۔ اس کے بعد سعودی عرب کی حکمرانی شاہ فیصل کے سوتیلے بھائی شاہ خالد کے حصے میں آئی اور وہ 1982ء میں اپنی وفات تک حکمران رہے۔ اس کے بعد شاہ فہد حکمران بنے اور انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنی عمر سے دو سال چھوٹے شاہ عبداللہ کو ولی عہد مقرر کر دیا تھا۔ 1995ء میں شاہ فہد پر فالج کا حملہ ہوا، جس کے بعد عملی طور پر زیادہ تر فرائض شاہ عبداللہ ہی سرانجام دیتے رہے۔ 2005ء میں شاہ فہد انتقال کر گئے اور ان کی جگہ شاہ عبداللہ نے لی۔جمعہ کو انتقال کرنے والے شاہ عبداللہ کی جگہ ان کے سوتیلے بھائی سلمان بن عبدالعزیز نے لے لی ہے۔سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی عمر 79 برس ہے اور انہیں مرحوم شاہ عبداللہ نے 2012 میں ولی عہد اور ملک کا وزیرِ دفاع مقرر کیا تھا۔ وہ اس سے قبل پانچ دہائیوں تک دارالحکومت ریاض کے گورنر بھی رہے تھے۔سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلمان بن عبدالعزیز نے نائب ولی عہد شہزادہ مقرن کو اپنا جانشین اور ولی عہد مقرر کردیا ہے اور شاہی خاندان میں نامزدگیوں کی نگران کونسل سے اس تقرری کی توثیق کرنے کی درخواست کی ہے۔71 سالہ شہزادہ مقرن مملکتِ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز السعود کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ہیں اور گزشتہ دو برسوں سے مملکت کے نائب وزیرِاعظم کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہیں گزشتہ سال مارچ میں شاہ عبداللہ نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار نائب ولی عہد مقرر کیا تھا۔ شہزادہ مقرن سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ رہنے کے علاوہ مدینہ اور شمال مغربی صوبے حائل کے گورنر اور شاہ عبداللہ کے خصوصی مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

ohammad Shahid Mahmood
ohammad Shahid Mahmood

تحریر: محمد شاہد محمود

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Sialkot Secter
Previous Post سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری
Next Post دہشت گردی کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: گورنر پنجاب
Chaudhry Mohammad Sarwar

Related Posts

پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے

March 10, 2026

روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے

March 10, 2026

نیشنل پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل کی کامیاب انتخابی مہم, مختلف میڈیا گروپس مکمل حمایت کا اعلان

March 10, 2026

اڑان پاکستان میں خواتین کی شرکت ترقی کی بنیاد، منصوبے کے بنیادی اہداف برآمدات، ای۔پاکستان، مساوات، خوراک، پانی اور توانائی سمیت اہم اقتصادی مسائل کا حل

March 10, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.