yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سلمان خان کا فلم ’ریس 3‘ سے ڈسٹری بیوشن کی دنیا میں بھی قدم

Web Editor June 10, 2018 1 min read
Salman Khan's film 'Race 3' also stepped into the world of distributing
Share this:

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے فلم ’ریس 3‘ سے ڈسٹری بیوشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔

Salman Khan's film 'Race 3' also stepped into the world of distributingدو دہائیوں سے زائد عرصے سے بالی وڈ نگری پر راج کرنے والے اداکار سلمان خان کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں۔سلو میاں کے پروڈکشن ہاؤس ’سلمان خان فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلموں میں ’بجرنگی بھائی جان‘، ’ہیرو‘ اور ’ٹیوب لائٹ‘ شامل ہیں۔لیکن اب سلو میاں نے فلم ڈسٹری بیوشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے جس کا آغاز اپنی فلم ’ریس 3‘ سے کریں گے۔فلم ’ریس 3‘ ٹپس فلمز اور سلمان خان فلمز کے مشترکہ بینر تلے بن رہی ہے جس کے بعد اب فلم کے ڈسٹری بیوٹرز بھی یہی دو پروڈکشن ہاؤس ہیں۔اس حوالے سے سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کا خواب اپنے سنیما تھیٹر بنانے کا ہے جس کے لیے انہیں کافی سوچ سمجھ کر چلنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے تھیٹر کھولنے کے لیے ایکزیبیٹر اور ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے بہت کچھ کرنا ہے لیکن ’ریس 3‘ کا ڈسٹری بیوٹر بن کر میں نے اس حوالے سے پہلا قدم اٹھا لیا ہے جس سے امید ہے میرا مقصد پورا ہوگا۔یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ 15 جون کو عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے جس کی کاسٹ میں میں ان کے ساتھ بوبی دیول، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ شامل ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بالی وڈ کے ’سلطان‘ سلمان خان نے اس بار بھی عید پر ’ریس‘ لگانے کے لیے انٹری دے دی ہے۔

عید میٹھی ہو اور اس پر سلمان کی فلم ریلیز ہونے جارہی ہو تو سینما جانے والوں کی عید کا مزا دوبالا ہوجا تا ہے۔سلمان خان ہر عید پر ‘انٹرٹینمنٹ کی عیدی’ بانٹتے ہیں اور خود کروڑوں روپوں کے ساتھ تالیاں اور سیٹیاں سمیٹ کر لے جاتے ہیں۔ بالی وڈ والے کہتے ہیں، ‘لگتا ہے کہ باکس آفس پر عید آتی ہی سلمان کے لیے ہے’۔بالی وڈ میں 2009 سے پہلے عید کو فلموں کی ریلیز کے لیے اتنا موزوں نہیں سمجھا جاتا تھا، جتنا کرسمس اور دیوالی کے تہواروں کو اہمیت دی جاتی تھی لیکن سلمان اور عید کی جوڑی نے سال کی سب سے بڑی ’ریلیز ڈیٹ‘ اِسی دن کو بنادیا ہے۔ اب عید کے دن پر مکمل کنٹرول سلمان خان کا ہے، کوئی اور اِس دن فلم ریلیز کرنے کا سوچتا بھی نہیں۔ بالی وڈ میں 100، 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی مسلسل 12 فلمیں دینے والے واحد سپر اسٹار کی یہ فلمیں دنیا بھر سے 42 ارب روپوں کا بزنس کرچکی ہیں۔سلمان کی عید پر ریلیز ہونے والی پچھلی 7 فلمیں صرف بھارت میں 14 ارب اور دنیا بھر میں 26 ارب روپوں سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہیں۔ آئیے آپ کو ہر سال عید پر سلمان کے کمال کی کہانی سناتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
President Mamoon Hussain and President Asif Ali Zardari at the Shanghai Cooperation Organization Summit
Previous Post شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں صدر ممنون حسین اور مودی میں مصافحہ
Next Post صدر ممنون حسین اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات
President Mamnoon Hussein and Indian Prime Minister Narendra Modi met

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.