yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سلاد کے فوائد

Web Editor December 7, 2018 1 min read
Salads benefits
Share this:

اللہ تعالیٰ نے سبزیوں کی شکل میں ہمیں بہت سے نعمتوں سے نوازا ہے۔ ان میں سلاد بھی شامل ہے، جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ سلاد گاجر، کھیرا، مولی، ٹماٹر اور سلاد کے پتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں شلجم اور ککڑی بھی شامل کی جاسکتی ہے۔ عام طور پر سلاد کھیرا، ٹماٹر، پیاز اور سلاد کے پتوں سے بنایا جاتا ہے۔ سلاد میں لحمیات (پروٹینز) حیاتین (وٹامنز) اور معدنیات (منرلز) ہوتی ہیں ، جو اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔
تازہ سبزیاں غذائیت اور حیاتین سے بھرپور ہوتی ہیں۔ سبزیوں کو اگر سلاد کی شکل میں کھایاجائے تو زیادہ مفید ہیں، اس لیے کہ پکی ہوئی سبزیوں کی نسبت کچی سبزیاں زیادہ فائدہ پہنچاتی ہیں۔ سلاد کھانے سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ کھانے کے ساتھ روزانہ سلاد ضرور کھائیں۔ بعض افراد کو وقت بے وقت بھوک ستاتی ہے، ایسی صورت حال میں اگر وہ سلاد کھائیں تو نہ صرف ان کا پیٹ بھر جائے گا، بلکہ صحت مند بھی رہیں گے۔ سلاد کھانے سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ یہ حیاتین کی کمی کو دور کرتا ہے۔ جو افراد اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں،ا نھیں چاہیے کہ وہ کھانا کم اور سلاد زیادہ کھائیں۔
جدید تحقیق کے مطابق تازہ کچی سبزیاں ، خاص طور پر بندگوبھی زیادہ کھانے چاہیے، کیوں کہ اس میں صحت بخش اجزا زیادہ ہوتے ہیں۔ سلاد میں بندگوبھی بھی ڈالنی چاہیے، چکنائی سے پاک سلاد جسم کو توانا رکھتا ہے۔ سلاد کھانے سے کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے۔ سلاد میں ریشہ، فولاد اور کیلسئیم کی بھی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ تازہ سبزیوں سے بنا ہوا سلاد دل کی تکلیف کو کم کرتا اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے ۔ سلاد ایک ایسی ہلکی پھلکی غذا ہے، جو جسم کو توانائی اور غذائیت فراہم کرتی ہے۔
سلاد کے علاوہ ہمیں پھل بھی کھانے چاہییں۔ روزانہ کوئی ایک پھل ضرور کھائیے۔ روزانہ سبزیاں اور پھل کھانے سے ہم ذیابیطس اور سرطان کے خطرات سے بھی بچے رہتے ہیں۔ غذا کے ماہرین کہتے ہیں کہ سبزیوں میں گہرے رنگ کی سبزیاں صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہیں، اس لیے ہمیں روزانہ گہرے رنگ کی کوئی ایک سبزی ضرور کھانی چاہیے۔ ذیابیطس کے مریض گہرے رنگ کی سبزیوں کی مدد سے حرارے (کیلوریز) بلڈپریشراور خون میں شکر کی مقدار کو کم کرسکتے ہیں۔ ان سبزیوں میں ایسے اجزا زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں، جو بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ان سبزیوں کو کچا کھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدے حاصل کیے جاسکیں۔ گاجر، کھیرا، ٹماٹر، ککڑی، مولی، شلجم اور اس کے پتے، بندگوبھی، سلاد کے پتے، ہری پیاز اور ہری مرچ کچی کھانا زیادہ مفید ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dental Disadvantages
Previous Post دانتوں کی تکلیف سے نجات
Next Post ایمی اردگان نے عالمی فورم پر گجرات کے قصاب کو اس کی اوقات یا ددلادی، تاریخی چھترول پر انڈیا میں طوفان
y2mate.com , emine,erdoan,angry,at,narendra,modi,of,indians,pm

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.