yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

روبینہ فیصل کی” خواب سے لپٹی کہانیاں”

F A Farooqi April 5, 2016 1 min read
Literacy Event
Share this:
Literacy Event
Literacy Event

تحریر : حسیب اعجاز عاشر
معروف ادبی شخصیت محمد ظہیر بدر کی میزبانی میں کینیڈا سے تشریف لائیں نامور ادیبہ روبینہ فیصل کے پہلے افسانوں کے مجموعہ ”خواب سے لپٹی کہانیاں”کی تقریب رونمائی کے حوالے سے ایک خوبصورت ادبی نشست کاانعقاد کیا گیا ،میدانِ ادب کی نمایاں شخصیات زاہد مسعود، رضیہ اسماعیل، سلمی اعوان، نیلم بشیر، راجہ نیئر، ڈاکٹر ناصر بلوچ، ڈاکٹر ظہیر بابر، وقاص عزیز، منیزہ عزیز، اسلام اعظمی، حسین مجروع، طارق ساغر، ناصر بشیر، ڈاکٹر مدیحہ ظہیر، سعیدہ نورلس ظہیراوررشنہ ظہیر نے شرکت کر کے اِس نشست کے ادبی وقار کو خوب بلند کیا۔

روبینہ فیصل خوش خلقی کی مظہر،دردمند ،مخلص، مسائل آشنا اور اسلوب شناس اور پاکستان و انسانیت سے پیار کرنے والی قابلِ قدر شخصیت ہیں۔روبینہ فیصل آباد میں پیدا ہوئی جبکہ زندگی کا طویل عرصہ زندہ دلانِ شہر لاہورمیں گزرا،ہیلے کالج سے بی کام اور ایف سی کالج سے انگلش میں ماسٹر کیا،شعبہ بنکاری سے وابستہ رہیں۔اور گزشتہ سولہ سال سے کینیڈا میںمقیم ہیںجہاں انہیں ادبی سفر کے لئے ایک سازگار ماحول میسر ہوا۔”دستک”کے عنوان سے مقامی چینل میں ٹاک شو بھی کمیونٹی میں مقبول عام ہے۔افسانہ نگاری ہو یا کالم نگاری ، کامیابیوں نے ہر قدم پر انکا پرتپاک استقبال کیا ہے۔ انکا کالموں کا مجموعہ”روٹی کھاتی مُورتیاں” بھی صحافتی حلقوں سے پسندیدگی کی سند وصول کر چکا ہے۔

دیارِغیر میں رہنے کے باوجود انکی سوچ و فکر کا محور پاکستان ہے۔انکی تحریروں میں رچی بسی اِسی پاکستانیت کی خوشبوانہیں دیگر میں ممتاز کرتی ہے۔انہوں نے بلاشبہ انسانیت کے زخم کی گہرائیوں میں جھانکا اور اس خوب بھانپا ہے جوقاری کے احساس و ضمیر کوخوب مرتعش کرتا ہے۔روبینہ کی کہانیاں گل و بلبل کی کہانیاں نہیں ہیںبلکہ ان میں تخلیق کی علمی عرفانی وجدانی سطح بہت بلند ہے اور معاشرتی ،سماجی،سیاسی شعور بالیدہ۔انہوں نے اپنی زندگی سے وابستہ بہارو خزاں، روح فرسا لمحات ،انسانی وجود کے ذہنی و فکری بحران اور انتشار و اختلال، عورتوں کی بے نوائی اور بے بسی،رومانی جذبوں اور اور ان جذبوں میں شدت کے رحجانات کو کہیں شگفتہ انداز ،کہیں تیزی،تندی اور کہیں شوخی و طنزیہ انداز میں قلم بند کیا ہے جبکہ مذہبی اور دنیاوی معاملات میں اعتدال پسندی انکی تحریروں کی خوبی ہے جو قاری کے درِ دل پر بالواسطہ دستک دیتے ہیں۔

Literacy
Literacy

خالد شریف ”خواب سے لپٹی کہانیاں” پر اپنے تاثرات میں لکھتے ہیں کہ ”روبینہ فیصل کی کہانیاں میں پاکستان کے دیہات کی سوندھی مٹی کی خوشبو اور کینیڈا کی برفانی رُت کی بوقلمونیاں ایک ساتھ جلوہ افروز ہیں۔وہ رہتی وہاں ہیں مگران کی روح یہیں کہیں کسی پنگھٹ، کسی سرسوں کے کھیت یا کچی پکی پگڈنڈیوں کے اردگرد محوِخرام ہے۔ان تمام کہانیوں میں دونوں معاشرتوں کے تقابلی مطالعے نے ایسی کیفیت پیدا کر دی ہے کہ روبینہ کی فنی مہارت کی داد دیے بنا نہیں رہا جا سکتا”۔۔اورپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے خیال میں روبینہ فیصل کی کہانیاں ایک حساس اور باشعور خاتون کی داخلی خود کلامی کی آئینہ دار ہیں، حساسیت اور شعور کا امتزاج دکھ کا نہ ختم ہونے والا سفر ہے،ان کہانیاں میں شکستہ خوابوں کی وہ کرچیاں ہیں جو آنکھوں کو لہو رنگ کر دیتی ہیں۔

اب ہو جائے احوالِ تقریب ۔۔ آغاز اپنے مقررہ وقت پر ہوا۔اِس غیررسمی ،بے تکلفانہ محفل کے میزبانِ محترم محمد ظہیر بدرنے مسندِ صدارت پر معروف شاعرہ و ادیبہ نیلم احمد بشیر کو مدوح کیا ۔ محمد ظہیر بدر نے مہمانِ خصوصی روبینہ فیصل کے تعارف سمیت انکی فنی و فکری ہنرمندیاںپیش کرتے ہوئے کہا کہ انکا پہلا تعارف”دستک” کے زیرِ عنوان کالم ہے جس میں دو باتیں نمایاں ہیں ،پاکستان اور انسان۔انکی تحریروں میں درد ضمیروں کو جھنجھوڑدیتا ہے۔عورتوں کو معاشرے میں درپیش چیلنجز اور مسائل کو انہوں نے خوبصورتی، عام فہم انداز میں بڑی خوش اسلوبی سے قلم بند کیا ہے۔

روبینہ فیصل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس محفل میں نمایاں ادبی شخصیات سے ملاقات میرے لئے باعثِ اعزاز و مسرت ہے۔اپنے قلمی سفر کے حوالے سے کہا کہ میں نے جو دیکھا جو محسوس کیا جسے برداشت کیا ،وہی لکھا ہے،درحقیقت یہ انسان کی اندرکی کہانیاں ہیں ۔پاکستان اور کینیڈا میں بکھری اپنے ہی لوگوں کی کہانیاں اکٹھی کیں اور اس سفر میں میری اپنی ذات کو درپیش سفر بھی شامل ہے۔ان کہانیوں میں محبت ہے،ڈھیروںخواب ہیں، جدائی ہے، بے وفائی ہے اور وقت کی ستم ظریفی ہے ۔میں نے بغیر ڈرے بغیر دبے بولڈ موضوعات کو چنا ہے ۔میں نے کینیڈا کے سوشل ایشوز کو ہائی لائیٹ کیا ہے۔پاکستان نے اقوامِ عالم میںدیگر ممالک کے برعکس اپنے تشخص کو بلند کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے،اسی لئے ہمیں خود ہی اپنا سفیر بن کر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے اِس کے روشن پہلو کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ زندگی کی آنکھوں میں آنکھوں ڈال کر بہادری سے جینے کا ہنر مجھ میں میری امی کی طرف سے آیا ہے۔

Society
Society

گفتگوکا سلسلہ بڑھا تو ڈاکٹر رضیہ اسماعیل نے کہا کہ عورت جہاں بھی ہواسکے مسائل اور دکھ ایک ہی ہیں ،معاشرے میں عورت اپنا خاص مقام رکھتی ہے ۔بہن کے روپ میں گھر کا سکون ہے ۔بیوی کے روپ میں گھر جنت ہے اور ماں کے کردار پر تو فرشتے بھی سجدہ ریز ہیں۔عورت ہر روپ میں ہر مقام پر بے مثال ہے۔سچ تو یہ ہے کہ عورت کو تو خود عورت بھی صیح جانچ نہیں پائی۔انہوں نے بچوں کی اچھی تربیت کے حوالے سے بھی عورت کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ روبینہ نے اپنے افسانوں میں کرداروں، مکالموںسے پورا انصاف کیا ہے۔ انہوں نے معاشرے میں عورت کے کرداراور اِس کے حقوق و فرائض بارے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔سلمی اعوان نے بھی روبینہ فیصل کو اُنکے پہلے افسانوں کے مجموعہ کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی اور محمد ظہیر بدر کی ادبی خدمات کو بھی سراہا۔

وقاص عزیز نے روبینہ فیصل کے افسانے ”ہیپی پرنسز” سے اقتباسات سماعتوں کے نذر کرتے ہوئے اِنکی سماج، تہذیب، رسم و رواج اور تلخ حقیقتوں پر کڑی نظر کو سراہا اور مصنفہ کو جذبہ حب الوطنی کے ساتھ لکھنے پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور افسانے کی فرمائش بھی کی۔مسز منیزہ وقاص نے روبینہ فیصل کے افسانوں کو حقیقت نگاری سے وابستہ قرار دیا ور کہا کہ یہ سماجی ، معاشرتی ،معاشی اور سیاسی زندگیوں کے ہر پہلو سے آشنا ہیں ،مگر اِس موقع پر انہوں نے عورتوںکے حقوق وفرائض کے حوالے سے روبینہ اور ڈاکٹر رضیہ اسماعیل کے نقطہ نظر سے قدرے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلام کے مقرر کردہ حدود میں رہا جائے تو عورت مسائل سے دوچار نہیں ہوتی۔راجہ نیئر کا کہنا تھا کہ روبینہ نے عظمت رفتہ کا احساس، امید و یقین کی تخم ریزی، قلم سے آدم گری کا مقدس کام بڑے احسن انداز میں نبھایا ہے۔

محمد ظہیر بدر نے بھی اِ س موقع پر” عورت اور اسلام” کے حوالے سے پرمغز گفتگو بھی کی ۔ڈی جی پنجاب لائبریری ڈاکٹر ظہیر بابرنے روبینہ فیصل کی قلمی خدمات کو خوب سراہاتے ہوئے قائد اعظم لائبریری کے زیراہتمام بھی انکے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کی پیش کش کی تاکہ اہل ذوق حضرات کی کثیر تعداد انکی سیر حاصل گفتگو سے مستفیدہو ں۔صدرِ محفل نیلم احمد بشیر نے اپنے اظہار خیال میں کہاکہ روبینہ اپنی ذات میں گم نہیں ہیں بلکہ گردو پیش پہ ان کی گہری نظر ہے اور انکی تمام باتیں میرے دل کی باتیں ہیں ۔انہوں نے عورتوں کے مسائل پر جس انداز میں لکھا ہے یقینا خراجِ تحسین کی مستحق ہیں۔۔میزبان محفل محمد ظہیر بدر کے اختتامیہ کلمات اورگروپ تصویری سیشن کے ساتھ یہ خوبصورت نشست شام ڈھلنے سے قبل اپنے اختتام کو پہنچی، مہمانان کے لئے پرتپاک و پرتکلف چائے کی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Haseeb Ejaz Aashir
Haseeb Ejaz Aashir

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Memorable Event (2)
Previous Post پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے پلیٹ فارم سے یوم پاکستان کی شاندار اور یادگار تقریب کی تصویری جھلکیاں
Next Post ناروے میں بھٹو کی برسی کی تقریب، متعدد لوگ شریک ہوئے
Bhutto Barsi Norway

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.