yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قیامت کا ہولناک منظر

Yes 1 Webmaster November 18, 2015 1 min read
Qiyyamat
Share this:
Allah
Allah

تحریر: ڈاکٹر امتیاز علی اعوان
ہم لوگ کس طرف جا رہے ہیں کس راہ پر چل پڑھے ہیں اور کیوں چل رہے ہیں کیا اسلام کے پیرو کار ہیں ایک خدا ایک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ایک کتاب قرآن کے پڑھنے اور ماننے والے ہیں ہمیں دین کی تعلیم دینے والا کوئی نہیں یا ہم دین سے بہت دور جا چکے ہیں اللہ تعالیٰ اور دین کے پیر و کاروں کی تعلیمات اور ان کی پیروی سے دور جا چکے ہیں اور اللہ کہتا ہے اے بندوں میری بند گئی میں آ جا ئو تمہا را رب سو یا نہیں ہے دیکھ رہا ہے تہجد پڑھنے والے کو بھی دیکھ رہا ہے ناچ گانے والوں کو بھی دیکھ رہا ہے ہو ٹلو ں کی محفلیں بھی اس کے سامنے جا ئے نماز پر سجدہ ریز ہو نے والوں کی آہوں و سسکیوں کی بھی سنتا ہے مظلوم کی آ ہیںاور آنسو بھی اس کے سامنے قرآن کی تلاوت بھی سنتا ہے اور گانے لیں بھی سنتا ہے۔

قرآن کی تلاوت کرتے بہتے ہوئے آنسو بھی دیکھتا ہے اور ناچ گانوں کو بھی دیکھ رہاہے دو ستو وہ وقت دور نہیں جب وہ اعلان کرے گا اے مجرموں اور ظالموں آج الگ ہو جائو جرم کی انتہا کا نام قیامت ہے جب زمین کپکپائے گی آ سمان تھر تھرائے گا پہا ڑ ریزا ریزا ہو جائیں گے پانی سمندروں ،دریائوں ،بحیرہ عرب وعجم، بحیرہ او قیانوس ،سب نام نہیاد گنگا و جمنا میں آگ لگ جائے گی جاندار بھی مر جائیں گے آسمان پھٹ جائے گا ستارے ٹو ٹ جائیں گے،پہا ڑ ریز ہ ریزہ ہو جا ئینگے، سمندر ابل پڑیں گے سمندروں میں آ گ لگ جا ئے گی زمین سکڑ جا ئے گی زمین اپنے اندر کی چیزیں باہر پھینک دے گئی انسان بو لے گیا اس کو کیا ہو گیا ہے کا پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح اڑنے لگیں گے اللہ کے حکم سے ساری کائنات کو مو ت دے دی جا ئے گی قیامت کے وقت فطرت کا نظام ایساہی ہو گا۔

سورج چاند ستارے رات دن اسی طرح کام کر رہے ہوں گے بچے اپنے بستروں سے نکلیں گے مائیں چو لہا گرم کر رہی ہوں گی لو گ کارو بار زندگی میں مصروف کار ہو ں گے کا شتکار زمینوں میں حل چلا رہے ہو ں گے گندم کپاس کا جو بھی موسم ہو گا اس کا بیج کا شت کیا جا رہا ہو گاغرض ایک دم سے ایک بھیانک آ واز آ ئے گی اور آ فت مچ جا ئے گی بازار کپڑا فروش کپڑا کھولے میٹر یا گز کے ساتھ ناپ رہے ہو گے دوسرا گاہک جیب سے پیسے نکال کر اسے گن رہا ہو گا وہ پیسے گن کر دوکاندار کو دینے کے لئے ہاتھ بڑھائے گا تو ایک دم ایک دھماکہ ہو گا دوکاندار کے ہاتھ سے کھینچی گر جا ئے گی پیسے اڑ جا ئیں گے مائیں بچوں کو نا شتہ کر وا رہی ہو ں گی تو نوالہ ہا تھ سے چھوٹ جا ئے گا منہ میں جا نے کی بجائے زمین پر گرے گا بچیاں سکول جا نے کے لئے بستر سے اٹھ رہی ہوں گی بستے بکھر جا ئیں گے آ نچل اڑ جائیں گے مائیں نا آ شنا ہو جائیں گی۔

Qiyyamat
Qiyyamat

والدین اپنی اولاد کو پہچاننے سے انکار کر دیں گے ہر انسان بھاگے گا بھائی بھائی سے بہن، بہنوں سے بیٹا باپ سے خا وند بیوی سے دوست دوست کا نہ ہو گا یہاں تک کہ سنگ مر مر ،عالی شان کو ٹھیاں ،مال ،زر ،زمین ،طلائی زیورات، کروڑوں روپے کی گاڑیاںاس دن بم پروف گاڑیاں بھی اور مال زر ،زن زمین ،دہن دولت بھی کام نہ آسکے گئی سب کچھ چھوڑ کر بھاگ نکلیں گے چونکہ مکانوں کی چھتیں اوپر آرہی ہوں گی ،زمین پھٹ جائے گئی شیر دھاڑنا بھول جائیں گے ہا تھی چنگاڑنا بھول جائیں گے ،مائیں اپنے بچوں دودھ دینا چھوڑ دئینگی، بھیڑیے غر غرانا بھول جائیں گے سانپ پھنکارنا بھول جائیں گے پو شیدہ مخلوق سامنے آ جائے گئی جنات آ جوج ،ماجوج جو سمندر کے پانی ایک گھونٹ میں پی جائینگے۔

وہ مخلوق سامنے آ جائیں گے جو ابھی نظر نہیں آتے موت کا بے رحم پنجہ بے رحم وار کوئی ادھر گرے گا کوئی ادھر گرے گا گھر ٹو ٹے آگ لگی پہاڑ ریزا ریزا ایک حکم کے ساتھ ساری انسانیت ختم ہو جا ئے گی رونے والا کو ئی نہ ہو گا دفن کرنے والا کوئی نہ ہو گا زمین کی دڑاڑوں میں غائب ہوتے چلے جائیں گے پہلا آسمان موت کے دھماکے سے اڑ جا ئے گاجب سا ری کا ئنات ختم ہو جا ئے گی پھر اللہ پو چھے گا کون باقی ہے تو کپکپاتی ٹانگو لڑ کھڑاتی زبان کے ساتھ ملک الموت کہے گئی اوپر اور نیچے یہ تیرا غلام باقی تو اللہ کہے گا الموت مر جا مر جا تو بھی موت کا مزہ چکھ لے ایک چیخ کے سا تھ ملک الموت مر جا ئے گا یہ ا س دنیا کا انجام ہے پھر اللہ تعالیٰ ساری کائنات کو موت دے کر کہے گا۔

کوئی ہے میرے مقابل تو آ ئو کوئی شریک لا ئو پھر دوسری دفعہ پھر تیسری دفعہ پھر زمین اور آ سمان کو جھٹکا دے کر کہے گا میں ہو ں باد شاہ پھر کہے گا بادشاہ کہاں ہیں ظالم کہاں ہیں ایڑھی مار کر چلنے والے مال دولت والے کہاں چلے گئے آ ج کس کی باد شاہی ہے اے میرے بندوں بندیاں تم کچھ نہ تھے میں نے تمیں بنایا اور تمیں ختم کر دیا میں تمیں دوبارہ زندہ کروں گا اب ایک کو جنت میں جانا ہے اور ایک کو آ گ کے شعلوں میں جلنا ہے نہ آگ میں جا نے والے مر سکتے ہیں نہ جنت میں جا نے والے اس وقت کا انتظار کرو پھر وہ وقت آ جا ئے گا پھر کیا ہو گا ایک آ واز آ ئے گی پھر سارے زمین سے نکل آ ئیں گے پھر کیا ہو گا سب کو میدان محشر کی طرف کھینچا جا ئے گا تین طرح کے لو گ ہو ں گے ایک وہ ہو ں گے جو سواریوں پر چل کر جا رہے ہوں گے ایک وہ ہوں گے جو پیدل چل کر جا رہے ہوں گے۔

Qiayamat
Qiayamat

جو سر کے بل چل کر جا رہے ہوں گے ملک شام ہے روز محشر کا یہاں شام کوئی 2000 کلو میٹر کا فاصلہ ہے کہ پائوں کے بل چل کے جائو تو چھالے پڑ جائیں گے جو سر کے بل چل کے جائیں تو کیا ہوگا صحابہ نے عرض کیا کے یا رسول اللہ کہ وہ سر کے بل کیسے چل کے جائیں گے تو آپنے فرمایا جس اللہ نے ان کو پائوں پر چلایا وہی ان کو سر پر چلائے گا قبریں پھٹ جائیں گی کچھ لوگ قبروں سے نکلیں گے ان کے چہرے کالی رات کی طرح تاریک ہوں گے اور کچھ لوگ قبروں سے نکلیں گے ان کے چہرے ترو تازہ حسین چمکتے ہو ئے ہنستے ہوئے یہ قبر سے نکلنے کا منظر ہے آ گے چلو تو اللہ تعالی ٰ کسی کے دائیں ہاتھ میں کتاب دے گا جس کا پیپر سیدھے ہاتھ میں آئے گا یہ کامیابی کی علامت تو آئو میرا پیپر پڑھو تو کسی کے الٹے ہا تھ میں آئے گا وہ کہے گا ہائے میں مر گیا۔

میرے ہاتھ میں یہ پیپر کیوں آ گیا موت آ جا مجھے ختم کر دے موت مر گئی موت آ نہیں سکتی جس کے سیدھے ہا تھ میں ہے وہ نعرے لگا رہا ہے لوگوں لو گوں آ جائو دیکھو میں پاس ہو گیا مجھے ڈگری مل گئی جنت کی نوید مل گئی کامیابی مل گئی لوگ اسے کہیں گے تو کیسے کامیاب ہو گیا تو وہ کہے گا مجھے یقین تھا میرا اللہ مجھ سے حساب لے گا میں اپنے پیپر کی تیاری کرتا رہا اوپر سے اللہ تعالی ٰ فرما ئیں گے میرے بندے کو پاک زندگی مبارک ہو خو بصورت زندگی مبارک ہو میرے عزیزوں وہ بھی کوئی زندگی ہے جہاں لوگ مرجاتے ہوں وہ بھی کوئی جوانی ہے جسے بڑھاپا کھا جا تا ہو اور وہ بھی کوئی خو شیاں ہے جو غموں کی نذر ہو جا ئیں اور وہ بھی کوئی گھر ہیں جنہیں لو گ چھوڑ کر مٹی کی چادر اوڑ کر زیر زمین منوں مٹی تلے جا کے سو جا ئیں یہ سب کچھ ایسے ہی نظر کا فریب ہے سمجھ دار عقل مند بچہ بچی مرد عورت وہ ہے جو اپنے اللہ کو راضی کر نے و آ خرت کے لئے تیاری کرے اللہ ہم سب کو معاف فر مائے آ مین۔

Dr Imtiaz
Dr Imtiaz

تحریر: ڈاکٹر امتیاز علی اعوان

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
United Nations
Previous Post اقوام متحدہ کا دوہرا معیار
Next Post چوہدری سجاد ڈوگہ نے ترجمان ظہور پیلس حمید اللہ بھٹی کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ دیا۔تصویری جھلکیاں

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.