yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

فخر پاکستان

F A Farooqi April 5, 2016 1 min read
Rafay Baloach
Share this:
Science and Technology
Science and Technology

تحریر : ملک محمد سلمان
قرآن میں اللہ نے انسان کو تحقیقی رویے اپنانے پر زور دیا ہے۔ کبھی فرمایا کہ ” تم سوچتے کیوں نہیں” کبھی حکم ہوا کہ ” تم عقل سے کام کیوں نہیں لیتے” کبھی زمین و آسمان کی اشیاء پر غور کرنے کے لیے کہا جاتا ہے تو کبھی انسانوں اور حیوانوں کی ساخت پر غور و فکر کی دعوت دی جاتی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ہمارا رویہ بالکل وہ ہے جو قرآن کا غیر مطلوب ترین رویہ ہے۔ ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ہے کچھ خبرنہیں اور نہ ہی کچھ معلوم اور دریافت کرنے کا داعیہ نظر آتا ہے۔ جس طرف دیکھو سائنسی کرشموں کے تحیر خیز نظارے انسان کی آنکھوں کو خیرہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ صدیوں کے فاصلے سمٹ کر لمحوں کی دسترس میں آگئے ہیںاوردنیا ایک عالمی گاؤں کا منظر پیش کر رہی ہے۔ اگر ایک واقعہ دنیا کے ایک کونے میں وقوع پزیر ہوتا ہے تو دوسرے لمحے اس کی خبر دنیا کے دوسرے کونے میں پہنچ جاتی ہے۔

وطن عزیز پاکستان کو جہاں اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے وہاں دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلاکرنے والے دماغ بھی عطا کئے ہیں۔ انسان اپنی جستجواور ذہانت کی بدولت وہ کام کرجاتاہے جواس کی پہچان بنتاہے اور رہتی دنیاتک اس کانام زندہ رکھتاہے ،دنیاکے بڑے بڑے سائنسدانوں نے جوکارنامے انجام دیئے اورنام بنائے آج ہم انہیں ان کے کارناموں کی بدولت یادرکھتے ہیں اوران کے دیئے ہوئے علم وایجادات اورلاتعدادآسائشوں سے استفادہ کررہے ہیں جن میں کمپیوٹرجیسی جدیدسہولت بھی شامل ہے، کمپیوٹرٹیکنالوجی کے بے شمار فوائد اور بڑھتے ہوئے استعمال نے آنے والی نسلوں کواپنی طرف مائل کیااوربے شمارلوگوں نے کمپیوٹرکی دنیامیں قدم جمائے اورنام روشن کیے۔

Rafay Baloach
Rafay Baloach

کراچی کے جنرل سرجن ڈاکٹر قمر الدین بلوچ کے گھر5 فروری 1993 کو پیدا ہونے والے ایسے ہی ایک عزم اور باہمت نوجوان رافع بلوچ نے وہ کارہائے نمایاں سرانجام دیئے جس سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ زمانہ طالب علمی جس میں نوجوان کھیل کود میں مشغول ہوتے ہیں،اس عمر میں رافع بلوچ نے کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر ناصرف توجہ دی بلکہ انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہم عصر طلبہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے کم عمرایتھیکل ہیکربننے کااعزازحاصل کرکے پوری دنیامیں نہ صرف اپنا اوروالدین کا بلکہ ملک و قوم کا نام بھی خوب روشن کیا۔ پاکستان کے باہمت بیٹے کی صلاحیتوںنے اسے اس مقام پرپہنچایاجہاں پوری دنیااس کی خوبیوں سے واقف ہوئی،رافع بلوچ نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے کمپیوٹرپرعبورحاصل کرلیاتھااوریہ عبوراس کی کامیابی کاباعث بنا۔رافع بلوچ ٹیلنٹ کی علامت کے طور پر ابھرا، انیس برس کی عمر میں2012 میں مشہور ویب سائٹ Paypalکے نیٹ ورک سرور کی انتہائی اہم خامی رضاکارانہ حل کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک تہلکہ مچا دیا، اس سے نہ صرف دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا بلکہ کمپنی سے دس ہزارڈالرکا بیش قیمت انعام بھی حاصل کیا۔

ابھی حال ہی میں رافع بلوچ نے ایتھیکل ہیکنگ اینڈسیکیورٹی کے حوالے سے31مارچ 2016کو سنگا پور میں دنیا کی سب سے بڑی کانفرنس”بلیک ہیٹ کانفرنس”میں BYPASSING BROWSER SECURITY POLICIES FOR FUN AND PROFIT”پرانتہائی جاندار اورحیران کن معلومات پر مبنی لیکچر دے کر دنیا بھر کے ماہرین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔”بلیک ہیٹ” کی تازہ ترین ابتدائی درجہ بندی میں ابھی تک وہ دنیا کے ہزاروں ہیکرز میں سر فہرست ہیں۔اس سے قبل رومانیہ میں ہونے والی Defcampکانفرنس میں بھی انکا مقالہ شامل کیا گیا تھا۔دنیا کے کم عمر ترین ہیکررافع بلوچ کا شمار پاکستان کے انتہائی قابل فخر نوجوانوں میں ہوتا ہے ۔انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو مثبت مقاصد کیلئے استعمال کر کے نہ صرف خود نام کمایا بلکہ دنیا بھر میں ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔خدادداد اور تخلیقی صلاحیتوں سے مالامال رافع بلوچ کو اس سے قبل سکیورٹی انفارمیشن شائع کرنے والی کمپنی چیک مارکس(Chekmarkx)سال 2014میںدنیاکے پانچ سرِ فہرست وائٹ ہیکرز میں شامل کر چکی ہے۔رافع بلوچ کو یہ اعزاز اینڈرائیڈ اوپن سورس پلیٹ فارم برائوزر4.3کے ورژن میں ایک سیکیورٹی خامی دریافت کرنے پر ملا۔وائٹ ہیکرز کو بااخلاق ہیکرز بھی کہا جاتا ہے۔یہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی سرور یانیٹ ورک میں داخل ہوکر اس کے مالکان کو اس سرور نیٹ ورک کے سیکیورٹی ہولز کے بارے میں بتاتے ہیںیا ان سیکیورٹی ہولز کو دور کرتے ہیں۔

Ethical Hacking
Ethical Hacking

رافع بلوچ ایتھیکل ہیکنگ کے حوالے سے ایک کتاب “Ethical hacking and penetration testing guide”بھی لکھ چکے ہیں۔نوجوان پاکستانی مصنف کی اس کتاب کو دنیا بھر میں بہترین پزیرائی ملی، جارج واشنگٹن یونیورسٹی امریکہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جان ایم عارتز نے ایتھیکل ہیکنگ کے طلبہ کیلئے اس کتاب کے مطالعہ کو بنیادی خزانہ قرار دیا ۔گزشتہ سات برسوں میں رضاکارانہ طور پرنمایاں کارنامے سرانجام دینے پرایتھیکل ہیکررافع بلوچ کو مائیکروسافٹ اور ایپل سمیت بیسوں ویب سائٹ کی “Hall of Fame Google”میں شامل کیا گیا ہے جو کہ وطن عزیز کی مثبت پہچان ثابت ہورہی ہے ۔

دنیا بھر کی آن لائن سیکیورٹی کمپنیز کی طرف سے لاکھوں روپے کی آفرز کے باوجود پاکستان کیلئے اپنی خدمات دینے کے خواہاں اورحب الوطنی کے جذبے سے سرشاررافع بلوچ بیرونی کمپنیز کی آفرز کو ٹھکرا کرپاکستان ٹیلی کمیونیشن کے ساتھ وابستہ ہیں اور پی ٹی سی ایل کو سائبر خطرات سے بچانے کیلئے نیٹ ورک انفارمیشن سکیورٹی کے ایگزیکٹو نائب صدر مہزاد ساحر کے ساتھ مینجرنیٹ ورک انفارمیشن سکیورٹی کے طور پرانتہائی مستعدی اور احسن انداز سے اپنے فرائض ادا کر نے میں مصروف عمل ہیںاور محب وطن پاکستانی ہونے کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں۔میڈیا اور حکومتی ارباب اختیار کا یہ فرض بنتا ہے ہ وہ پاکستان کے اس ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے مذیداعزازت حاصل کرنے کیلئے بھرپور ساتھ دیں تا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا یہ مثبت چہرہ وطن عزیز کی عزت و تکریم اور فخر کا باعث بنے۔

Malik Salman
Malik Salman

تحریر : ملک محمد سلمان
0300/0333 8080566

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Panama Leaks
Previous Post اِس دنیا میں سب چور چور
Next Post بنگلہ دیش میں را کا ایجنڈا اور محبان پاکستان کا قتل
ISI and Raw

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.