yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لندن اسکول آف اکنامکس میں بانی پاکستان کی یادگار اشیاء کی نمائش

MH Kazmi November 5, 2017 1 min read
Quaid - Azam's, portraits, during, Tehreek e Pakistan, struggle, revealed, in, London
Share this:

لندن کے اسکول آف اکنامکس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یادگار اشیاء اور جنوبی ایشیا کی نایاب دستاویزات نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

Quaid - Azam's, portraits, during, Tehreek e Pakistan, struggle, revealed, in, London قیامِ پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ’سٹیزن شپ اینڈ لاء: پاکستان ایٹ 70‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد ساؤتھ ایشین سینٹر نے کورٹ آلڈ انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اور سپریم کورٹ آف لندن کے تعاون سے کیا۔نمائش میں رکھے گئے نوادرات اور دیگر اشیاء کی نگرانی مشترکہ طور پر لندن اسکول آف اکنامکس کے ڈاکٹر نلنجن سرکار اور کورٹ آلڈ کے ڈاکٹر شارلوٹ ڈی ملے نے کیں

Quaid - Azam's, portraits, during, Tehreek e Pakistan, struggle, revealed, in, London

اس نمائش کے ذریعے پاکستان میں شہریت کے سیاسی خیالات پر روشنی ڈالی گئی اور 70 سالوں کے دوران آمریت کے باوجود پاکستان کے جمہوری نظام اور گورننس کو جاری رکھنے کے جذبے کو سراہا گیا۔

نمائش میں پاکستانی شہریوں کے سیاسی شعور کو اجاگر کرنے والی اشیاء کے علاوہ آئین پاکستان کو بھی نمایاں طریقے سے پیش کیا گیا۔

نمائش میں آئین پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور 70 سالہ تاریخ میں پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات سے متعلق دستاویزات بھی رکھی گئی تھیں۔

Quaid - Azam's, portraits, during, Tehreek e Pakistan, struggle, revealed, in, London

اس نمائش میں پاکستان کے حوالے سے کچھ ایسی نادر و نایاب دستاویزات اور اشیاء بھی رکھی گئیں جو آج سے پہلے کبھی سامنے نہیں لائی گئیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ ایشین سینٹر ڈاکٹر نلنجن سرکار نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے اپنے قیام کے بعد سے آمریت کے مختلف ادوار کے باوجود جمہوریت کا ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے یہ پیغام جاتا ہے کہ آخر کار کامیابی جمہوریت کے تسلسل میں ہی ہوتی ہے اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستان دنیا میں ایک مستحکم جمہوری ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور خطے میں ابھرتی ہوئی طاقت بننے کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمائش میں قائداعظم محمد علی جناح کی نادر تصاویر اور ’لنکنز اِن‘ میں محفوظ رکھی گئی نایاب دستاویزات بشمول قائد اعظم محمد علی جناح کے ہاتھ سے لکھا ہوا وہ خط بھی رکھا گیا جس میں انہوں نے اپنا نام محمد علی جناح بائی سے تبدیل کرکے ایم اے جناح لکھنے کی درخواست کی تھی، جب وہ لندن میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہے تھے

اس کے علاوہ نمائش میں ڈان اخبار کے 15 اگست 1947 کے دو شمارے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے میوزیم اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے آرکائیو میں رکھی گئی قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر، حکومت پاکستان کی جانب سے 1956 اور 1973 کے آئین کے حوالے سے جاری کردہ ڈاک ٹکٹس بھی رکھی گئیں۔

نمائش میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ذاتی مجموعے سے لی گئیں خصوصی اشیاء بشمول ایک نغمہ ’جسٹس فار پیس‘ بھی رکھا گیا جو انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر خود لکھا تھا۔ اس کے علاوہ جسٹس تصدق جیلانی کا کوٹ اور دیگر اشیاء بھی نمائش میں رکھی گئی تھیں

Quaid - Azam's, portraits, during, Tehreek e Pakistan, struggle, revealed, in, London

لندن اسکول آف اکنامکس اسٹوڈنٹس یونین پاکستان ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے صدر عمر بھٹی نے کہا کہ پاکستانیوں کے علاوہ بین الاقوامی طالبعلموں نے بھی نمائش کو بہت پسند کیا، جس کے ذریعے پاکستان کے حوالے سے بہت سی نئی چیزیں جاننے کو ملیں۔ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں تحریری آئین رکھ کر پاکستانی عوام کی اپنی سیاسی منزل کی ذمہ داری اپنے ہاتھوں میں لینے کے غیر مغلوب جذبے کو سراہا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نمائش میں رکھی گئی نادر اشیاء اور دستاویزات اس سے پہلے نہ تو برطانیہ میں اور نہ ہی پاکستان میں منظر عام پر لائی گئی ہیں

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Fawad Alam, called, to, PCB, on, Media, pressure
Previous Post فواد عالم میڈیا کے دبائو پر قومی کرکٹ اکیڈمی طلب
Next Post افغانسان میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام سروس بند
Whatssapp, and, Instagram, shut down, in, Afghanistan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.