yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

زہریلی یلغار

Web Editor February 26, 2018February 26, 2018 1 min read
POISONOUS, ATTACK, OF, VULGARITY, BY, INDIAN, MOVIES, AND, DRAMAS
Share this:

POISONOUS, ATTACK, OF, VULGARITY, BY, INDIAN, MOVIES, AND, DRAMAS

بلاشبہ ٹیلی وژن اور فلم دو ایسے میڈیا ہیں جن کا اثر اور مار بہت دور تک اور ہر گلی کوچے سے لے کر عالیشان محلات تک ہے۔ یہ ایسے ذرائع ابلاغ ہیں جنہیں بہت مؤثر طریقے سے پروپیگنڈا اور اذہان سازی کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مغربی اور امریکی میڈیا اس فن میں بہت ماہر ہیں۔ سرد جنگ کے زمانے میں ہالی ووڈ کی اکثر و بیشتر فلموں اور ٹی وی پروگراموں میں روسیوں کو ولن دکھانا ایک معمول تھا۔ روس کے افغانستان پر حملے اور اس کے بعد طویل عرصے تک ہونے والی جنگ کے زمانے میں ہالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلمیں اس موضوع پر بنائی گئیں اور پروپیگنڈے کے ساتھ ساتھ مال بھی کمایا گیا۔

 مغربی میڈیا نے اپنے ان دو طاقتور آرگنز کی مدد سے ساری دنیا میں اپنا ایک محیرالعقول سا امیج بنایا ہے اور بنا رہا ہے؛ اپنی مغربی تہذیب کی ثقافتی یلغار سے ساری دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔ خیر! وہ جو کریں سو کریں، لیکن یہی کام ہمارا پڑوسی ملک کمال مہارت سے ہمارے دین و مذہب، مسلمان شخصیات، اور ہمارے ملک کے بارے میں کر رہا ہے اور ہمارے ذمہ داران نے نہ جانے کیوں آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

انڈین میڈیا کے تمام آرگنز بہت خوبصورتی سے مسلسل اور مستقلاً ایسے ڈرامے، فلمیں اور دیگر پروگرام پیش کررہے ہیں جن میں کسی نہ کسی پہلو سے مسلمان شخصیات، مسلم روایات و تہذیب، اورمسلم تاریخ کی توہین ہوتی ہو اور اپنے رنگ برنگ پروگراموں کی آڑ میں یہ میٹھا زہر وہ کمال مہارت سے ہمارے بچوں اور ہماری نئی نسل کے دل و دماغ میں اتار رہے ہیں۔مسلمان ہیروز کو غلط انداز میں پیش کرنا انڈین میڈیا کا وطیرہ بن گیا ہے۔ وہ ٹیپو سلطان ہوں یا ظہیرالدین بابر، محمدعلی جناحؒ ہوں یا علاؤالدین خلجی، محمد بن قاسم ہوں یا شہاب الدین غوری؛ اور ایسے ہی کئی دیگر مسلمان ہیروز کی اس متعصب اور حاسد انڈین میڈیا نے مٹی خوب پلید کی ہے اور اپنے ڈراموں اور فلموں میں ان کی خوب غلط تصویر کشی کی ہے اور کر رہا ہے۔

ہم کہ جنہیں بڑھ چڑھ کر ان کا دفاع کرنا چاہیے اور ان کے میڈیا کا توڑ اپنے میڈیا سے کرنا چاہیے ’’ٹُک ٹُک دیدم، دم نہ کشیدم‘‘ کی عملی تصویر بنے، ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ اسلام و پاکستان دشمنی میں انڈین میڈیا اپنے ذاتی چھوٹے موٹے کاروباری و دیگر اختلافات بھلا کر فوراً ایک ہوجاتا ہے جبکہ ہمارا میڈیا ان کا مواد دکھانے میں فخر محسوس کرتا ہے، ان کے پروگرام اپنے چینلوں پر بڑھ چڑھ کر چلاتا ہے! ایں چہ بوالعجی است؟ کیا راز ہے، سمجھ نہیں آتا۔ کیا صرف پیسہ؟ کیا ہم اپنا حب دین اور حب وطن کھوچکے ہیں؟ کیا ہم اپنی عظیم الشان تاریخی شخصیات اور شاندار تہذیبی ورثے سے بے نیاز ہوگئے ہیں اور ہمیں کوئی پروا ہی نہیں رہی کہ کوئی ان کے بارے میں کسی بھی طرح کی کردار کشی کے حامل پروگرام اور فلمیں بناتا رہے اور جھوٹ بلکہ سفید جھوٹ کو سچ بنا کر پیش کرتا رہے۔اگر ایسا ہے اور واقعتاً ہمارے میڈیا سے وابستہ اداکار، مصنفین، ہدایت کاران اور سربرآوردہ لوگ اور کار پردازان ایسا ہی سوچتے ہیں تو پھر آگے بات کرنا ہی فضول ہے۔ لیکن اگر ایسا نہیں اور ابھی ہمارے اس میڈیا کے شعبے کے لوگوں میں حب دین اور پاکستان سے محبت کی کوئی رمق، کوئی چنگاری باقی ہے تو پھر انہیں چاہیے کہ وہ بھی ساس بہو، گھریلو جھگڑوں پر مشتمل ڈراموں اور عشق و محبت کے افسانوں پر مشمل فلمیں ضرور بالضرور بنائیں مگر ساتھ ہی ساتھ کچھ تاریخی ڈرامے، کچھ اپنی شخصیات و روایات کی خوبیوں اور کارناموں کو اجاگر کرتی فلمیں اور ایسے ہی دیگر پروگرام تخلیق کریں جن سے اس مکارانہ انڈین پروپیگنڈے کا مناسب توڑ ہو اور ہماری نئی نسل اپنے ہیروز کے بارے میں زیادہ بہتر طریقے سے آگاہ ہوسکے۔سونیا گاندھی نے کچھ سال پہلے بڑے طنطنے سے فرمایا تھا کہ ہم اپنے ڈراموں اور اپنی ثقافتی یلغار سے پاکستان کو تسخیر کرلیں گے۔ وہ اپنی اس حکمت عملی پر بڑی مستقل مزاجی سے کام کررہے ہیں اور اپنے بیشتر پروگراموں اور فلموں میں بظاہر بڑی دردمندی اور سادگی سے تقسیم ہند اور سرحدی لکیر کی مذمت کرتے نظر آتے ہیں۔

لیکن میرا سوال یہ ہے کہ اس سارے زہریلے پروپیگنڈے کا جواب دینے کےلیے ہم خود کیا کررہے ہیں؟ کیا اپنی تہذیب، اپنے تمدن اور اپنی اہم تاریخی شخصیات کے تشخص کی حفاظت کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوتی؟ ضروری ہے کہ ہم اپنے ذرائع ابلاغ اور شوبز انڈسٹری کا قبلہ ابھی سے درست کرلیں ورنہ وقت گزر گیا تو شاید ہمارے پاس کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔ تحریر:خرم علی رائو بشکریہ ایکسپریس

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
PTI, CENTRAL, EXECUTIVE, COMMITTEE, MEETING, IMPORTANT, DECISIONS, MADE, STRATEGY, ABOUT, ABID BOXER, FAISAL SUBHAN, ANNOUNCED,
Previous Post اسلام آباد، تحریک انصاف کا اہم ترین ’’تلاش گمشدہ مہم‘‘ سمیت اہم فیصلے
Next Post ایم کیوایم؛ اصل چپلقش کی فرضی کہانی
INTERNAL, STORY, OF, MISUNDERSTANDING, OF, MQM, LEADERS, BY, A.B. RAUF

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.