yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پیٹرول کی تلاش میں

Yes 1 Webmaster January 20, 2015 1 min read
Petrol Crisis
Share this:
Petrol Crisis
Petrol Crisis

تحریر : روہیل اکبر
کیسے حکمران ہیں جو پیٹرول اور گیس پر قابو نہیں پاسکے صرف چند دنوں میں پیٹرول کا بحران اتنا شدت اختیار کرگیا ہے کہ اب یہی مسئلہ دہشت گردی جیسے مسئلے سے بھی بڑا بنتا جارہا ہے بجلی اور گیس کا بحران تو پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کو تحفہ میں دیا تھا اور انہی دونوں بحرانوں پر سیاست کرکے عوام کو بیوقوف بنا کر حکومت بنانے والے شیروں نے بجلی اور گیس کے بحران میں پیٹرول کا بھی بحران شامل کردیا ہے اس کو کہتے ہیں سیاست کہ عوام کو ایسی مصیبتوں میں الجھائے رکھوکہ انہیں حکومت کے کسی کارنامے کی خبر ہی نہ ہو حکومتی کارناموں میں سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت ابھی تک وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں کسی کو دینے میں ناکام رہی ہے یا ان شیروں کے پاس کوئی ایسا سمجھ دار اور قابل شیر نہیں ہے جو یہ ذمہ داریاں سنبھال سکے۔

اسی حکومتی خامی کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف پورا کررہے ہیں کبھی وہ افغانستان معاملات نمٹانے جاتے ہیں تو کبھی پاکستان کی نمائندگی کرنے لندن چلے جاتے ہیں ملک میں کوئی بھی مسئلہ سر اٹھائے تو فوجی بھی سر اٹھائے آجاتے ہیں ہمارے باقی کے جتنے سرکاری ادارے ہیں وہ صرف کرپشن کا گڑھ بنے ہوئے ہیں اگر سیاستدانوں نے عوام کو بیوقوف بنا کر صرف لوٹ مار کرکے اپنے اثاثوں میں ہی اضافہ کرنا ہے تو پھر پاکستان میں کرپشن اور چور بازاری کی کھل کر اجازت دیدی جائے تاکہ سب ایک بار کھل کر لوٹ مار کرلیں ویسے بھی تو اندر کھاتے ہر وہ کام ہو رہا ہے جو ہمارے قانون کی کتابوں میں میں بڑی سختی سے منع ہیں۔

یہاں پر شراب اور جوئے کی اڈے عام ہیں دنیا کا کوئی نشہ ایسا نہیں ہے جو پاکستان میں دستیاب نہ ہو اب توہمارے گلی محلے اور تعلیمی ادارے بھی اس لعنت سے محفوظ نہیں رہے ضروریات زندگی کی خالص اشیاء بازار میں نایاب ہوچکی ہیں اور تو اور بچوں کو پلانے کے لیے دودھ لینے جائیں تو وہ بھی کیمیکل ملا نکلتا ہے پاکستان میں ہر غیر قانونی کام عام ہو رہا ہے سیاستدانوں سے لیکر عام دوکاندار تک پیسہ کمانے کی ہوس میں بہت آگے جاچکا ہے جنہوں نے نہ صرف ہمیں تباہ کر دیا ہے بلکہ ہمارے آنے والی نسلیں بھی ان جعل سازوں کے ہاتھوں کھلونا بن کر اپنا نقصان کرتی رہیں گی جبکہ رشوت جیساگھٹیا اور برا کام جو کبھی چھپ چھپا کر ہوتا تھا اب رشوت کا نام تبدیل کرکے کمیشن رکھ دیا گیا ہے جو ہر کام سے پہلے سرعام طلب کیا جاتا ہے۔

ہمارے ہر ادارے میں قابلیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ پیسے اورسفارش کے زور پر تعیناتیاں ہورہی ہے ہر غلط اور ناجائز کام سرعام ہورہا ہے جسکی بظاہر ممانعت ہے اور ہر جائز کام کے لیے خوار ی لازمی بن جاتی ہے اس لیے کرپشن ،چور بازاری ،ملاوٹ ،لوٹ گھسوٹ ،کمیشن اور پسنددیدہ سیٹوں پرپیسے کے زریعے تعیناتیوں پر قانون سازی کرکے سب چوروں کو تحفظ فراہم کردیا جائے تو پیپلز پارٹی کے دیرینہ نعرے روٹی،کپڑا اور مکان سمیت موجودہ حکومت کی غریب مکاؤپالیسیاں دونوں پر عمل ہوسکے گا کیونکہ جسکے پاس اختیار اور طاقت ہوگی وہ اپنا حق اور حصہ چھین لے گااور رہی بات کمزور اور غریب کی وہ خود ہی ختم ہوجائیں گے سسک سسک اور ٹرپ ٹرپ کر تو بے چارے غریب ،مفلس اور بے یارو مدد گار افراد اب بھی موت کے منہ میں جارہے ہیں اور رہی سہی کسر موجودہ حکومت نے پیٹرول کا بحران حل نہ کرکے پیدا کرلی ہے صبح سے شام تک اور پھر ساری ساری رات لوگ پیٹرول پمپوں کے باہر ذلیل وخوار ہورہے ہیں جنہوں نے موٹر سائیکل رکشے چلا کر اپنے خاندان کا پیٹ پالنا ہوتا ہے وہ پریشانی کے عالم حکومت کو کوس رہے ہیں اسی حکومت کے سابقہ دور میں بھی چینی اور آٹے کا بحران پیدا ہوا تھا جسکے بعد عوام روٹی کھانے سے تنگ آگئی تھی اب پیٹرول کی بندش سے لوگوں کا روزگار ختم ہوچکا ہے اور حکومت کے وزیر اس بحران کو ختم کرنے کی بجائے اپنی اپنی رام کہانی سنا کر عوام کو مزید پریشانی کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیر اعظم فوری اس طرف توجہ دیتے صرف سیکریٹری پیٹرولیم کو ہی معطل نہ کرتے بلکہ وزیر پیٹرولیم کو بھی فارغ کرتے مگر یہاں پر بھی ناانصافی کی گئی اپنے وزیر کو بچا لیا گیا جو اس ساری صورتحال کا ذمہ دار بنتا ہے حکومت کی ناقص کارکردگی صرف یہاں ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ پیٹرول کے بحران کے ساتھ ہی عوام کے ساتھ ایک اور ظلم بھی شروع ہوگیا پیٹرول غیر قانونی طور پر اب سڑکوں اور گلیوں میں فروخت ہونا شروع گیا ہے جو ابھی فلحال ڈھائی سو روپے سے تین سو روپے کا ایک لیٹر دستیاب ہے اگر چند دن مزید یہی صورتحال رہی تو روزگار کے ہاتھوں مجبورلوگ پیٹرول کی تلاش میں اپنا کام دھندہ بھی گنوا بیٹھے گے یا پھر اپنے روزگار کو بچانے کے لیے سڑک کنارے اور گلی محلوں میں سرعام پیٹرول فروخت کرنے والوں سے پانچ سو روپے لیٹر بھی خرید کر حکومت کو بدعائیں دینگے۔

Rohail Akbar
Rohail Akbar

تحریر: روہیل اکبر
03004821200

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Senate
Previous Post سندھ میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں پر انتخابات ہوں گے
Next Post ملکی حالات کس طرف گامزن؟
Matters

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.