yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آپریشن غضب للحق ; پاک افواج کےکامیاب فضائی حملےجاری، افغان ڈرون حملے ناکام،طالبان راہنما نور ولی محسود کی انکشافات سے بھرپور کتاب منظر عام پر جس میں سابق پاکستانی وزیر اعظم اور ممتاز سیاستدان بے نظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری قبول کی گئی
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
    بین الاقوامی خبریں
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • ابرار احمد میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، کاویہ مارن نے ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کو خریدا،اس کے بعد آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز کی مالکہ کو شدید تنقید کا سامنا ، ان کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ;پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے پرعزم
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • ابرار احمد میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، کاویہ مارن نے ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کو خریدا،اس کے بعد آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز کی مالکہ کو شدید تنقید کا سامنا ، ان کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

پیٹرول کا بحران سنگین کیوں ہوا کوئی تو ذمہ دار ہو گا

Yes 2 Webmaster January 19, 2015 1 min read
Petrol Crisis
Petrol Crisis
Petrol Crisis

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
اِن دِنوں سارا پاکستان ہی بجلی اور گیس کے بحرانوں کے بعد اَب پیٹرول بحران سے بھی دوچار ہو چکاہے اور حکومتی نااہلی کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیٹرول بحران میں خطرناک حدتک شدت آتی جارہی ہے، آج یہ نوبت کیوں اور کیسے آئی ہے…؟؟یقینایہ ایک الگ تشویشناک نقطہ ہے جبکہ آج یہ سوال ہر خاص و عام کی زبان پہ ہے کہ مُلک میں پیٹرول کا بحران سنگین کیوں ہواہے…؟؟ حالانکہ عوام کے پوچھے گئے اِس سوال کا جواب دیئے بغیر اور اِس معاملے کے درپردہ حقائق کو جانے بغیر ہی وزیراعظم نوزاشریف نے اپنے وزرا ءمیں سب سے بڑے چاپلوس یعنی کہ وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل (معاف کیجئے گا…!!اِس وزارت کو خاقانِ اعظم کے ظالمانہ طرز سے چلانے والے)مسٹرشاہدخاقان عباسی کی نااہلی پر پرد ہ ڈالنے کے خاطر تُرنت اپنا ساراغصہ سیکرٹری پیٹرولیم سمیت 4اعلیٰ افسر معطل کرکے اُتاردیااور اپنے چاپلوس پسند وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کو بچالیاہے ، وزیراعظم صاحب …!!یہ تو آپ اِنصاف نہ ہوا…؟؟وزیراعظم صاحب..! آپ کااِنصاف تو تب ہوگاجب آپ پیٹرول بحران کے اصل ذمہ دار وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے بھی استعفیٰ لیں اور اِن پہ نااہلی کی پکی مہر لگائیں تو عوام کو سُکھ ملے گا یوں وزیرکو بچاکر بچارے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت 4اعلیٰ افسر کو معطل کرنے سے عوام کو پیٹرول بحران سے نجات نہیں ملے گی۔

اِس حقیقت سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے کہ پیٹرول کا بحران وزارت اور محکمے کی صریحاََ انتہائی ناقص کارکردگی اور خواب خرگوش میں پڑی رہنے والی حکمتِ عملی کے باعث ہواہے،اگروزارتِ قابل اور دوراندیش ہوتی تو یقینا محکمے بھی اپنی آنکھیں کھلی رکھتے …چونکہ آج یہ واضح ہوچکا ہے کہ جب وزارت ہی نااہل ہے تو پھر بھلا محکمے ہی کیا کرتے ….؟؟ایساتو ہوناہی تھا..آج جیساہوگیاہے۔ آج جس پیٹرول کرائسسزسے مُلک دوچار ہواہے اِس میں یقینا وزیرخزانہ اسحاق ڈار (اسحاق ڈالر) بھی اُتنے ہی ذمہ دار ہیں جتنے کے وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی ہیں،ایک طرف وزیراعظم کے سمدھی وزیرخزانہ ہیں تو دوسری طرف وزیراعظم کے سب سے بڑے چاپلوس وفاقی وزیرشاہد خاقان عباسی ہیںجب ایسے لوگ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کا حصہ رہیں گے تو قوم خاطر جمع رکھے کہ مُلک میں پیٹرول کا بحران وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزیدسنگین تر ہوتاجائے گا،اور عنقریب سارا مُلک ہی اِس بحران کا شکار ہوجائے گا،اگرآج وزیراعظم نوازشریف مُلک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں اور یہ واقعی مُلک کو انرجی بحرانوں اور موجودہ پیٹرول بحران کو بڑھنے سے بچاناچاہتے ہیں تو وزیراعظم نوازشریف…!!کو اسحاق ڈالر جیسے وزراءکی رشتے داریوں اور چاپلوس و خوشامدپسند شاہدخاقان عباسی جیسے وزراءسے وزارتیں اور عہدے واپس لینے ہوں گے جب تک وزیراعظم نوازشریف ایسانہیں کریں گے…نہ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت میں استحکام آسکے گا…اور نہ ہی مُلک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوپائے گا…؟؟

آج مُلک میں آئے پیٹرول بحران پر وزیراعظم نوازشریف وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل مسٹرشاہدخاقان عباسی کی اہلیت اور قابلیت کا اندازہ اِن کی اِ س بات سے لگاسکتے ہیں کہ یہ اپنی وزارت کے اعتبار سے کتنے اہل ہیں ،وزیراعظم نوازشریف…!! دیکھیں کہ جب مُلک میں پیٹرول بحران بڑھا تو وزیرپیٹرول و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بڑی معصومیت سے یہ کہاکہ” پیٹرول کی مانگ میں اچانک بے تحاشااضافہ ہواہے جس کی مُلکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے ،یوں مُلک میں پیٹرول بحران کا جنم لینا لازمی امر ٹھیرا…“ آج قوم یہ بات اچھی طرح سمجھتی ہے کہ اِس طرح یہ کہہ کر شاہدخاقان عباسی اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکیں گے کہ وہ یہ کہہ دیں کہ اچانک طلب بڑھ گئی جس کی وجہ سے پیٹرول بحران نے سراُٹھالیاہے، تومسٹر…. اِس سے کام نہیں چلے گا آج قوم ایسے نااہل اور سوئے ہوئے وزیرکو ایک لمحہ بھی وزراتِ پیٹرول و قدرتی وسائل کی حیثیت سے دیکھنا بھی نہیں چاہتی ہے جس نے سی این جی کے بعد پیٹرول کے حصول کے لئے بھی کئی کئی کلومیٹرز لمبی قطاریں لگوادیں ہیں اور قوم ایک ہفتے سے اپنا سب کچھ چھوڑچھاڑ کر اِس برف جیسی سردی میں پیٹرول کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ جبکہ یہی وزیرموصوف قوم پراپنی اِس ستم پردوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا سینہ پھولاکر بڑے فخریہ انداز سے یہ کہتے ہیںکہ”پیٹرول بحران میں میری نااہلی یا کرپشن کوئی بھی ثابت کردے تو اِسی روزگھرچلاجاو¿ں گا“شاہد خاقان عباسی کے کیا کہنے جی …!یہ اپنی نااہلی پر بھی انتہائی نااہلی سے پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈھٹائی سے مزیدکہتے ہیں کہ”پیٹرول کے بحران کی وہ ایک وضاحت کررہے ہیں پھر بھی میری نااہلی لاپرواہی غفلت کوئی اپنایا پرایا ثابت کرد ے تو وہ اپناعہدہ رضاکارانہ طور پر چھوڑ دیں گے“۔

اِس پر راقم الحرف یہ عرض کرناچاہے گا کہ واہ …واہ…!! وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل مسٹرشاہدخاقان عباسی قوم کو پیٹرول بحران سے دوچارکرکے بھی معصومیت اور نادانی سے یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر اِن کی نااہلی ، لاپرواہی یا غفلت کوئی اپنایا پرایاثابت کردے تو وہ خود وزارت چھوڑدیںگے“ ارے جنابِ عالیٰ …!!کیا ابھی یہ ثابت کرنے کی کوئی ضرورت ہے کہ اِس پیٹرول بحران کے آپ ذمہ دارنہیں ہیں..؟؟ جناب شاہدخاقان عباسی صاحب…!! اَب تو کم ازکم …آپ ٹا ل مٹول …یا وزیراعظم نوازشریف سے چاپلوسی والا لب ولہجہ تونہ اپنائیں …!!بلکہ اپنی عزت بچائیں اور خود ہی اپنا عہدہ چھوڑجائیں …تو اِسی میں ہی بھلائی ہے…ورنہ پیٹرول اور دیگر بحرانوں میں جکڑی قوم کا ساراغصہ … اَب تک آپ کے بچے بچائے دامن کو تارتارکرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگائے گا…!!اور ویسے بھی ابھی مُلک میں آئے پیٹرول بحران کے خاتمے میں مزید آٹھ سے دس روز لگیں گے ، کیوں کہ 24جنوری کو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگاسوچیں جب تک توکہیں قوم واقعی ایسانہ کردے جو اَب تک نہیں کرسکی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف آپ کو کہتے ہیں کہ آ پ مُلک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں مگر یہ کیا …؟؟کہ آپ کی حکومت میں شامل آپ ہی کے کچھ نااہل رشتے دار اور خوشامدی وچاپلوس وزراءہی آپ کی حکومت کو طرح طرح کے بحرانوں میں جکڑکرناکام بنانے پہ تلے ہوئے ہیں۔

اَب وزیراعظم نوازشریف صاحب..!!آج یہ بات تو حکومت کو معلوم ہونی چاہئے تھی کہ جب عوام کی طلب بڑھے گی تو پیٹرول کا انتظام بھی کیاجاناضروری تھامگر وزراتِ پیٹرولیم اور محکموں نے کوئی توجہ نہ دی،وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل کا معصومیت سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے یہ کہہ کر کاندھ بچاناکہ عوام کی جانب سے پیٹرول کی طلب بڑھی ہے جس سے مُلک میں پیٹرول بحران پیداہوا ہے وزیراموصوف کا یہ انتہائی ناقص اور فرسودہ موقف ہے اِن کی جانب سے ایساموقف آناہی اِن کی کھلی ناہلی کا ثبوت ہے نہ صرف اِن کی بلکہ خودحکومت کی بھی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے کہ اِس نے ایسے وزیررکھے ہوئے ہیں جنہوں نے حکومت کو ناکامیوں سے دوچارکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف صاحب …!!آج وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی کی وجہ سے مُلک میں آئے پیٹرول بحران پر ہی تو وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وفاقی وزیرریلوے سعدرفیق نے بھی پیٹرول بحران کو حکومتی نااہلی قراردیاہے اور کہاہے کہ پیٹرول بحران حکومت کی صریحاََ نااہلی ہے اوربحران کی ذمہ دار حکومت ہے،اُنہوں نے کھلے دل سے یہ تسلیم کیا ہے کہ پیٹرول بحران نہیں ہوناچاہئے تھا، سڑکوں پر لوگوں کی قطاریں دیکھ کرمجھے شرمندگی ہوئی ہے،پہلے گیس کی لائنیں لگتی تھیںاور اَب حکومتی ناہلی کے باعث قوم کو پیٹرول کے حصول کے لئے بھی قطاریں لگانی پڑرہی ہیں چوہدری نثارنے کہاکہ اگرپیشگی اقدامات کئے ہوتے تویقینا موجودہ افسوسناک صورت حال سے بچاجاسکتاتھااُنہوں نے کہاکہ اِس سارے معاملے کی تحقیقات کرانے کی بھی اشدضرورت ہے“۔

اَب دیکھتے ہیں کہ حکومتی وزراءکی اپیل کے بعد وزیراعظم نوازشریف صاحب…!!اِس معاملے کی تحقیقات کرانے میں کتنے مخلص ہیں…!!اور کیا وزیراعظم نوازشریف پیٹرل بحران کے درپردہ ذمہ داران اپنے سمدھی وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سرکولر ڈیڈٹ کی ادائیگی میں ہچرمچر کرنے اور وفاقی وزیرپیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی ناعاقبت اندیشی کے باعث مُلک میں پیٹرول بحران پیداہونے پر کیا دونوں کو استعفوں کا حکم دیں گے …؟؟یا جیساہے…اور جوجہاں ہے…. اِنہیںسب ٹھیک ہے کہ بنیاد پر ہی کام کرنے دیں گے …؟؟اگرایساہی ہے….؟؟ تو پھر وزیراعظم نوازشریف صاحب….!!مُلک میں پیٹرول کا بحران سنگین ہوجانے پر معطل کئے گئے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت 4اعلیٰ افسران کو بھی فوراََ بحال کردیں تو بہت اچھاہوگا….اگر ایسانہیں کیا تو پھر عوام گو نواز…گو….کے نعرے میں شدت لے آئے گی۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post (نیا کے پی کے)
Next Post پاکستان طاقت اور قانون

Related Posts

یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ;پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے پرعزم

March 15, 2026

خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے

March 14, 2026

آپریشن غضب للحق ; پاک افواج کےکامیاب فضائی حملےجاری، افغان ڈرون حملے ناکام،طالبان راہنما نور ولی محسود کی انکشافات سے بھرپور کتاب منظر عام پر جس میں سابق پاکستانی وزیر اعظم اور ممتاز سیاستدان بے نظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری قبول کی گئی

March 14, 2026

وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

March 13, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.