yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستان کشمیریوں کے لئے ڈٹ گیا

Yes 1 Webmaster August 24, 2015 1 min read
Sartaj Aziz
Share this:
 Sartaj Aziz
Sartaj Aziz

تحریر: ممتاز حیدر
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت جامع مذاکرات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ وہ کہتا ہے مسئلہ کشمیر کو بھول جائیں اور باقی امور پر بات کریں۔ بھارت نے اوفا سمجھوتہ لکھتے وقت کشمیرکا لفظ نہ لکھنے کے لئے کہا تھا، بھارت دہشتگردی پر بات کر سکتا ہے تو دوسرے ایشوز پرکیوں نہیں، اوفا سمجھوتے میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک مل کرکشمیر کے مسئلے کاحل نکالیںگے، لائن آف کنٹرول پرکشیدگی انسانی مسئلہ ہے، اسے عالمی فورم پراٹھائیں گے، اقوام متحدہ کولائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے آگاہ کریں گے۔مسئلہ کشمیراس وقت بہت زیادہ اہمیت اختیا رکر گیا ہے۔

کشمیر کے مظلوم مسلمان پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور گلی محلوں میں پاکستانی پرچم لہرا کر وطن عزیز پاکستان سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے یہ حالات نہیں تھے۔انڈیا کشمیری مسلمانوں کا یہ جذبہ دیکھ کر شدید بوکھلاہٹ اور پریشانی کا شکار ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کے دوران پاکستانی ہائی کمشن کی جانب سے حریت قائدین کو ملاقات کی دعوت دینے پر سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق، محمدیاسین ملک، سیدہ آسیہ اندرابی و دیگرکے گھروں پرچھاپے مارے گئے اور نظربند کر دیا جنہیں دنیا بھر کے میڈیاکی سخت تنقید پررہا کیا گیا۔

بھارت نے حریت قائدین کی نظربندیوں سے پاکستان کو سخت پیغام دینے کی کوشش کی لیکن ہندوستانی حکومت کے اس اقدام سے کشمیریوں میں بیداری کی لہر دوڑ گئی اور ان کا پاکستان سے محبت کا رشتہ مزید پختہ ہو ا ہے۔حریت قائدین کے گھروں پر چھاپوں اور نظر بندیوں سے کشمیریوں میں بھارت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔حکمران آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے مظالم سے دنیا کو آگاہ اور اس کا مذموم چہرہ بے نقاب کریں۔ جب سے مودی سرکار اقتدار میں آئی ہے وہ یہی سمجھتے ہیں کہ بھارت خطے کی سپرطاقت ہے اور کشمیر کو بھول جائیں ،کشمیرکوئی مسئلہ نہیں۔ اگرکشمیرکوئی مسئلہ نہیں تو بھارت نے کشمیر میں 7لاکھ فوج کیوں تعینات کی ہے ،کشمیر مسئلہ تو ہے اس لئے فوج رکھ دی ہے۔ تھوڑے عرصے بعد مودی کو یقین ہوجائیگا کہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان ایشوہے، مودی سرکار نے الیکشن اینٹی پاکستان ایجنڈے پر جیتا ہے، اس لئے ان کے بیانات اور حرکات جارحانہ ہیں، پاکستان بھی ایٹمی قوت ہے ، پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مسئلہ ہے۔ پاکستان کے پاس بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، دہشتگردی کے کئی واقعات میں بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا ہے بعد میں وہ جھوٹا ثابت ہوا۔بھارت کی طرف سے مذاکرات کے لئے شرائط رکھنا افسوسناک ہے۔

بھارت کشمیر پر کیوں بات نہیں کرنا چاہتا؟حالانکہ بھارت خود اقوام متحدہ میں گیا تھا۔حریت رہنمائوں سے ملاقات کا بہانہ بنا کر مذاکرات منسو خ کئے گئے درحقیقت بھارت مذاکرات چاہتا ہی نہیں۔ مذاکرات کیلئے پاکستان کا ایجنڈا اوفا کے عین مطابق تھا۔ بھارتی وزیرخارجہ کایہ بیان درست نہیں کہ اوفا میں صرف دہشتگردی کی بات ہوئی، اوفا معاہدے میں لکھا ہے کہ دونوں ممالک مل کرکشمیرکاحل نکالیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے مسئلے پر بات چیت کرنے سے انحراف نہیں کیا،شملہ معاہدے سے اب تک 20سال سے پاکستان حریت رہنماوں سے ملتا رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں۔ مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہونے سے خطے میں کشیدگی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی ۔کشمیرکے ایشو پر ریفرنڈم کرایا جائے توعوام فیصلہ دیںگے۔ بھارت کشمیر پر بندوق کے زور پر بیٹھا ہے ،گزشتہ چند دنوں میں لائن آف کنٹرول پرفائرنگ سے 6 جوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان غیرریاستی عناصرکے خلاف جنگ میں مصروف ہے، پاکستان نے ہزاروں جوانوں کی قربانی دی، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو عالمی برداری نے سراہا ہے۔ بھارت کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی پر عالمی برادری کونوٹس لینا چاہئے ،کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب اموردونوں ممالک کے درمیان فلیش پوائنٹ ہیں، دہشتگردی پرپہلے بات چیت کرنا ناقابل قبول ہے ،بھارت 65 سال سے کشمیرکے ایشو کا حل نہیں چاہتا اس مسئلے کے حل نہ ہونے کی وجہ سے سیاچن، سرکریک ،پانی اور دیگر ایشوز نے سراٹھایا ہے۔

دہشت گردی کا مسئلہ حل ہونے کا کون فیصلہ کرے گا، بھارت دہشت گردی کا پھر کوئی معاملہ گھڑ لے گا۔ بھارت ماہی گیروں کی رہائی جیسے معاملات پر مذاکرات چاہتا ہے۔یہ درست نہیں کہ بھارت سے صرف دہشت گردی سے متعلق بات چیت پر اتفاق ہوا تھا۔ بھارت نے مذاکرات غیرمعینہ مدت کیلئے موخر کئے ہیں۔ بھارت دنیا کو جھوٹا تاثر دینے کیلئے مذاکرات کا ڈھونگ رچانا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دفاع خواجہ محمد آصف کہتے ہیں کہ بھارت مذاکرات میں مخلص نہیں اسی وجہ سے بہانے بنا کر مذاکرات سے بھاگا۔ ملک میں جاری دہشت گردی اور ہماری سرحدوں پر جاری بھارتی جارحیت ایک ہی سلسلہ کی کڑیاں ہیں۔ لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی اور مشروط مذاکرات کسی طور بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ بھارتی رویہ اور جارحیت امن کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان کو معاشی اور امن عامہ جیسے مسائل میں الجھانا اسی سازش کا حصہ ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان ان تمام سازشوں جن میں معاشی اور دفاعی محاذ پر ان سازشوں کو ناکام بنائے گا۔

مذاکرات سے فرار ایک مخصوص ذہن کا آئینہ دار ہے جس سے ہم 68سال سے مقابلہ کر رہے ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج ملک کی سرحدوں اور خودمختاری کا تحفظ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ مودی حکومت کے منفی رویئے کا مقصد خطے کا امن تباہ کرنا ہے۔ پاکستان مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے لیکن بات چیت کیلئے بھارتی شرائط ہمارے لئے ناقابل قبول ہیں۔ بھارت پاکستان کی معیشت کو کمزور کرنے کیلئے جارحانہ اقدامات کررہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت نے پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی چوہدراہٹ نہ مان کر بہت اچھا فیصلہ کیا ،اقدام جرات مندانہ ہے اور آئندہ بھی سخت موقف اختیارکیا جائے، پاکستان نے مذاکرات سے پہلے بھارت کا نفسیاتی حربہ خاک میں ملا دیا ہے،اب بھارت کو اپنے منفی روئیے کا دنیا کو جواب دینا ہو گا، کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے تیسرے نہیں پہلے فریق ہیں،سشما سوراج کا موقف درست مان لیا جائے تو واجپائی بھی کشمیری قیادت کو بلا شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کر چکے ہیں، بھارت دن میں خواب دیکھنے کی عادت اب ترک کر دے ،زمینی حقائق کو تسلیم کرکے آگے بڑھے،کشمیری حق خود ارادیت کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عالمی برادری بھارت کے منفی رویے کا نوٹس لے۔ بھارت کے انتہا پسند وزیر اعظم نریند مودی کی ہٹ دھری اور مذموم عزائم نے جنوبی ایشیا کا امن کو خطرے میں ڈال دیاہے،مودی نے بھارتی ہندوؤں کو اشتعال دلاکر ناصرف پاکستان بلکہ خود بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے مسائل پیدا کردیے ،حکومت پاکستان نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا۔

Narendra Modi
Narendra Modi

عالمی برادری بھارت کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق دلائے ،8لاکھ قابض فوج نے پورے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کرکے قتل گاہ میں بدلا ہواہے،انتہاء پسند مودی حکومت کے جارحانہ عزائم کھل کر سامنے آگے ہیں،مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر نہ جنوبی ایشیا میں امن قائم ہوسکتا ہے اورنہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار اور دیرپا امن قائم ہوسکتاہے،ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا جو ماحول بناتھا ، اسے مودی کے آمرانہ رویہ نے خراب کردیاہے۔ ہندوستان کا مذاکرات سے اچانک پیچھے ہٹ جانا اس بات کو ثابت کرتاہے کہ بھارت مذاکرات نہیں چاہتا۔ مودی کا رویہ کسی بڑے جمہوری ملک کے وزیراعظم کے شایان شان نہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بارڈر ایشوز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے بھارت نے رواں برس کئی بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بلااشتعال پاکستانی علاقوں پر گولہ باری کی ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ بارڈر کے قریبی دیہات سے چالیس ہزار لوگوں کو ہجرت کرنا پڑی۔ بھارت اپنے رویے پر نظر ثانی کرے اور زمینی حقائق کو سمجھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کا موضوع بنائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو سکیں۔

تحریر: ممتاز حیدر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ali Raza Syed
Previous Post کشمیر کونسل یورپ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف یورپ میں آگاہی مہم شروع کرے گی۔ علی رضا سید
Next Post بھارتی سازشیں اور پاک سعودی عرب دوستی
Narendra Modi, United Arab Emirates Visit

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.