yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان ہم سب کا ہے، مل کر اسے توانا بنانا ہے، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، شہباز شریف

Web Editor March 29, 2018 1 min read
Pakistan is all of us, together to make it mighty, Pakistan's future is radical, Shahbaz Sharif
Share this:

پاکستان ہم سب کا ہے، مل کر اسے توانا بنانا ہے.پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، شہباز شریف
Pakistan is all of us, together to make it mighty, Pakistan's future is radical, Shahbaz Sharifاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے، مل کر اسے توانا بنانا ہے، روشن پاکستان کا مستقبل نئی نسل کی جدوجہد سے وابستہ ہے صوبے کے 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جائے گا، سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوان باعزت روزگار کما رہے ہیں نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوانوں کے وفد سے گفتگومیں کہا ہے کہ روشن پاکستان کا مستقبل نئی نسل کی جدوجہد سے وابستہ ہے، ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے اور مل کر اسے توانا و خوشحال بنانا ہے، ملک کی ترقی کے لئے محنت، دیانت اور امانت کو شعار بنانا ہوگا، پنجاب میں تعلیمی شعبہ کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کے خاطرخواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں، سکولوں میں انرولمنٹ میں اضافے اور فروغ تعلیم کے لئے پائیدار اقدامات کئے گئے ہیں۔ لندن سے آمدہ اطلاعا ت کے مطابق وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ صوبے میں جدید علوم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے پنجاب کے ہر مستحق اور ہونہار طالب علم کیلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول ممکن بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشحالی کا سفر نوجوانوں کو ترقی کا انجن بنا کر ہی طے کیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے بے مثال پروگرام شروع کئے ہیں۔قوم کے تابناک مستقبل کیلئے نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ طلباء و طالبات پاکستان اور چین کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں چینی زبان سیکھ رہے ہیں جبکہ ترکش زبان کے کورس کیلئے طلباء کو ترکی بھجوایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 20 لاکھ نوجوانو ںکو ہنرمند بنانے کے ہدف کی جانب سے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک لاکھوں نوجوان باعزت روزگار کما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ ہی ترقی اور آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور ترقی کے تمام پروگراموں میں میرٹ کو اولیت دی گئی ہے۔ اداروں میں میرٹ کے ذریعے باصلاحیت اور اہل افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبہ کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا اور ہمارا ماضی اور حال عوامی خدمت اور ملک کی ترقی کے اقدامات سے عبارت ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
session, judge, in, hyderabad, Sindh, asked, systers, of, accused, that, he, will, ask, police, to, attack, them, with, acid, and, will, kill, them
Previous Post حیدر آباد، جج نے نوجوان بہنوں کو سیشن جج نے تیزاب پھینکنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں
Next Post پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، مناسب وقت پر بھرپور جواب دیں گے. ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل
The Pak Army is ready to mouth break respond to any aggression, will give a full answer on proper time. Spokesman Foreign office Dr. Mohammad Faisal

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.