yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عزم عالیشان

Yes 2 Webmaster August 24, 2015 1 min read
Pakistan
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر : ممتاز امیر رانجھا
پاکستان کے قیام کا مقصد اسلام اور اسلامی معاشرتی اقدا ر کا تحفظ ہے۔ہم تمام پاکستانیوں کی بدقسمتی دیکھئے کہ ہم نے ان تمام مقاصد کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ہمارے معاشرے میں تاحال ایسے لوگوں اور گھروں کی اکثریت ہے جہاں سالہا سال نمازاور قرآن پڑھنے کی روایت نہیں پائی جاتی۔کئی افراد ایسے ہیں جنہوں نے اس ملک اور معاشرے کو یورپ کی طرز پر محض جنسی تفریح گاہ سمجھ رکھا ہے۔ایسے لوگ اور ایسے افراد محض حیوانوں کی طرح پیٹ کھانے سے بھرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کئے بغیر سو جاتے ہیں۔ہم سارے اگر ایمانداری سے سوچیں تو ایسے افراد یا گھر اپنے نومولود بچوں اور بچیوں میں بھی یہی بے قاعدگی ان کی آئندہ نسلوں تک چلتی رہتی ہے۔اس کالم کا مقصد کسی بے نمازی کے خلاف خدانخواستہ فتویٰ دینا نہیں بلکہ اصلاح ِ احوال ہے۔

روزنامہ گارڈین نے اپنے اخبار میں یورپی عیاشوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک حیرت انگیز خبر دی ہے۔جس کے مطابق کینیا کے خطے سمبورو کے ایک گاؤں اوموجا میں 47 عورتیں اور لگ بھگ 200 بچے زندگی گزار رہے ہیں، اس گاؤں میں کوئی مرد نہیں رہتا ہے اورنہ ہی یہاں مردوں کو آنے کی اجازت ہے۔ یہ مکمل طور پر عورتوں کی کمیونٹی ہے جسے ظلم کی ستائی ہوئی عورتوں کی پناہ گاہ کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔مطلب یہاں خواتین اپنی زندگی کو پُر تحفظ اور پرُسکون سمجھتی ہیں۔ اخبار کے مطابق اوموجا گاؤں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی عورتوں کے لیے ایک پناہ گاہ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔

اس بستی میں رہنے والی عورتوں نے جنسی زیادتی، عصمت دری، شوہر کی بدسلوکی اور ناکام شادیوں کے بعد اپنے گھروں سے بھاگ کر یہاں پناہ حاصل کی ہے۔بنیادی طور پر عورتوں کے گاؤں کا قیام 1990ء میں ہوا، جب یہاں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں درجنوں عورتوں کی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کمیونٹی کی رہنما ربیکا لولوسولی ہیں جنھیں ان کے شوہر نے بدسلوکی کے بعد گھر سے نکال دیا تھا۔ ربیکا نے یہاں قدامت پسند معاشرے کی طرف سے ٹھکرائی ہوئی عورتوں کو گروپ کی شکل میں اکھٹا کیا ہے، جنھیں خاندان، شوہر یا کمیونٹی کی طرف سے نکال دیا گیا تھا۔

کینیا میں حقوق نسواں کی علمبردار ربیکا کو عورتوں کے حقوق کے لیے بات کرنے اور علیحدہ کمیونٹی بنانے پر سزا بھی دی گئی اور پچھلے پچیس سالوں میں ان پر لگاتار حملے بھی ہوئے، لیکن ربیکا پورے عزم کے ساتھ اپنے مقصد پر ڈٹی رہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق اوموجا میں رہنے والی عورتیں اپنا گھر خود چلاتی ہیں، کمیونٹی کی عورتیں مل کر دستکاری کا سامان اور زیورات تیار کرتی ہیں اور انھیں سیاحوں کو بیچتی ہیں، اس طرح پورے گاؤں کے لیے کھانے کپڑے اور گھر کا انتظام کیا جاتا ہے۔اس گاؤں کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کی عورتیں آس پاس کے دیہاتوں میں جا کر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے بھی کام کر رہی ہیں خاص طور پر اپنی کمیونٹی اور دیگر کمیونٹیوں کی لڑکیوں سے کم عمری کی شادی، جبری شادی اور نسوانی ختنہ کے بارے میں بات چیت کرتی ہیں۔

ہر عورت نے اپنے متعلق عجیب و غریب ظلم کی داستان سنائی اور بتایا کہ جس وجہ سے وہ اس علاقہ میں رہائش پذیر ہوئی، انیس سالہ جوڈیا نے بتایا کہ” اس کی عمر 13 سال تھی جب وہ یہاں آئی تھی، اس کے گھر والے اسے ایک بڑی عمر کے آدمی کے ہاتھ بیچ رہے تھے۔”جین کے مطابق” جس روز اس کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا وہ اپنے شوہر کے جانوروں کو چرانے گئی تھی، میں نے یہ بات اپنے شوہر سے چھپائی تھی لیکن ساس کو بتایا تھا، جس پر گھر والوں نے مجھے بدکردار سمجھ کر مجھ سے منہ موڑ لیا اور خاوند نے بد سلوکی کی انتہا کر دی پھر میں ایک روز وہ اوموجا بھاگ آئی۔”ایک 34 سالہ خاتون نے بتایا کہ” اس کی شادی 80 سال کے آدمی سے ہوئی تھی، جب اس کی عمر 16 سال تھی وہ اپنے گھر سے بھاگ آئی تھی اور اب اس کمیونٹی کو چھوڑ کر کہیں اور جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ہے۔”اس بستی کی بہت سی عورتوں نے کہا کہ وہ اوموجا میں رہنے کے بعد کسی مرد سے شادی کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ہیں۔

قارئین!احقر کئی مرتبہ پاکستانی اور اسلامی معاشرے کی کمزوریوں کو ہائی لائٹ کر چکا ہے۔میرے سمیت تمام پاکستانیوں کی اکثریت سجدہ ٹیکنے سے گھبراتی ہے۔ہمیں مسجد جانے سے خدانخواستہ اکتاہٹ ہوتی ہے۔ہمارے اکثر مولوی حلوے اور ذاتی نظریات کی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔خدارا سارے امام مسجد اور علمائے پاکستان سوچیں جو امام مسجد گالیاں بکتے ہیں،عوام کو تفرقے کے نام پر آپس میں لڑاتے ہیں اور تقسیم کرتے ہیں،کیا ہم سب کی نماز ان کے پیچھے ہو سکتی ہے؟کیا ایسے امام مسجد نوجوانوں کی بہترین تربیت کا بیڑہ اٹھا سکتے ہیں؟

جو والدین خود نماز نہیں پڑھتے،ان کی اولاد بھلا کیوں نماز پڑھے گی۔جو والدین خود جھوٹ،بے ایمانی اور رشوت کے مال پر دن گزارتے ہیں ان کی اولاد راہِ راست پر کیسے آئے گی۔اللہ کے بندوں ایک دن ہم سب نے مرنا ہے اور جو اولاد نماز و قرآن کی با قاعدگی سے محروم ہے وہ ہمیں بخشوانے کی دعائیں کہاں سے بھیجے گی؟جن نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ہم گھر میں اور فیس بک اور وٹ اس ایپ پر آزادچھوڑ دیتے ہیں وہ زنا نہیں کریں گے تو کیا کریں گے؟انٹرنیٹ پر بے حیائی کا سیلاب اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کمروں میں بند ہو کر استعمال کریں گے تو کیا وہ بچے جنسی تششد د نہیں کریں گے تو کیا کریں گے۔

ڈرو اس وقت سے جب خدانخواستہ ہماری پاکستانی خواتین بھی کوئی ”اوموجا” گائوں نہ بنا لیں۔خداراپیارے ملک کواوموجا بننے سے باز رکھو!ہمارے چھوٹے بچے ،بچیاں اور نوجوان لڑکیوں قابلِ احترام ہیں اور اس احترام کو باقی رکھنے کے لئے ابھی سے اپنے گھروں میں اسلامی روایات کی بحالی کے لئے دینداری پر ڈٹ جائو۔بے حیائی،فحاشی،عریانی اور بے دینی کی فضا کے خاتمے کے لئے ڈٹ جائو۔اگر یہاںاوموجا کی نوبت آگئی تو اسلام خدانخواستہ پاکستانی کی تاریخی کہانی نہ بن جائے۔

سارے کوشش کرو اور اس کوشش میں اتنے مگن ہو جائو کہ ہم لوگ دینداری اور اسلامی روایات میں تاریخ کی نمبر ون مثال بن جائیں۔اوموجا میں رہنے والی خواتین کو ہماری طرح کے دیندار لوگ تحفظ دینے والے بن جائیںاور وہ خود بخود اسلام کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں۔تب مزہ ہے زندگی کا،تب مزہ ہے جینے کا اور تب مزہ ہے مرنے کا۔ جذاک اللہ

Mumtaz Amir Ranjha
Mumtaz Amir Ranjha

تحریر : ممتاز امیر رانجھا

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے عمران خان اپنے صوبہ کے پی کے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ احسان اللہ فاروقی
Next Post اندھیر نگری۔۔۔۔ چوپٹ راج
Garbage

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.