yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ملکی معیشت کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچانے والی خبر آ گئی

MH Kazmi July 30, 2019 1 min read
News of the country's economy reaching sky highs has arrived
Share this:

News of the country's economy reaching sky highs has arrived

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے اس سال 9.8 بلین ڈالر قرض واپس کیا، ہر سال 10بلین ڈالر واپس کریں گے، امپورٹ 20 بلین ڈالر سے کم ہوکر12 ڈالر کی رہ گئی ہیں،ابھی تک21 لاکھ لوگ ٹیکس ریٹرن جمع کرواچکے ہیں،معاشی اور خارجی ترقی کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی میں پی پی اورپی ٹی آئی میں تلخی کراچی کے واقعے پر ہوئی ہے، ہمارے ایم این اے نے پانی کے مسئلے پراحتجاج کیا، ان کو حراست میں لیا گیا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان دوتین دنوں سے مذہب کا استعمال کررہے ہیں، یہ اس وقت ہے جب کشمیر کے مسئلے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے، جب ٹرمپ نے ہندوستان کو بڑا واضح پیغام دیا ہے ۔ ساتھ ہی کشمیر کمیٹی کے سابق سربراہ کوپاکستان کی سیاست میں کیڑے نظر آنا شروع ہوگئی۔ کل انہوں نے انتہائی نامناسب زبان استعمال کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ان سے دوری اختیار کرے۔ کیونکہ دونوں جماعتوں کا پرانا وعدہ ہے کہ وہ مذہب کارڈ استعمال نہیں کریں گے، اب وقت ہے کہ وہ خود کومولانا فضل الرحمان سے علیحدہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ کل عرفان صدیقی پر جس طرح کرایہ داری ایکٹ کے قانون کا اطلاق کیا گیا۔میر ی نظر میں کرایہ داری ایکٹ کا نفاذ مولانا فضل الرحمان پر ہونا چاہیے۔جن کو پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنی لیڈرشپ کو چھڑوانے کیلئے کرائے پر حاصل کیا ہے۔ایک دن ہیں کہتے ہیں ہم سلیکٹڈ ہیں دوسرے دن کہتے ہیں کہ سبھی کچھ ہم کروا رہے ہیں۔ایک بات کریں یا کہیں سارا سسٹم عمران خان چلا رہے ہیں یا پھر کہیں عمران خان سسٹم نہیں چلا رہے ہیں،اپوزیشن کا جوبھی احتجاج ہے وہ بے تکا ہے، ایک کیس نوازشریف یا آصف زرداری کابنایا ہو، وہ پی ٹی آئی کے دور میں نہیں بنے، تفتیشی افسران بھی انہی کے دور کے کررہے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ میڈیا میں مولانا فضل الرحمان کے بیانیئے پر جو بات ہورہی ہے،وہ نامناسب ہے۔ ہم میڈیا پربالکل پابندیاں نہیں لگا رہے ہیں۔میں میڈیا کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کررولز آف گیم طے کریں۔جعلی خبروں کا تدارک میڈیا اورحکومت دونوں کے حق میں ہے۔پاکستان اور افواج پاکستان کے وقار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔وزیراعظم روسی صدر کی دعوت پر دورہ کریں گے، پھر انڈیا روس سے پوچھتے ہیں کہ وہ آرہے ہیں، توپھر اسی خبر کو دوبارہ پاکستانی میڈیا چلاتا ہے۔اس سے اپنے ہی وزیراعظم کا وقار خراب کیا جاتا ہے۔مولانا فضل الرحمان جتنی خدمت بطور سربراہ کشمیر کررہے تھے اتنی ہی اب کررہے ہیں،اپوزیشن احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے، اور مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں میں نہ کھیلے، مدرسوں کے بچوں کو لاکر ان کے سر پر سیاست کی جائے، ایک طرف مذہبی کارڈ کھیلنے سے روکتے ہیں، اگر ہم مذہبی سیاست کی اجازت تحریک لبیک کو نہیں دے رہے، تو مولانا فضل الرحمان کو کیسے اجازت دیں گے۔چھوٹے مفاد کیلئے اگر بڑی جماعتیں اس جماعت سے جوڑیں گے جن کو دنیا اچھا نہیں سمجھتی ، وہ خود کو ان سے الگ کریں۔ صحافیوں کو چاہیے کہ مذہبی انتہاپسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہوں گے اور ان کی تقریریں کریں گے، توپھر آزادی صحافت کا دعویٰ نہیں کرسکتے، ہم پاکستان کو 80اور 90ء کی دہائی میں نہیں جانے دیں گے۔ہم تمام سیاسی جماعتوں کو جلسے جلسوں کی اجازت دیں گے۔کنٹینرزبھی دیں گے، لیکن اپوزیشن جماعتیں قانون کے دائرے میں رہیں اور مسلح ہوکر سیاست نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے معیشت میں اصلاحات کی ہیں، 21 لاکھ لوگ ٹیکس ریٹرن جمع کرواچکے ہیں،ہمارا ٹارگٹ 40 لاکھ ہے۔پاکستان کو امپورٹ سے صنعتی معیشت کی طرف لائے ہیں،سیاست اور خارجہ امور کو دیکھ رہے ہیں، اس طرح کی رکاوٹیں راستے میں نہیں آنے دیں گے۔ ہم جب حکومت میں آئے تھے توہم نے طے کیا تھا کہ 10ارب ڈالر اس سال واپس کرنے ہیں، اور 10 ارب اگلے سال واپس کرنے ہیں، ہم نے اس سال 9.8 بلین ڈالر واپس کیے ہیں۔ہماری امپورٹ 20 بلین ڈالر سے کم ہوکر12ڈالر کی رہ گئی ہیں،ہم نے ایک سال میں معیشت اور خارجہ پالیسی کی بنیاد اور سمت درست کی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Get ready The government has given a big surprise to Pakistanis in terms of electricity prices
Previous Post تیاری کر لو۔۔۔ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت نے پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز دے ڈالا
Next Post پی ایس ایل5 کے میچ کراچی اور لاہور کے علاوہ کن کن شہروں میں ہوں گے ؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا
In which cities other than PSL5 will Karachi and Lahore be held? Was announced regularly

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.