yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نوازشریف دوسری بار احتساب عدالت میں پیش

Web Editor October 2, 2017October 2, 2017 1 min read
Nawaz Sharif second time presented in the accountability court
Share this:

سابق وزیر اعظم نواز شریف دوسری بار احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، نیب ریفرنسز میں دیگر ملزمان کی عدم موجودگی کے باعث نوازشریف کے خلاف فرد جرم موخر ہونے کا امکان ہے، نواز شریف کے ساتھی ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے بعد سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد ہو گی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید،راجہ ظفرالحق اور دانیال عزیز کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

Nawaz Sharif second time presented in the accountability courtذرائع کے مطابق میڈیا کے نمائندوں کو احتساب عدالت کے دروازے پر روک لیا گیا، جبکہ نیب ٹیم کو بھی عدالت داخلے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کا موقف ہے کہ رینجرز کی ہدایت پر میڈیا کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں۔ رجسٹرار احتساب عدالت کے مطابق ہماری جانب سے میڈیا کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں۔ میڈیا کو ایک بار پھر احتساب عدالت کے احاطے سے باہر نکال دیا گیا، جوڈیشل اکیڈمی کی سیکیورٹی رینجرز اہلکاروں نے سنبھال لی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف ،ان کے بچوں حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف تین نیب ریفرنسوں کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو رہی ہے۔ عدالت نے نواز شریف کو ریفرنس کی نقول فراہم کر رکھی ہیں جبکہ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے لیے دیگر تمام ملزمان کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب کے جج محمد بشیر لندن فلیٹس، العزیزیہ اسٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں سے متعلق تین نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو 26ستمبر کی پیشی کے موقع پر ریفرنس کی نقول فراہم کی جاچکیں۔ اب فرد جرم عائد کرنے کے لیے انتظار ہے جبکہ دیگر ملزمان کی عدالت حاضری اور ریفرنس کی کاپیز فراہم کرنے کا دو مرتبہ عدالتی سمن جاری کیے جانے کے باوجود عدم حاضری پر ان ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

نواز شریف کے بچے اور داماد کل بھی پیش نہ ہوئے تو نیب ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کرے گا۔ نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن نواز، حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز جدہ اور 15آف شور کمپنیوں سے متعلق ، فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
A ban on veil in Austria, fine of 150 euros on violation
Previous Post آسٹریا میں نقاب پر پابندی، خلاف ورزی پر 150یورو جرمانہ
Next Post سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات پر کسی کو بیان دینے کی ضرورت نہیں، ترجمان چوہدری نثار
There is no need to explain to the former interior minister's powers, Spokesperson Chaudhry Nisar

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.