yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے
    • روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے
    بین الاقوامی خبریں
    • پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے
    • روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نیشنل پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل کی کامیاب انتخابی مہم, مختلف میڈیا گروپس مکمل حمایت کا اعلان
    • اڑان پاکستان میں خواتین کی شرکت ترقی کی بنیاد، منصوبے کے بنیادی اہداف برآمدات، ای۔پاکستان، مساوات، خوراک، پانی اور توانائی سمیت اہم اقتصادی مسائل کا حل
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

حقیقی بلوغت

Yes 1 Webmaster December 29, 2014 1 min read
Imtiaz Ali Shakir
Imtiaz Ali Shakir
Imtiaz Ali Shakir

تحریر۔امتیاز علی شاکر

موسم چاہے کوئی بھی ہو سردی یا گرمی اچھا یا برا لگنے کا انحصار صرف زندگی پر منحصر ہے اگر دل ودماغ اور جسم تندرست و توانا ہیں تو سبھی موسم اچھے ہیں وگرنہ سردی اچھی نہ گرمی اور نہ موسم بہار اچھا لگتا ہے ۔زندگی ایک حقیقت ہے ۔انسان زندگی میں بہت کچھ کرنا چاہتا ہے ۔انسان اپنی اولاد کو اچھی تعلیم و تربیت کے ذریعے اچھا اور کامیاب انسان بنانے کی کوشش کرتا ہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی محنت سے زندگی کو کامیاب طریقے سے گزار سکتے ہیں ۔اس بات کی سچائی میں کوئی شک نہیں کہ جو لوگ محنت کرتے ہیں وہ معاشرے میں باعزت اور باوقار طریقے سے جیتے ہیں ۔لیکن اس حقیقت کو بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ انسان جیسا جیسا سوچتا ہے اور کرنا چاہتا ہے زندگی میں سب ویسا ویسا نہیں ہوتا ہم رات کو یہ سوچ کرسوتے ہیں کہ صبح سویرے سیر کرنے پارک جائیں گے لیکن صبح ہونے سے پہلے ہی کسی دوست کسی عزیز کا فون آجاتا ہے کہ اس کی طبییعت خراب ہے

اس لیے ہسپتال جانا ہے فورا ہی چلے آئو ۔اب رات کو سوتے وقت ہم نے یہ سوچا تھا کہ صبح سیر کرنے پارک جائیں گے لیکن قدرت کو ہسپتال جانا منظور تھا۔مجھے لگتا ہے جیسے انسان زندگی نہیں بلکہ زندگی انسان کوگزار تی ہے ۔اگر ایسا نہ ہوتوانسان اور زیادہ خود سر ہوجائے ۔انسان جو کچھ سوچتا ہے اگر سب ویسا ہونے لگے توپھر انسان کبھی بھی اللہ تعالیٰ کی حقیقت کو تسلیم نہ کرے۔ انسان کی فطرت ایسی ہے جب دنیاوی مشکلات میں گر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف بہت زیادہ رجوع کرتا ہے لیکن جیسے ہی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مشکلات کم ہونے لگتی ہیں انسان کے رابطے اللہ تعالیٰ سے کم ہونے لگتے ہیں ۔یہی انسان کے نا بالغ ہونے کی دلیل ہے۔

جس معاشرے میں صبر کرنے کی صلاحیت نہیں اس معاشرے میں حقیقی بلوغت نہیں ہے ۔جس معاشرے میں حقیقی بلوغت ناپید ہوجائے اس معاشرے میں انسانی اقدار کی پامالی معمول بن جاتی ہے ایسے معاشرے میں انسان کی قدروقیمت کم اور نفسانی خواہشات کی زیادہ قدر ہوتی ہے ۔بلوغت دو قسم کی ہے ۔جسمانی اور باطنی و حقیقی ۔جسمانی بلوغت سولہ سال کی عمر پر ہوتی ہے ۔جسمانی بلوغت سے تو سب ہی واقف ہیں ۔لیکن بد قسمتی سے حقیقی بلوغت کے بارے میں ہم بہت کم جانتے ہیں ۔بمشکل دو فیصد لوگ ہی حقیقی بلوغت کے بارے میں تھوڑا بہت جانتے ہیں ۔میرے خیال میں ذہنی و حقیقی بلوغت سے واقفیت اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ سانس لینا ۔بے شک اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے لیے آسانیاں فرماتا ہے۔

خوش قسمتی سے ذہنی فکری بلوغت کے لیے عمر کی کوئی بھی حد مقرر نہیں ہے ۔بلکہ ذہنی و فکری بلوغت خالصتا اسلامی ذہن کی تشکیل سے ہوتی ہے۔اسلام میں جسمانی بلوغت کافی نہیں بلکہ روحانی بلوغت بھی ضروری ہے ۔بے صبری اور بے قراری تو بچپنے کی نشانیاں ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان ذہنی اور فکری طور پر نا بالغ ہے ۔ذہنی طور پر نا بالغ انسان بچوں اور حیوانوں کی طرح اپنی خواہشات کا غلام ہوتا ہے ۔اس میں ذہنی اور فکری صفات مفقود ہوتی ہیں ۔کبھی ایک اور کبھی دوسری چیز کی خواہش کرتا ہے خواہ اس چیز کی کوئی اہمیت اور حقیقت نہ ہو۔ایسے انسان میں نفسانی خواہشات کے سوا کوئی اور تقاضا نہیں ہوتا حالانکہ خواہشات کی پیروی کا انجام عارضی مسرت اوربعدازاں بربادی کے سوا کچھ نہیں ۔یہ خوشی تو جلد ہی ختم ہوجاتی ہے لیکن گناہوں کا غم طویل مدت تک باقی رہتا ہے

غربت میں انسان کو اللہ تعالیٰ کی بہت یاد آتی ہے ۔اسی لیے اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول حضرت محمدۖ نے غربت کو پسند فرمایا ہے ۔دنیا کا مال دولت انسا ن کو حق سے دور کردیتا ہے ۔دولت کے نشے میں انسان اپنے ارد گرد بسنے والے غریب لوگوں کو کم تر سمجھنا شروع کردیتا ہے ۔ خاص طور پرسود کو اسلام میں بہت زیادہ نا پسند کیا گیا ہے ۔قرآن کریم میں سودخوروں کے بارے میں ارشاد ہے ۔جولوگ سود کھاتے ہیں وہ (قبروں )سے اس طرح (حواس باختہ )اٹھیں گے جیسے کسی کو جن نے لیپٹ کر دیوانہ بنا دیا ہو۔یہ اس لیے کہ وہ کہتے ہیں کہ سودا بیچنا بھی تو (نفع کے لحاظ سے)ویسا ہی ہے

جیسے سود (لینا)حالانکہ تجارت کو اللہ تعالی ٰنے حلال کیا ہے اورسود کو حرام( قراردیا ہے)۔تو جس شخص کے پاس اللہ کی نصیحت پہنچی اوروہ (سود لینے سے)باز آگیا تو جو پہلے ہوچکا وہ اس کا اور (قیامت میں )اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ۔اور جو پھر لینے لگا تو ایسے لوگ دوزخی ہیں اور ہمیشہ دوزخ میں (جلتے)رہیں گے ۔سورة البقرہ:٢٧٥ اس طرح انسانیت کی تذلیل ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ کو سخت نہ پسند ہے ۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو پوری کائنات کی مخلوقات سے بہتر پیدا فرمایا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے ہر قوم میں اس کی اصلاح کی خاطر اپنے پیغمبر بھیجے اورآخر میں سب پیغمبروں کے سردار حضرت محمدۖکو ساری کائنات کے لیے رحمت بنا کر ہماری اصلاح کے لیے بھیجا۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں وہ علم عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے انسان اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے ۔اور اللہ تعالیٰ کے محبوب نبی ۖ نے اپنی ساری زندگی عمل کر کے واضح کردیا کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر ایک سانس لینا بھی غفلت میں شامل ہے۔کتنے دکھ کی بات ہے کہ ہم خود کو سرکار دوعالم ۖ کا امتی کہتے ہیں لیکن قدم قدم پر جھوٹ بولتے ہیں ۔مسلمان اہل ایمان کی بجائے کفار کو اپنا عزیز رکھتے ہیں ۔بیگناہوں کو ناحق قتل کرتے ہیں ۔سود کا کاربار کھلے عام کرتے ہیں۔حق کی گواہی دینے سے ڈرتے ہیں۔حرام مال کماتے ہیں۔خود اعلیٰ اور دوسروںکو حقیر سمجھتے ہیں۔الغرض کہ ہروہ کام کرتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالیٰ کے محبوب نبی حضرت محمد ۖ نے سختی سے منع فرمایا ہے۔

تحریر : امتیاز شاکر
0315-4174470
imtiazali470@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Timber Market
Previous Post فوجی عدالتیں اور ہم سبھوں کے تحفظات؟
Next Post کراچی ٹمبر مارکیٹ میں کولنگ جاری، 86 عمارتیں، 28 گودام، 100 سے زائد گھر تباہ
Karachi Fire

Related Posts

پینٹاگون کے 30 لاکھ ملازمین اب گوگل کے ذریعے اپنے AI معاون تیار کریں گے

March 10, 2026

روس کو سہولیات کے بدلے پیوٹن جنگ سے نکلنے میں ٹرمپ کی مدد کیلئے تیار، ایران کو معلومات: ٹرمپ کے متنازع فیصلوں نے امریکی پالیسی پر سوالات کھڑے کر دیے

March 10, 2026

نیشنل پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل کی کامیاب انتخابی مہم, مختلف میڈیا گروپس مکمل حمایت کا اعلان

March 10, 2026

اڑان پاکستان میں خواتین کی شرکت ترقی کی بنیاد، منصوبے کے بنیادی اہداف برآمدات، ای۔پاکستان، مساوات، خوراک، پانی اور توانائی سمیت اہم اقتصادی مسائل کا حل

March 10, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.