yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میری روحانی بہنا : جو کچھ حاصل کر لیا ہے اسے بچانے کی کوشش کرو ، تمہاری یہ ایک خامی تمہارے زوال کا باعث بن جائے گی ۔۔۔ سہیل وڑائچ نے خاتون اول کو مشورہ دے دیا

Web Editor October 2, 2018October 2, 2018 1 min read
My spiritual flavors: Try to save what you have achieved,
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) میں سراسر گنہگار اور مادیت پرست ہوں جبکہ میری بہن مبارک پروین سرتاپا، پاکیزہ اورروحانیت پرست ہے۔ میں راندۂ درگاہ ہوں جبکہ اس کی دعائیں قبولیت کا درجہ پاتی ہیں۔ میں اور مبارک پروین جڑواں ہیں لیکن وہ چونکہ مجھ سے دومنٹ پہلے پیدا ہوئی ہے اس لئے درجے اور عمر دونوں میں مجھ سے بڑی ہے۔

صف اول کے کالم نگار سہیل وڑائچ روزنامہ جنگ میں اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اسی لئے میں اسے کبھی بہنا، کبھی آپا اورکبھی باجی کہتا ہوں۔ مجھے اعتراف ہے کہ میں بچپن ہی سے نکما، نالائق اورموٹے ذہن کا مالک ہوں اور مجھے یہ کہنے میںکوئی باک نہیں ہے کہ میری بہن نے روحانیت کا طویل سفر طے کیا ہے۔ وہ بچپن سے پچپن (موجودہ عمر) تک مسلسل چلے کاٹتی رہی ہے۔میں سست الوجود، کبھی اتنی محنت ہی نہیں کرسکا۔ آج میری بہن روحانیت کے اعلیٰ درجے تک پہنچ چکی ہےجبکہ میں روحانیت سےمکمل خالی ہوں اور درجات میں نیچے سے نیچے جارہا ہوں۔ میری بہنا کمالات کے عروج کو چھوچکی ہیں جبکہ میں ناہنجار کہتری کے بھی زوال کو پہنچ چکا ہوں۔ میری باجی، انسان تو انسان جانوروں کے دکھ بھی جان لیتی ہے۔ وہ بے زبان کتے اور بلیوں کی زبان سمجھتی ہے۔ ان کے بہتے ہوئے آنسوئوں اور ان کی خوشی اور غم کو محسوس کرسکتی ہے۔ ان کی بھوک اور پیاس کابھی اسے پتا چل جاتا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ وہ گونگے پودوں اور درختوںکے احساسات بھی پڑھ لیتی ہے۔ درخت کو پانی کی ضرورت ہے یا پھر بارش نہ ہونے سے اسے سوکھنے کا ڈر ہے،

یہ سب میری بہن کے احاطہ ٔ علم میں ہوتاہے۔ میں نے خود کئی درختوں کو اپنی بہن کو پانی مانگنے کے لئے آوازیں دیتے دیکھا ہے۔ ظاہر ہے کہ میری بہن کو اس کی نیکیوں کا اجر مل چکا ہے اور یہ سب اسی کے مظاہر ہیں۔ میں دل کا بھی کالا ہوں اور مجھے پسند بھی کالا رنگ ہی ہے۔ خطا کار ہوں اور باقی خطاکاروں بداعمالوں کو بھی گلے لگا لیتا ہوں۔ میری بہن مگر اکملیت پسند (perfectonist)ہے اسے سفید رنگ اچھا لگتا ہے۔ اس کا کمرہ سفید چادروں اور سفید پردوں سے ڈھکا رہتا ہے۔ وہ خود بھی سفید لباس پہنتی ہے۔ کہتے ہیںکہ جنت کا رنگ بھی سفید اور سنہرا ہی ہے۔ مبارک پروین سفید لباس میں ملبوس جنت کی حور محسوس ہوتی ہے۔مجھے تو کبھی کبھی اس کے سر کے اوپر سے نور کا ہالااوپر کو جاتا ہوابھی محسوس ہوتا ہے۔ خدا جانے یہ میرا وہم ہے یا حقیقت؟میری بہن اپنے روحانی درجے کے بارے میں کچھ نہیں بتاتی بلکہ اس کو چھپاتی ہے۔ کسی بداعمال کو روحانی کمال یا معجزے کی خبر مل جائے تو میری اوتار بہن فوراً اس کی تردید کردیتی ہے۔ وہ اپنی نیکی اور اپنی روحانیت کی تشہیر سےگریزاں رہتی ہے۔وہ نہیں چاہتی کہ خطاکاروں کا ہجوم میری بہن کی جنتی روح کو عبادت گزاری کے دوران پریشان کرے۔ میری بہن مبارک پروین جتنا اپنی روحانیت کو چھپاتی ہے، اپنے معجزوں کو دباتی ہے، اتنی ہی اس کی شہرت بڑھتی ہے وہ تردید کرتی ہے جبکہ اس کے مریدین تصدیق۔ یوں میری بہن روحانیت کو خفیہ رکھنے کےباوجود مادی دنیا کے درجات بھی حاصل کرتی جارہی ہے جبکہ میں پاجی مادی دنیاکے لئے جدوجہد کرنے کے باوجود اس شعبے میں بھی مسلسل ناکامیوںکا منہ دیکھ رہا ہے۔اب غور کرتا ہوں تو یاد آتا ہے کہ مبارک پروین بچپن ہی سے سیانی تھی۔ اس میں کامن سینس بھی ہمیشہ سے زیادہ تھی۔ ہم دونوںبہن بھائی خاندانی طور پر چشت اہل بہشت کے سلسلہ ٔ عالیہ سے منسلک ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ میں ان فیوض و برکات سے محروم ہوں جن سے میری بہن فیض یاب ہو رہی ہے۔ وہ جو کہتی ہے ،پورا ہو جاتا ہے۔ وہ جوچاہتی ہے ،لے لیتی ہے۔ وہ مستقبل کے بارے میں جوبھی سوچتی ہے وہ درست ہی نکلتا ہے۔ ایک طرف وہ دیوتا سمان روح ہے اور دوسری طرف میں بداعمال شخص۔ یہی وجہ ہے کہ وہ جھوٹ بھی بولے تو لوگ اسے سچ سمجھتے ہیں اور میں سوفیصد سچ بھی کہوں تو لوگ مجھے جھوٹا جانتے ہیں۔

وہ یہاں رہے یا وہاں رہے مہارانیوں کی طرح رہتی ہے۔ میں جہاں بھی جائوں میرا حال نوکروں اور نوکرانیوں والا ہی ہوتاہے۔ ایسا شاید اس لئے بھی ہے کہ میں اسی مادی دنیا کا کل پرزہ ہوں جبکہ مبارک پروین روحانی دنیا کا استعارہ۔ میں انسانی خدمت کرتا ہوں لوگوں سے گھل مل کرباتیں کرتاہوں تو مجھے کہا جاتا ہے کہ یہ سیاست کرتا ہے۔ میری بہن بوڑھوں اور بوڑھیوں کے حق میں بات کرے تو اسے روحانیت کہا جاتاہے۔ ہر طرف سے واہ واہ ہوتی ہے بس میری قسمت خراب اور میری بہن کی قسمت بہت ہی اچھی ہے…..تاریخی طور پر میری بہن اسکندریہ کی مصری ملکہ قلوپطرہ سے بہت مشابہت رکھتی ہے۔ قلوپطرہ کے پراسرار روحانی کمالات آج بھی تاریخ کا حصہ ہیں۔ قلوپطرہ اپنی عقل اور اپنی حکمت کاری سے سلطنت ِ عظمیٰ روما کے دوطاقتور ترین بادشاہوں جولیس سیزر اور انٹونی کو اپنی انگلیوں پر نچاتی رہی۔ میری بہن مبارک پروین اقتدار کی بالکل متمنی نہیںہے وہ تو بس چاہتی ہے کہ جسے وہ چاہتی ہے اقتدار ملنے کے بعد اسے بام عروج بھی ملے۔ وہ سیزر، انٹونی اوراسکندر اعظم سے بھی بڑا آدمی بن جائے۔ میری بہن میں خوبیاںہی خوبیاں ہیں۔ اس قدر خوبیاں کہ مجھے وہ زمینی نہیں بلکہ آسمانی مخلوق لگتی ہے۔ شاید نظر بٹو کے طور پر ایک خامی ضروری ہے اس میں غصہ بہت ہے۔

کہتے ہیں کہ کئی روحانی طاقت والے لوگ جمالی ہوتی ہیں اور کئی جلالی۔ میری بہن جلالی ہے۔ جوانی کے زمانے میں تو وہ کئی نوکرانیوںکو خود اپنے ہاتھوں سے پیٹ چکی ہے۔ اب بھی اسے غصہ آئے تو وہ مجھ پر نکال دیتی ہے اور اگر میں نہ ہوں تو جو بھی سامنے ہو وہ اس کی زد میں آ جاتا ہے۔ اگر اسے کسی کی بات بری لگ جائے تو پھر اسے غصہ آ جاتا ہے اور کئی بار وہ دوسروں کو نیچا دکھانے کے لئے حدیں بھی عبور کرلیتی ہے۔ اس میں فرشتوں جیسی خوبیاں ضرور ہیں لیکن آخر انسان ہے کچھ نہ کچھ خامیاں توہوتی ہوں گی۔ میری بہنا اس وقت دنیا میں سب سے اونچے مقام پر ہے۔ اسے صحافی اور اینکر بونے نظر آتے ہیں۔ کچھ لوگوں کی باتوں کو رد کرنا، تردید کرنا، تذلیل کرنا اس کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ غلط کار لوگ اس کے عہد میں ذلیل ہوتے رہیں گے ان کی یہی قسمت ہے اور تماشائی تالیاں بجاتے رہیںگے۔میں چونکہ اپنی بہن کا ہم راز بھی ہوں اور اس کا ہم درد بھی، اس لئے اکیلے میں اسے سمجھاتا رہتا ہوں کہ جو کچھ حاصل کرلیا ہے اسے بچانے کی کوشش کرو ۔ روحانی کمالات اوپر بھی لے جاتے ہیں اور اگر انسان میں بڑائی اور تکبر آ جائے تو اسے نیچے بھی گرا دیتے ہیں۔ میں یہ بھی کہتارہتاہوں کہ تمہاری خوبیاں ایک طرف، تمہارا غصہ، تمہارا دوسروں کو حقیر اور اپنے آپ کو پاکیزہ سمجھنا ایک دن تمہارے زوال کا باعث بنے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The main leaders of the Tehreek-e-Insaf were killed
Previous Post انا للہ و انا الیہ راجعون تحریک انصاف کے اہم رہنما انتقال کر گئے
Next Post امریکامیں ہر15منٹ بعد ۔۔۔ چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا
Every 15 minutes in the US ..

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.