yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان سے ہیں بے خبریہ چارلی

Yes 2 Webmaster January 31, 2015January 31, 2015 1 min read
Mhammad Pbuh
Share this:
Mhammad Pbuh
Mhammad Pbuh

تحریر: ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
ِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَ الصَّلٰوةُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ
آزادی اظہار کے نام پر فرانس کے چارلی نے گستاخانہ خاکے چھاپ کر جو دجّالی کی ہے اس کی وجہ سے دو ارب مسلمانوں کے سینے زخمی ہیں اس پر مستزاد یہ کہ اوبامہ اور کیمرون ان خاکوں کو اپنی آزادی قرار دے رہے ہیں اور یہ کہ انہیں یہ آزادی بہت عزیز ہے اور وہ اسے دبنے نہیں دیں گے اس سے پتہ چلتاہے کہ مغرب نے مسلمانوں کے صرف دل زخمی نہیں کیے بلکہ اوپر نمک چھڑکنا بھی شروع کر رکھا ہے جس سے مصطفویوں اور چارلیوں کے درمیان تصادم کے خطرات بہت بڑھ گئے ہیں جس کا نتیجہ تیسری جنگ عظیم کی شکل میں نکل سکتا ہے ہم مغرب پہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان کی اظہار خیال کی آزادی پوری دنیا کی بربادی کا باعث بن سکتی ہے انہیں یہ احساس ہونا چاہیے کہ انہوں نے کس عظیم ذات کے خاکے بنائے ہیں اور کس شان کے چاند کی طرف معاذ اللہ انہوں نے تھوکنے کے لیے منہ اٹھانے کی جسارت کی ہے۔

شان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کائنات کا سب سے اولین موضوع اور صفحہ ہستی کا سب سے پہلا مضمون ہے ۔،یہی امر کُنْ کی تجلی اور یہی لَوْلَاکَکے خطاب کا سینہ ہے ، یہی نور اول کا جلوہ اور یہی شان ارواح کا نغمہ ہے۔ کتاب ہستی کے سر ورق پر گر نام احمد رقم نہ ہوتا نقش ہستی ابھر نہ سکتا وجود لوح و قلم نہ ہوتا شان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کے بارے میں رب ذوالجلال نے لا مکان اور عالم ارواح میں تمام انبیاء کرام علیہم السلام سے حلف لیا ۔ اس شان پر ایمان اور نصرت کو لازم قرار دیا ،اس عہد کی پاسداری کو نبوت کے برقرار یہ وہی شان اقدس ہے جو پرور دگار عالم عزَّ اِسمہ فرشتوں کے سامنے مسلسل بیان کرے ۔ حضرت سیدنا آدم علیہ السلام محافل جنت میں اسی کا تذکرہ کریں ، حضرت سیدنا نوح علیہ السلام اپنی کشتی کی نجات میں اسی کا ورد کریں ، حضرت سیدنا ابراھیم علیہ السلام نار کے گلزار ہونے کے پر اسی کا خطبہ دیں ، حضرت سیدنا موسی علیہ السلام کے طور پر اسی کا سرور اور حضرت عیسی علیہ السلام کے دست شفا سے اسی کا ظہور تھا۔

شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی سچی محبتوں کا پیش لفظ ، روشن عقیدتوں کا مقدمہ ، حسین ارادتوں کا ابتدائیہ اور بے تاب الفتوں کی تمہید ، یہی عرش کے تاج کی توقیر ، لوح قدس کی اولین تحریر ، نگاہ انسان کی پہلی تنویر اور زبان آدمیت کی پہلی تقریر ہے ۔ شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم انجیل کا عنوان ، تورات کی سوغات ، زبور کی زیبائی ،صحائف کی رعنائی ،”وَالْقَلَمِ وَمَایَسْطُرُوْنَ” کی روشنائی اور یہی ”اِقْرِا بِاسْمِ رَبِّکَ ”کی پڑھائی ہے ،یہ شان رب نے ایسی بنائی کہ ہر گھڑی بڑھائی ہے شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم زبان کعبہ کی گفتگو ، دار ارقم کی خوشبو ، غار حرا کی آبرو ،غار ثور کی جستجو ، اعلان نبوت کا فیضان ، ہجرت کا وجدان ، بدر و حنین کا نشانہ ، احد و خندق کا ترانہ ، حدیبیہ میں لعاب دھن ماتھے پہ لگانے والوں کا نعرہ مستانہ اور فتح مکہ کا خزانہ ہے۔ شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ دین کا آغاز، شب معراج کی پرواز ، سدرة المنتھی کی صدا ، بیعت عقبہ ثانیہ کی وفا ، بیعت رضوان کی نوا ، منی کی دعا اور حجة الوداع کا خطبہ ہے۔

شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم پے چار یا ر رضی اللہ عنہم جان نثار ، پنج تن پاک رضی اللہ عنہم پہرے دار ، اھل بیت رضی اللہ عنہم وفا شعار اور صحابہ اسی پر مر مٹنے کیلئے ہر وقت تیار تھے ۔ شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ حرم حرم ،بزم بزم ، قلم قلم ،قدم قدم ، بالعزم والجزم جس میں زبان کے تکلم کو بھی حصہ ملے اور آواز کے ترنم کو بھی ، ہونٹوں کے تبسم کو حصہ ملے اور آنکھوں کے نم کو بھی ، یہ نوک قلم سے بیان ہو ، سوز سخن سے بیان ہو اس کے بیان کرنے کیلئے منبر بھی ،مسند بھی ، محفل بھی ، کربل بھی ، مشھد بھی ، مدفن بھی شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمہ تن خوشبو ہو کر بیان کی جاتی ہے ،اور کبھی لہو سے با وضو ہو کر بھی بیان کی جاتی ہے ، کبھی نگاہیں جھکا کر بیان کی جاتی ہے اور کبھی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بیان کی جاتی ہے ، کبھی میدانوں میں اترتے ہوئے بیان کی جاتی ہے اور کبھی تختہ دار پہ چڑھتے ہو ئے بیان کی جاتی ہے ۔ شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر سے غم کا ازالہ ہو ، خوشی دوبالا ہو ، زندگی مسرور ہو قبر پر نور ہو ، زبان معطر رہے دھیان منور رہے ،دل میں ایمان رہے راضی رحمان رہے ۔ اس شان کا بیان ضروری ہے تعمیر سیرت کیلئے نور بصیرت کیلئے ، دل کی صفائی کیلئے ، گناھوں کی دھلائی کیلئے ہر رہنمائی کیلئے ، حقیقی بینائی کیلئے مشکل کشائی کیلئے۔

شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے میں بھی لذت ، لکھنے میں بھی لذت ، سننے میں بھی لذت ، سنانے میں لذت ، دیکھنے میں بھی لذت ، دیکھنے کے انتظار میں بھی لذت اس شان کا تذکرہ خزائوں میں بہار کا ضامن ، اجڑے دلوں کیلئے قرار کا ضامن ، ناکامیوں میں کامیابی کی نوید ، مایوسیوں میں روشنی کی امید سیاہ بختیوں میں سعادت کی کلید ، مردہ دلوں کے لئے زندگی کی عید۔شان رسول کے بیان سے زبان کو عزت ملے ، قلم کو عظمت ملے ، مکان کو رفعت ملے ، زبان کو شوکت ملے ، دل کو چاندنی ملے ، دماغ کو روشنی ملے ، خیال مسرور ہو جائے شعور پر نور ہو جائے ۔ان کی یاد ہو تو گھر برباد نہ ہو ، سوچ میں فساد نہ ہو ،سینہ ویران نہ ہو ، چہر ہ پریشان نہ ہو ، جگر کو خون ملے ، سر کو سکون ملے ، مقدر سنور جائے قسمت نکھر جائے ، مشکل ٹل جائے گرتا سنبھل جائے ، مرجھایا کھل جائے ، تقدیر بدل جائے ۔ شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم بڑھتی ہے گھٹتی نہیں ، پھیلتی ہے سمٹتی نہیں ، اس میں کثرت ہے قلت نہیں ، یہاں عروج مگر زوال نہیں ، ترقی ہے تنزل نہیں

وہ کمال حسن حضور ہے کہ گمان نقص جہاں نہیں
یہی پھول خار سے دور ہے یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن ابوجھل ، ابو لھب سے لے کر آج کے خاکے بنانے والے ملعو نوں تک بدتر بھی ہیںاور ابتر بھی ہیں، بے شرم و بے حیاء بھی ہیں ، ذلیل و رسوا بھی ہیں،حقارت کا حوالہ بنے ، نفرت مقام قرار پائے ،آتش جھنم کا ایندھن بنے اور نار سقر کابندھن بنے ۔
مٹ گئے مٹتے ہیں مٹ جائیں گے اعداء تیرے
نہ مٹا ہے نہ مٹے گا کبھی چرچا تیرا

شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متوالے کل بھی ھمالے ،آج بھی ھمالے ، کل بھی نرالے ،آج بھی نرالے ان کے چہروں پہ کل بھی اجالے، آج بھی اجالے ، پہلے امامت میں کامل پچھلے اقتداء میں کامل پہلے دیدار پہ شیدا پچھلے نام پہ بھی فدا ، اُن کا عشق مصروف دید ، اِن کا عشق محو تقلید ، ہر نئی صدی میں نئے سال میں نئی صبح میں نئی شام میں نئی گھڑی میں نئی آن میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تازہ لہر نظر آتی ہے ۔ شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جتنے جلسے منعقد ہوتے ہیں اتنے کسی اور انسان کیلئے نہیں جتنے آنسو ان کی یاد میں بہائے گئے کسی اور کیلئے نہیں جتنا خون اس کی حفاظت کیلئے پیش کیا گیا کسی اور کیلئے نہیں ،شان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے جتنا سوچا گیا جتنا لکھا گیا جتنا پڑھا گیا کسی اور انسان کے لئے نہیں یہ شان جتنی کتابوں میں ہے کسی اور کی نہیں ،جتنے خوابوں میں ہے کسی اور کی نہیں ،یہ شان جتنی زبانوں پہ ہے کسی اور کی نہیں جتنے زمانوں میں ہے کسی اور کی نہیں

کلیم و نجی ، مسیح و صفی خلیل و رضی رسول و نبی
عتیق و وصی غنی و علی ثنا کی زبان تمہارے لئے
سچ فرمایا تھا مخدومہ کونین ،طیبہ طاہرہ حضرت آمنہ رضی اللہ تعالی عنہا نے جب ان کے پاس حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالی عنہا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی واپس چھوڑنے آ گئیں کہ مجھے ان پر شیطان کے حملوں کی وجہ سے خطرہ ہے تو میں امانت سپرد کرنے آگئی ہوں تو حضرت آمنہ رضی اللہ تعالی عنہا نے فرمایا کہ” خدا کی قسم میرے لخت جگر کا شیطان کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا یقینا مستقبل میں میرے بیٹے کی بڑی شان کا اظہار ہونے والا ہے” چنانچہ خاکے بنانے والے خاک ہو جائیں گے اور عظمت مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچم عرش پہ لہراتا رہے گا جسے کوئی اتار نہیں سکتا۔

عرش کی چوٹی پہ ہے پرچم شہ لولاک کا
یہ مقام مصطفےٰ ہے پڑھ لو قرآن رسول
مغربی آنکھوں میں ہے گستاخیوں کا موتیا
ورنہ ہر سو جلوہ گر ہے عظمت و شان رسول
وار دیں گے ان کی خاطر جان بھی ہم ایک دن
کر رہے ہیں عھد پکا سب غلامان رسول شان رسول پر پہرا دینے کیلئے چلو درسگاہوں سے ،خانقاہوں سے، آرامگاہوں سے، سیر گاہوں سے ،دفاتر، دکانوں سے، کھیتوں کھلیانوں سے اور باطل پر لرزہ طاری کر تے ہوئے یورپی یونین کو تعظیم انبیاء کرام علیہم السلام کے لیے قانون سازی کرنے اور خاکے بنانے والوں کو سزا دینے پر مجبور کر دو۔

Dr Mohammad Ashraf Asif Jalali
Dr Mohammad Ashraf Asif Jalali

تحریر: ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
(سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان)

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Syed Qaim Ali Shah
Previous Post سانحہ شکارپور میں ملوث دہشتگردوں کی اطلاع دینےوالے کو 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان
Next Post نواز شریف حقیقی جمہوریت کیلئے آرٹیکل 245 ختم کریں، فاروق ستار
Farooq Sattar

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.