yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مسلمان کو مسلمان سے خوف کیوں؟؟

Yes 2 Webmaster January 6, 2015 1 min read
Security Checking
Share this:
Security Checking
Security Checking

تحریر : ساجد حسین شاہ
رات کا وقت تھا بس موٹروے پر اپنی منزل کی طرف گامزن تھی مسافروں کی اکثریت خوابِ خرگوش سے لطف اندوز ہو رہی تھی کہ کسی جگہ پولیس نے بس کو روک لیا اور تما م مسافروں کی تلاشی شروع کر دی پولیس وا لے ایک ایک کر کے مسا فروں کو نیچے اتا رتے انکی جا مع تلا شی لیتے اور انھیں آ گے بھیج دیتے ایک جواں لڑ کا جسکی داڑھی ابھی مکمل نمودار نہیں ہو ئی تھی اور اسکی آنکھیں بھی بند تھیں جیسے ہی اس نے بس کی سیڑھی پر پا ئو ں رکھا اور انگڑا ئی لیتے ہو ئے بے سا ختہ اسکے منہ سے اللہ اکبر کا نعرہ بلند ہوابس پھر کیا تھا جیسے پر سکو ن ماحول میں ہلچل مچ گئی ہو وہا ں مو جو د تمام مسا فر بمعہ پو لیس اہلکار سب بھا گ کھڑے ہوئے پچاس سا ٹھ میٹر تک تو کسی نے پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا پہلے تواس نے بھی بھا گنے کے لیے پر تو لے لیکن پھر اک دم سے رک گیا شا ید سا ری صور تحال سے آگاہ ہو گیا ہو تو اونچی اونچی آواز میں قہقہے لگا نے لگا اپنے دونوں ہا تھ ہوا میں بلند کیے اور سب کو پکا را میرے پا س کچھ نہیں نیند کی کیفیت کی وجہ سے یہ سب ہوا سب کی جان میںجان آ ئی اور واپس بس کی طرف لو ٹ آ ئے۔

ذرا سو چیے ! جو نعرہ ہم مسلمانوں کی پہچان ہے جسکی بدولت ہمیں حو صلہ ملتا ہے جس نعرے کو بلند کر کے ہم مشکل سے مشکل میدان میں کود پڑ تے ہیں آج اسی نعرے سے ہم اتنے خوف زدہ کیوں ؟یہ خوف ہمارے دلوں پر راج کیوں کر رہا ہے میں جس عنوان پر بات کرنا چاہتا ہوںاس پرآ پ کی تو جہ مر کوز کرانا مقصود ہے اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیںآیت کامفہوم کچھ اسطرح ہے کہ جس نے ایک انسان کو قتل کیا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا اورجس نے ایک انسان کی جا ن بچا ئی اس نے ساری انسانیت کو بچایا ایک مسلمان ہو نے کے ناطے اللہ تعا لیٰ کے اس فر مان کو اپنی زندگی میں طرز عمل کے طور پر اپنا نا ہم پر فر ض ہے مگر سوال یہ ہے کہ آ ج کل کا مسلمان جن کی اکثریت اس بات کو ثا بت کرنے میں کوشاں ہے کہ مومن کون ہے ؟اس پر عمل پیرا ہے کہ نہیںایک اور بات جو قابل غور ہے کہ یہاں لفظ انسان استعمال کیا گیا ہے یعنی اسلام ناحق کسی بھی انسان کو قتل نہ کر نے کا حکم دیتا ہے۔

آج کل عید میلاد النبی کی سر گر میاں عروج پر ہیں عید میلاد النبی بدعت ہے یا نہیں اس کی بحث ہر ڈ گر پر ہو رہی ہے مگر اس سے زیا دہ اس بات کی ضرورت لا حق ہے کہ آ یا ہم نے اپنی ندگی میں سنت نبوی کو بھی نا فذ کیا ہے یا نہیں اپنے عقا ئد کے تحفظ کے لیے ہم قرآن و حدیث کے دلا ئل کا انبار لگا لیتے ہیں مگر اخلاقی اقدار اسی شعلہ بیانی اور جذبات کی رو بہہ جا تی ہے دنیا میں آ ج مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ کر پکارنا عام فعل ہے ہو لیوڈ ہو یا بو لیوڈ کی فلموں میں دہشت گرد صرف مسلمان ہی کیوں دکھا ئے جا تے ہیں آ ج سے کئی سال پہلے بہت سا رے مسلمان مجا ہد ین روس کے خلا ف افغانستان اور دیگر روس کی ریا ستوں میں بر سر پیکار تھے تب تک امریکہ انھیں ہر ممکن مدد فراہم کر رہا تھا دنیا کی نظر میں یہ لوگ ہیرو تھے۔

ان مجا ہدین پر کئی کہا نیاں فلمائیں گئی جن میں انھیں مثبت طور پر دکھایا گیا لیکن جوں ہی روس کو برباد کرنے کا مقصد پورا ہو ا نظریں یکسو بدل گئیں مگر اصل بات جو زیر بحث ہے وہ حکمت عملی ہے جو دور حا ضر میں بھی کامیابی سے رواں دواں ہے تما م مسلمان مجا ہدین کی تو پوں کا رخ مسلمانو ں کی طرف ہی مو ڑ دیا گیا اگر اپنے ارد گرد بغور جا ئزہ لیا جا ئے تو یہ با ت قا بل افسو س ہے بہت سارے مسلم ممالک جن میں پا کستان ،شام ،لیبیا، اردن، عراق اور افغانستان سر فہرست ہیں میں انہی مجا ہدین کو مسلم ریا ستوں کے خلا ف استعما ل کیا جا رہا ہے آپ کا فر مان ہے کہ ہر کلمہ گو کی جان و مال دوسرے مسلمان پر حرام ہے تو ہم کیسے کسی بھی کلمہ گہ کی جان لینے کے مرتکب ہو سکتے ہیں جس نے کلمہ پڑھ لیا اور تہے دل سے اس با ت کا اقرار کیا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں وہ مسلمان ہو گیا اسکے عقا ئد و اعمال اللہ کی درگاہ میں قا بل قبو ل ہیں یا نہیں کیا اس بات کو ہم اللہ پر نہیں چھوڑ سکتے کیو نکہ اللہ سے بڑھ کر کوئی انصاف کرنے والا نہیں لیکن اس کے بر عکس آ ج کے مسلمان کو ایسے ایسے فتنوں میں الجھا دیا گیا ہے جس کشمکش سے با ہر نکلنا بہت دشوار معلوم ہو تا ہے۔

مقتول بھی اپنی جان اللہ کے نام سے دے رہا ہے اور قاتل بھی اللہ اکبر کی تکبیر بلند کر کے حملہ آ ور ہو رہا ہے اس عالمِ کیفیت میں ہم کن پرندوں کے طلب گار ہیں جو ہماری مدد کو نا زل کیے جا ئیں گے ہما ری صفوں میں موجود ان دشمنوں سے ہمیں خوب آ شنا ہو نا ہو گا جو ہمیں ہمارے ہی خلاف بھڑکا ر ہے ہیںہما رے درمیان نفرت کی آگ پر تیل ڈال کر خود مزے سے جا ئزہ لیتے ہیں مگر میں سمجھتا ہوں اس دشمن سے زیادہ ہم خود اسکے ذمہ دار ہیں اقتدار اور طا قت کے نشے نے مسلمانوں کو اسلام سے درکنار کر دیا ہے ایک اللہ اور ایک قرآن کو ماننے والے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے کیوں ہو گئے کم سن اور نا دان بچوں کو ہتھیار بنا کر مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے آ پ کے وہ الفاظ میرے زہن پر نقش ہو رہے ہیں جن کا مفہوم کچھ اسطرح تھا۔

‘کہ نو عمر ہوں گے دما غی طور پر نا پختہ ہوں گے اور ایمان ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا’۔صحیح بخا ری کی اس حدیث مبارکہ کو پڑھ کر ایسے نہیں لگتا کہ آ پ کا ارشاد انہی کم بختوں کے لیے ہے جو آجکل ہما رے دینِاسلام کو بدنام کرنے پر تلے ہو ئے ہیں آ خر میں اللہ تعا لیٰ سے دعا گو ہو ں کے تمام امت مسلماں کو ان فتنوں سے نجات دے اور ان فتنوں کے پھیلانے والوں کو جہنم وصال کرے۔

Sajid Hussain Shah
Sajid Hussain Shah

تحریر : ساجد حسین شاہ
engrsajidlesco@yahoo.com
00966592872631

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Hafiz Saeed
Previous Post مینار پاکستان گرائونڈ میں حافظ محمد سعید کا تاریخی خطاب
Next Post سال 2014ء پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے خاص کامیابیاں نہ سمیٹ سکا
Cinema

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.