yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستانی عوام کو لاحق مہلک خطرات، اندرونی سیکورٹی صورتحال پر  پاک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کی سالانہ سیکورٹی رپورٹ 2017 جاری 

MH Kazmi January 8, 2018 1 min read
Most potent security threats to Pakistani nation, PIPS report 2017 revealed the facts
Share this:

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) تحریک طالبان پاکستان اور قوم پرست عسکریت پسند ابھی بھی ایک مہلک خطرہ ہیں، پاکستان سیکورٹی رپورٹ  2017 کے مندرجات میں اہم ترین انکشافات

Most potent security threats to Pakistani nation, PIPS report 2017 revealed the facts ۔ داعش کی موجودگی کے وا ضح شواہد ، 6 مہلک حملوں میں 153 ہلاک کئے
۔ دہشتگردی کے واقعات میں گذشتہ سال کی نسبت 16 فیصد کمی کے ساتھ پاکستان میں کل 370 دہشتگردانہ حملے ہوئے جس میں 815 افراد ہلاک ہوئے اور 1736 افراد زخمی ہوئے
۔ بلوچستان اور فاٹا خاص طور پر کرم ایجنسی سال 2017 میں بالترتیب 288 اور 253 ہلاکتوں کے سبب حساس ترین علاقے شمار ہوئے
۔ ٹی ٹی پی ، جماعت الاحرار اور ان جیسے مقاصد رکھنے والے گروہوں نے 58 فیصد حملوں کی ذمہ داری قبول کی جبکہ 37فیصدحملے قوم پرستوں اور 5 فیصد حملے فرقہ وارانہ دہشتگردوں نے کئے
۔ حکومتی سطح پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ابہام باقی رہا، پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی سالانہ رپورٹ
۔ 2018 میں نیشنل سیکورٹی پالیسی کا اعلان متوقع ، جس میں بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی پس منظر کو مدنظر رکھا جائے گا
۔ قومی سطح پر داخلی سیکورٹی پالیسی 2018 پر نظرثانی کی جائے گی
ْ عسکریت پسندوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوئی بھی حکمت عملی پارلیمنٹ کی مرضی سے طے کی جائے گی
اگرچہ سال 2017 میں دہشتگردی کے واقعات میں گذشتہ سال کی نسبت 16 فیصد کمی آئی تاہم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے وابستہ گروہ ، قوم پرست عسکریت پسندوں خاص طور پر بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ ی اب بھی ایک مہلک خطرہ ہیں۔ خطرے کی بڑی علامت داعش کی بلوچستان اور شمالی سندھ میں موجودگی ہے جس نے بڑے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ یہ حقائق اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ ایک اجتماعی کوشش کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی حکومتی حکمت عملی نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کی جائے جس کے متعلق تاحال ابہام موجود ہے کہ اس پر عملدرآمد کس کی ذمہ داری ہے۔ یہ بہت بہتر ہوگا کہ اگر پارلیمنٹ نہ صرف نئی حقیقتوں کےسبب نیشنل ایکشن پلان کا ازسرنو جائزہ لے بلکہ عسکریت پسندوں کو مرکزی دھارے میں واپس لانے کا کوئی معیار بھی مقرر کرے جس پر بحث کا آغاز2017 میں شروع ہوا ۔
یہ پاکستان کی سیکورٹی رپورٹ 2017 کے چند اہم نکات ہیں جسے اسلام آباد میں واقع پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز نے جاری کیا ہے ۔ یہ ادارہ ایک تھنک ٹینک ہے اور اس کے دائرہ کار میں پاکستان اور خطے کی سیکورٹی اور تنازعات کی جہتوں کا جائزہ لینا شامل ہے۔
اس ادارے نے اپنی رپورٹ میں شامل نکات اور اعداد و شمار کو مختلف ذرائع سے حاصل کیا ہے ۔ جن میں انٹرویوز اور اس موضوع پر ماہرین کے مضامین شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2017 میں پاکستان کے 64 اضلاع میں نسلی، فرقہ وارانہ اور مذہبی دہشتگردی کے 370 واقعات ہوئے ۔ جن میں 24 خودکش و فائرنگ خودکش حملے شامل تھے جن کے نتیجے میں 815 ہلاکتیں ہوئیں اور 1736 افراد زخمی ہوئے۔
اگرچہ سال 2017 میں گذشتہ سال کی نسبت دہشتگردی کے واقعات میں 16 فیصد کمی ہوئی ، یہاں تک کے دہشتگردی کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد گذشتہ سال دہشتگردانہ حملوں کے نتیجے میں ہوئی ہلاکتوں سے 10 فیصد کم رہی ۔
دہشتگردی کے ان حملوں میں سے 213 حملے یا کل حملوں کا 58فیصد یا تو تحریک طالبان یا اس سے علیحدہ ہونے والے گروہوں جماعت الاحرار اور اس جیسے اور گروہوں مقامی طالبان وغیرہ نے انجام دیئے اور ان حملوں میں 186 افراد ہلاک ہوئے ۔ جبکہ قوم پرست دہشتگردوں کے حملوں میں 140 افراد ہلاک ہوئے ۔ ان حملوں کی تعداد 138 تھی اور یہ ملک بھر میں ہوئے حملوں کی کل تعداد کا 37 فیصد تھا ان میں سے بیشر بلوچستان میں جبکہ کچھ سندھ میں کئے گئے ۔ ملک میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کے کل 19 واقعات ہوئے اور ان میں 71 افراد ہلاک جبکہ 97 زخمی ہوئے۔
اس دوران کچھ نئے چیلنجز بھی ابھر کر سامنے آئے۔ان میں ذاتی انفرادی حیثیت میں افراد کا دہشتگردی میں ملوث ہونا ، چھوٹے چھوٹے سیلز بنا کر دہشتگرد کاروائی کرنااور تعلیمی اداروں میں انتہاء پسند عناصر کا زور پکڑنا شامل ہے۔ سب سے اہم خطرہ داعش ہے جس نے ملک میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے اور اس نے پاک افغان سرحد کے قریب افغان علاقوں میں عسکری کاروائیاں کی ہیں۔ پاکستان میں داعش اور اس کے حمایتیوں نے 6 مہلک حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں 153 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ بلوچستان میں اس گروہ نے کوئٹہ سے چینی شہریوں کو اغواء اور بعد ازاں قتل کے علاوہ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے کانوائے کو نشانہ بنایا ہے۔ سندھ میں ہلاکتوں کے لحاظ سے سب سے بڑا حملہ سیہون شریف میں ہوا اور اس کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی ۔
رپورٹ میں شامل قومی سلامتی کے مشیر لیفینینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کے انٹرویو کے مطابق نیشنل سیکورٹی پالیسی مکمل ہوچکی ہے اور اور اسے حکومتی اراکین کے درمیان داخلی طور پر تقسیم کی جا چکا ہے۔ اس کے اہم خطوط جنہیں سال 2018میں عام کیا جائے گا، جس میں بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی پس منظر کو مدنظر رکھا جائے گا۔ اس رپورٹ میں انہیں اشاراتاَ بیان کیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں جو کہ نیکٹا کے کوآرڈینیٹر احسان غنی کے ساتھ ہوا، میں بیان کیا گیا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کی داخلی پالیسی ابھی نظر ثانی کے مراحل میں ہے۔ اس کی نظر ثانی شدہ شکل اور کاؤنٹر ایکسٹریم ازم پالیسی کا اعلان سال 2018 میں کیا جائے گا۔
پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی رائے میں ان دونوں انٹرویوز میں سے اخذ کیا جا سکتا ہےکہ ابھی تک حکومتی سطح پر یہ ابہام موجود ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کس حکومتی شعبے کی ذمہ داری ہے ۔
رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر بدلتے ہوئے حقائق کو مدنظر رکھ کر نظر ثانی کرنا لازمی ہے اور اس پر عملدرآمد موثر بنانے کے لئے اسے دوطرفہ حکمت عملی میں تقسیم ہونا چاہیئے۔ انسداد دہشتگردی کا حصہ ، جو کہ درپیش فوری مسائل کا حل تلاش کرے اور دوسرا حصہ جو کہ متشدد انتہاء پسندی کے انسداد پر زور دے تاکہ دوررس نتائج ہوسکیں۔اس دوران کالعدم جماعتوں اور افراد کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی بحث پر رپورٹ یہ بیان کرتی ہے کہ اس عمل میں ابہام کی گنجائش نہ رکھی جائے اور اس معاملے پر کوئی بھی حکمت عملی تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے بنائی جائے جس کی نگرانی پارلیمنٹ کرے اور اس طر ح کے افراد اور اداروں کو مرکزی دھارے میں لانے سے قبل کوئی پیشگی ضوابط لاگو کئے جائیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
allama, jalil, naqvi, son, in, law, of, allama, sajid, naqvi, died, today, after, long, sufferings
Previous Post ممتاز شیعہ راہنما اور تحریک جعفریہ پاکستان کے لیڈر آج صبح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
Next Post سفری حفاظت سے متعلق قوانین اور قواعد کو بہتر بنایا جائے، پی ڈبلیوڈ ی کی انتہائی غیر تسلی بخش کارکردگی پر سرزنش، مجلس قائمہ برائے مواصلات
Road Safety law and rules may be revised, Standing Committee

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.