yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمدبریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد
    • فلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیافلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیا
    بین الاقوامی خبریں
    • بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمدبریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد
    • فلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیافلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیا
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزامخواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام
    • بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہبلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

یادگار نشست ہمراہ سفیرِ پاکستان

Yes 2 Webmaster January 19, 2015 1 min read
Anela Ahmad and Ghalib Iqbal
Share this:
Anela Ahmad and Ghalib Iqbal
Anela Ahmad and Ghalib Iqbal

تحریر : انیلہ احمد
شاہ بانو میر ادب اکیڈمی جو اب کسی تعارف کی محتاج نہیں ٬ اپنی ٹیم کے ہمراہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت 16 جنوری کو سفیرِ پاکستان جناب غالب اقبال صاحب سے ملاقات کیلئے سفارت خانہ پہنچیں٬ مرکزی عمارت میں داخل ہوتے ہی ڈیوٹی پر موجود آفیسرز نے محترمہ شاہ بانو میر صاحبہ کا اور ان کی اکیڈمی کی ٹیم کا نہایت پُرتپاک انداز سے استقبال کیا٬ ٹیم کو زیادہ انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑی اور کچھ منٹ بعد ہی انہیں سفیرِ پاکستان سے ملنے کا شرف حاصل ہوا٬ آغاز میں شاہ بانو میر صاحبہ نے یکے بعد دیگرے ٹیم کی محترم خواتین کا مکمل تعارف کروایا اور وہاں آنے کا مقصد بیان کیا٬ شاہبانو میر صاحبہ کا پاکستانی کمیوبٹی کے مسائل حل کروانے میں تگ ودو خواتین کے ساتھ مل کر پرنٹ میگزین “” در مکنون کو دوسرا شمارہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرنا ٬

ان کی اس بہترین کاوش کو سفیر ِ پاکستان نے خندہ پیشانی سے سراہا٬ پیرس میں مقیم خواتین کی کوششوں سے تکمیل کیلئے آخری مراحل طے کرتا ہوا یہ شمارہ جو ہمارے پاکستانی معاشرے کی یہاں رہتے ہوئے بھی بہترین عکاسی کرتا ہے٬ مختلف موضوعات پر چاہے وہ دینی ہوں یا دنیاوی سماجی ہوں یا معاشرتی ٬ ہر ہر مسئلے کو اس نے اجاگر کیا ہے٬ جو گھر بیٹھے خواتین بڑے ذوق و شوق سے پڑہتی رہی ہیں اور آئیندہ بھی پڑہنا چاہتی ہیں٬ مختلف آرا پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پیرس میں اردو زبان کو فروغ دینے کیلیۓ ایک لائبریری کے انعقاد کا تقاضہ بھی کیا گیا٬

جس سے ہمارے بچے یہاں رہتے ہوئے پاکستانی ادب کے شہپاروں کے بارے میں جان سکیں٬ فرانس میں رہتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی زیادہ تعداد اپنی قومی زبان وکو پس پشت ڈال کر فرنچ زبان کو زیادہ اہمیت دیتی ہے٬ ہمارے بچّے اردو زبان سے کوسوں دور ہیں٬ حالانکہ دوسرے ممالک کے سربراہان اور عوام اپنی قومی زبانوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش دکھائی دیتے ہیں٬ ہمیں اپنے مختصر وسائل سے اکٹھے ہو کر ایک لائبریری کا استخصال خود کرنا چاہیے٬ جنابِ سفیرِ پاکستان ایک اصول پسند شریف النفس اور سلجھے ہوئے صاف ذہن کے مالک انسان دکھائی دیے٬

جو اپنے ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے ایک پُرخیال اور مضبوط سوچ رکھتے ہیں٬ اُن کی سب سے قابل ستائش بات کہ وہ خواتین اور بچیوں کے مسائل اجاگر کرنے میں کوشاں نظر آئے جو ایک خوش آئیند بات ہے٬ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلیۓ بہتر انداز میں لائحہ عمل تیّار کرنے میں سفیرِ پاکستان جو اہم کردار ادا کریں گے٬ اسے ہم اور ہماری آنے والی نسلیں بہترین استفادہ حاصل کر سکیں گی٬ اس کی روشن مثال سفارتخانے کا ڈسپلن وقت کی پابندی کی قدر اور پبلک ڈِیلنگ جسے ہم سب سن کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے٬ ہمارے معاشرے کے مثبت رخ کی اچھی عکاسی کرتا ہے جس کی اس وقت بہت ضرورت ہے٬ اب ہمیں اور ہماری کمینوٹی کو بھی اپنی زبان کردار اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر اس کو سچ ثابت کر دکھانا ہے کہ ہم بھی اچھے معاشرے میں اچھے انداز سے رہ سکتے ہیں٬

امید ہے کہ سفیرِ پاکستان غالب اقبال صاحب سے ہونے والی ملاقات کا نتیجہ خوش آئیند اور اکیڈمی کے لئے معاون و مددگار ثابت ہوگا٬ اور وہ بھی اپنے ملک کی پاسبانی کیلیۓ سماجی و معاشرتی مسائل کو حل کرنے کیلیۓ اس پر غوروخوض ضرور کریں گے٬ جو ہم سب کیلئے ان کی بہترین کاوش ہوگی٬ ان کے ساتھ ہونے گفتگو تفصیلی دورانئے کے ساتھ بہت سے مسائل کو احاطہ کرتی رہی٬ سفیرِ محترم نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ پیرس میں خواتین ایک منظم سوچ سنجیدگی کے ساتھ وطنِ عزیز کیلیۓ تحریری انداز میں کوشاں ہیں٬

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اگلی بار جب ٹیم ان کے پاس دوسرا پرنٹ میگزین لے کر آئے تو ان کی اس تعداد مین اضافہ ہو اور وہ مزید بہتر کام کرتی دکھائی دیں جس سے فرانس میں پاکستانی خواتین کا تاثر اچھا نظر آئے ٬ در مکنون اور شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی ٹیم نے ان سے وعدہ کیا کہ انشاءاللہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ کام کو بڑہاتے ہوئے گھر بیٹھی مزید کئی خواتین کے ہُنر کو منظرِ عام پر لائیں گے٬ یوں سرد موسم میں گرم قہوے کی پیالیوں کے ہمراہ یہ یادگار نشست اختتام پزیر ہوئی

تحریر : انیلہ احمد

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Peshawar Incident
Previous Post “”بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے””
Next Post (نیا کے پی کے)
Imran Khan

Related Posts

بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد

بریٹنی کے دو ماہی گیروں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ڈوبے ہوئے ٹرالر مارانیلو سے برآمد

September 6, 2026
فلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیا

فلیوی فلاماں نے پیٹرک بروئیل کے دورے کی منسوخی کو ‘دانشمندانہ فیصلہ’ قرار دے دیا

September 6, 2026
راشدہ داتی کی عدالتی نظام میں واپسی، متنازع تقرری نے اٹھائے نئے سوالات

راشدہ داتی کی عدالتی نظام میں واپسی، متنازع تقرری نے اٹھائے نئے سوالات

September 6, 2026
فرانس میں تعلیمی سال 2026-2027 کی چھٹیوں کا مکمل کیلنڈر جاری، طلبہ اور والدین کے لیے اہم تاریخیں

فرانس میں تعلیمی سال 2026-2027 کی چھٹیوں کا مکمل کیلنڈر جاری، طلبہ اور والدین کے لیے اہم تاریخیں

September 6, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.