yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ماہ رمضان اور روزے کے مسائل

F A Farooqi June 6, 2016 1 min read
Ramadan Fasting Rules
Share this:
Ramadan Fasting Rules
Ramadan Fasting Rules

تحریر : در صدف ایمان
اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا:
رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اترا۔ البقرہ
نزول قرآن پاک کی برکت سے اس ماہ مبارک کو یہ فضیلت ملی کہ اسکے لیے جنت آراستہ کی جاتی ہے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ خطائین مٹائی جاتی ہیں۔ سرکش شیطان مقید کر دئیے جاتے ہیں۔ بابِ نار بند کر دئیے جاتے ہیں۔ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ رب کی منشا سے جسے چاہے جہنم سے آزادی ملتی ہے۔ دعائیں مستجاب ہو جاتی ہیں۔ نفل وسنت کا ثواب فرضوں کے برابر اور فرضوں کا ثواب ستر گناہ اور بڑھ جاتا ہے۔
رحمتوں کا مہینہ ہے اس کا پل پل، لمحہ لمحہ، غرض ہر ساعت ہمارے لیے انعام عظیم ہے۔ رمضان المبارک رحمتوں و برکتوں والا مہینہ ہے۔ رمضان کا مقدس و پاکیزہ ماہ امت مسلمہ کیلئے ایک عظیم و محترم ماہ ہے ۔ قرآن حدیث سے اس مبارک ماہ کی بے حد فضیلت بیان کی گئی ہے جسکا ہر ہر لمحہ خود اس پر نازاں ہے۔

حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے حضور اقدس ۖ نے فرمایا، جب رمضان مبارک آتاہے جنتوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے بند کر دئیے جاتے ہیں، شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے۔ (بخاری و مسلم
رمضان المبارک کے حوالے سے بہت سی احادیث وارد ہیں ۔ رمضان المبارک اور روزے کی فضیلت حدیث مبارکہ کے ان الفاظ سے بخوبی واضح ہو رہی ہے۔
حضور ۖ نے فرمایا: ہر چیز کا ایک دروازہ ہے اور عبادت کا دروازہ روزہ ہے۔
حضرت سہل بن سعد سے مروی ہے کہ حضور سرور عالم ۖ نے فرمایا کہ: جنت کے آٹھ دروازے ہیں ان میں ایک کا نام باب الریان ہے اور اس میں سے روزے داروں کے سوا کوئی داخل نہ ہو۔ (بخاری و مسلم
اسی طرح ایک اور حدیث مبارکہ میں رسول اکرم ۖ کاارشاد مبارکہ ہے کہ : بنی آدم کے اعمال براہ کرم و بندہ نوازی بڑھائے جاتے ہیں، ایک نیکی دو گنا سے سات سو گنا تک سوائے روزے کے۔ پروردگار عالم فرماتا ہے کہ روزے کا اجرو ثواب بے انداز و بے حساب ہے کیونکہ وہ خاص میرے لیے اور میں خود اسکی جزا دوں گا ۔ بندہ میرے لیے اپنی خواہشات و خواراک کو ترک کرتا ہے۔

ان احادیث کریمہ سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان المبارک میں فضل رحمت کھول دئیے جاتے ہیں۔ طلب کرنے والے کے لیے کوئی در بند نہیں ہوتا۔ جسطرح موسمِ ربیع میں ہر طرف بہار چھا جاتی ہے ہوائیں نکھر جاتی ہیں، ٹھنڈی ہوا چل پڑتی ہے اسی طرح مومنوں کے دل کھول دئیے جاتے ہیں۔ جب رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آتا ہے ، فضائیں معطر ہو جاتی ہیں ، دل ٹھنڈے ہو جاتے ہیں، فرش سے عرش تک رحمت ہی رحمت چھا جاتی ہے۔ ہر سو نورانیت کی ایک چادر تن جاتی ہے۔
لیکن رمضان المبارک کی یہ فضیلت بھی ان ہی کے لیے ہے جو ماہ صیام میں صوم کا احترام کریں۔ کامل روزے کی ادائیگی کریں۔ مکمل طور پر اس کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے ، فر جانتے ہوئے، نور مانتے ہوئے روزہ مکمل کریں۔
یہاں مختصر طور پر بیان کر دیا جائے کہ ہمارے معاشرے میں ایک روایت بنتی جا رہی ہے کہ ہم روزہ تو رکھ لیتے ہیں مگر نہ اسکی فضیلت کے کچھ خیال ہوتا ہے اور نہ ہی اسکے مقدس ہونے کا پتہ ہوتا ہے۔ روزہ فاقہ کشی کا نام نہیں کہ کھا پی کر سویا جائے سحری کے نام پر اور بیدار ہو کر افطار کے نام پر کھا پی لیا جائے۔
روزے دار کی نیند بھی عبادت ضرور ہے مگر ہمیں اپنے طور پر رکن اسلام کی مکمل اور صحیح طور پر ادائیگی کرنا چاہیے۔

Ramadan Fasting
Ramadan Fasting

روزہ اور اسکے مختلف احکام
* روزے سے مراد یہ ہے کہ صبح صادق سے غروب آفتاب تک جو کھانا پینا اور نفسانی خواہشات کو ترک کر دینا ہے۔ روزہ در حقیقت کھانے پینے سے رکنا ہی نہیں بلکہ اپنے آپکو ہر گناہ، لغو و بے ہودہ مشغلہ سے روکنا ہے۔ روزے دار کا ہر ہر عضو صائم ہوتا ہے۔ کان لغو بات نہ سنے، ممنوعہ راگ، گانے باجے، فلموں، ڈراموں سے بچے۔
زبان گالم گلوچ، جھوٹے قصے، غیبت سے اجتناب کرے۔ ہاتھ گناہ و بے حیائی سے بچے، ٹانگ گناہوں اور بے حیائی و لغو رستہ پر نہ چلے، الغرض تمام فجور سے کنار کر کے یاد الہی میں مصروف ذکر الہی میں تلاوت قرآن پاک کے کلماتِ خیر سے اپنے آپکو روشن رکھے۔ تب ہی روزے کا اصل مقصد حاصل کر سکے گا۔
بخاری شریف میں اسی صمن میں یہ ارشاد ہے:
جس نے لغو و باطل بات ، بے ہودہ عمل ترک نہ کیا للہ تعالی کو اسکا خوردو نوش چھوڑنا درکار نہیں۔
یہ حدیث ان لوگوں کے لیے ہے جو صرف کھانا پینا ترک کر لیتے ہیں باقی کچھ نہیں کرتے۔

*روزہ اور اس کے مسائل* ….
* رمضان المبارک کے روزے ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہیں اسکا منکر کافر ہے۔
* کافر، مجنون ، نا بالغ پر فرض نہیں۔
* مریض شدید اور مسافر پر فی الحال ادا واجب نہیں۔
* مسواک کرنا جائز ہے۔ ( Toothpaste استعمال کرنا جائز نہیں) سرمہ لگانا، عطر لگانا جائز ہے۔
* درد و تکلیف کی صورت میں بام لگانا جائز ہے۔
* کسی شے کا چکھنا اور چبانا بلا عذر مکروہ ہے۔ ( بد مزاج شوہر کے لیے عورت کو کھانا چکھنے کی رخصت ہے)
* کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے سے مبالغہ کرنا مکروہ ہے۔
*مسافر کو روزہ رکھنا مکروہ ہے۔
* کسی نے جان بوجھ کر قصدا روزہ توڑا تو اسکا کفارہ مسلسل ساٹھ (60) روزے رکھنا ہے ایک روزہ اسکی قضا ساٹھ (60) روزے کفارہ کل اکسٹھ (61) رکھے جائیں گے۔
* ایسی بیماری جس میں روزہ توڑنا ضروری ہے تو ایسی صورت میں صحت یاب ہونے کے بعد صرف قضا کیا جائیگا۔
* حالت روزے میں انجیکشن لگانے پر دو رائے ہیں ؛ بطور دوا لگایا جا سکتا ہے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ بطور خوراک استعمال کا جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ علما کرام کا اس میں اختلاف ہے، لہذا نہ لگوایا جائے تو بہتر ہے۔
* اگر اتنا بیمار ہے کہ روزہ نہ رکھ سکے تو اتنے روزوں کا فدریہ ادا کیا جائے جتنے روزے نہیں رکھے ہیں۔
* کینسر جب اس حد کو چھو جائے کہ اب مریض کی صحت یابی کی امید نہیں ، اب پوری زندگی روزہ نہیں رکھ سکے گا تو ایسی صورت میں مریض فدیہ دے گا۔

* ذیابیطس میں مبتلا مریض اگر بھوکا رہنے سے ذیابیطس بڑھ جانے کااور جان کو ضرر پہنچنے کا خدشہ ہو تو اس صورت میں بھی فدیہ دے گا
اور صحت یابی کے بعد قضا روزے رکھے گا ..
* فدیہ کی رقم علما کرام نے صدقہ فطر کے مساوی بیان فرمائی ہے
اسکے علاوہ خواتین سے متعلق مسائل خواتین بالتفصیل حاصل کریں کیونکہ ہمارے یہاں عموما خواتین میں زیادہ لا علمی اور وہم پایا جاتا ہے اگر رمضان میں اعتکاف کرنا ہے تو یہ نور علی نور ہے۔ اور اس ضمن میں بھی مسائل اعتکاف شرعیہ کا جاننا ضروری ہے۔ مرد و عورت دونوں کے لیے تا کہ عبادت کامل طور پر مکمل ہو سکے۔
* زکو و صدقہ فطر کی ادائیگی بھی لازم طور پر کی جائے ۔ زکو مال کا میل ہے اور مال کو جلد از جلد صاف کر لینا چاہیے اور صدقہ فطر واجب ہے، لہذا اسکی ادائیگی بھی ضروری ہے۔
معتبر روایات کے مطابق ماہ رمضان میں خصوصی رحمتیں بارگاہ خدا وندی سے نازل ہوتی ہیں۔
* رزق کی فروانی
* مال کی زیادتی
* سحری و افطاری کے کھانے کا اجرو ثواب
* دعائے ملائکہ حاصل ہوتی ہے۔
* باب رحمت کھول دئیے جاتے ہیں۔
* باب نار بند کر دیئے جاتے ہیں۔
* دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔
* جنت کو سجایا جاتا ہے۔
* دوزخیوں کو رہائی ملتی ہے۔
* خوشنودی و رضا الہی حاصل ہوتی ہے۔
* فرض کا بدلہ ستر گناہ ملتا ہے۔
* لہذا آنے والے اس مبارک ماہ صیام میں ہم سب اپنی اپنی کثافتوں و آلودگیوں کو اپنے قلوب و اذہان کو گناہ کی گرد سے پاک و صاف کرنے کی نیت کرے ہیں۔ نیز یہ عزم کرتے ہیں ایک کامل رمضان گزار کا اچھے مسلمان ہونے کا ، امتی رسول ۖ ہونے کا ثبوت دیں گے۔ بغیر ریا عبادت کریں گے۔ رب تبارک و تعالی تمام امت مسلمہ کی عبات قبول فرمائیں!
آمین!

Dur Sadaf
Dur Sadaf

تحریر : در صدف ایمان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Unhar
Previous Post علاقہ ونہار میں زہر پھیلانے کی سازش
Next Post آزادی فلسطین اور سوشل میڈیا
Liberation of Palestine

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.